Tag: younus khan

  • بھارتی کپتان اظہرالدین نے کیا ٹپس دیں؟ یونس خان نے بتادیا

    بھارتی کپتان اظہرالدین نے کیا ٹپس دیں؟ یونس خان نے بتادیا

    کراچی : قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ  بھارت کے صف اول کے کھلاڑی اظہرالدین نے مجھے بیٹنگ ٹپس دیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاک بھارت کرکٹ کنکلیو میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئےکہی، اس موقع پر سابق بھارتی کپتان اظہرالدین بھی موجود تھے۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ یونس خان کہتے ہیں کہ پاک بھارت میچز کی بہت سی یادیں ہیں کچھ ایسے لمحات ہیں کہ جنہیں بھلایا نہیں جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے جب میچز ہوتے تھے تو اتنی ٹینشن نہیں ہوتی تھی، ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار ہربھجن سنگھ نے مجھے کہا کہ آپ سنگل بھی لے رہے ہیں، ہنس بھی رہے ہیں اور چوکے بھی مارے جارہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سال 2016میں میں نیٹ پریکٹس کررہا تھا کہ کسی نے بتایا کہ تمہارے لیے کال ہے جب میں نے فون اٹھایا تو دوسری طرف ( اجو بھائی) اظہرالدین تھے۔

    اجو بھائی نے مجھے فون پر ہی کثھ ٹپس دیں اور کہا کہ ابھی اس کی نیٹ پریکٹس کرو، میں نے جب ان ہدایات پر عمل کرتےہوئے وہ انداز اور طریقہ اپنایا تو مجھے بیٹنگ میں بہت فائدہ ہوا۔

    اس موقع پر سابق بھارتی کپتان اظہرالدین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ میں کچھ ٹینشن ہوتی ہے کیونکہ جب پاک بھارت میچ ہوتا ہے تو دنیا رک سی جاتی ہے مگر میچ کے بعد سب دوستوں کی طرح رہتے ہیں،

    انہوں نے کہا کہ ہار جیت کسی بھی کھیل کا حصہ ہوتی ہے اور ہر کھلاڑی یقینی طور پر جیتنے کیلئے ہی کھیلتا ہے۔ تاہم ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا الگ ہی مزہ ہوتا ہے۔

  • یونس خان اور حسن علی کے درمیان تلخ کلامی کیوں ہوئی؟

    یونس خان اور حسن علی کے درمیان تلخ کلامی کیوں ہوئی؟

    لاہور : دورہ جنوبی افریقہ کے دوران سابق  بیٹنگ کوچ یونس خان اور حسن علی میں کیوں جھگڑا ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں، دونوں کے بیچ بچاؤ کیلئے ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو آنا پڑا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان کے مستعفی ہونے کے بعد ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کوچ کی ایک بالر سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان اور بالر حسن علی کے درمیان ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے موقع پر شدید تلخ کلامی ہوئی جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی کھیل شعیب جٹ کے مطابق یونس خان کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی خلاف پر کھری کھری سنا رہے تھے تو اس دوران حسن علی نے انہیں جواب دیا کہ ڈسپلن آپ کا کام نہیں، جس پر تلخ کلامی ہوئی۔

    دونوں کے درمیان معاملے کو ٹھنڈا کرنے اور بیچ بچاؤ کیلئے ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو آنا پڑا،  تلخ کلامی کے بعد یونس خان نے خود کو کمرے میں بند کرلیا تھا اور کسی بھی کوئی بات نہیں کی۔

    مزید پڑھیں : یونس خان کیوں مستعفی ہوئے؟ اے آر وائی نیوز نے پتہ لگالیا

    بعد ازاں سینئر کرکٹرز کے سمجھانے پر حسن علی معذرت کیلئے گئے ان کے پاس گئے لیکن یونس خان نے حسن علی سے بات کرنے سے صاف انکار کردیا اور پورے دورے کے دوران یونس خان اور حسن علی میں بات چیت بند رہی۔

    واضح رہے کہ یونس خان کو گزشتہ برس نومبر میں دو سالہ کانٹریکٹ پر آئی سی سی مینز ٹی 2022 ورلڈ کپ تک کے لیے کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

    یونس خان کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا تھا کہ یونس کی صلاحیتوں اور تجربے کے ماہر سے محروم ہونا افسوسناک ہے۔

  • یونس خان کے خلاف بغاوت کس نے کی؟ شاھد آفریدی نے کہانی بے نقاب کردی

    یونس خان کے خلاف بغاوت کس نے کی؟ شاھد آفریدی نے کہانی بے نقاب کردی

    کراچی :  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یونس خان کے خلاف سال دو ہزار نو چیمپئنز ٹرافی میں بغاوت ہوئی، کھلاڑی ان کی قیادت میں کھیلنے کیلئے تیارنہیں تھے، بحیثیت نائب کپتان خود کو اکیلا محسوس کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی کتاب گیم چینجر کے مزید اقتباسات منظر عام پر آگئے جس میں سابق کپتان اور کھلاڑیوں پر تنقید کی گئی ہے۔

    انہوں نے یونس کےخلاف بغاوت کی اندرونی کہانی بیان کردی، شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ سال دو ہزار نو کی چیمپئنزٹرافی میں یونس خان کے خلاف بغاوت ہوئی تھی، ایک کھلاڑی نے معاملے کو بڑھاوا دیا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے دوران اس بیٹسمین نے سب کو یونس خان کے خلاف اکسایا تھا، کھلاڑی یونس خان کی قیادت میں کھیلنے کیلئے تیارنہیں تھے ٹیم میں گروپ بندی ہوگئی تھی، نائب کپتان ہونے کے باوجود میں خود کو اکیلا محسوس کررہا تھا۔

    اختلافات سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگیا تھا۔ تنازعات کے بعد یونس خان کو کپتانی سے ہٹادیا گیا، بعد ازاں یونس خان کے خلاف بغاوت کرنے والے کھلاڑی خود بھی ناکام کپتان ثابت ہوئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستان وائٹ واش ہوا، محمد یوسف سے بھی کپتانی چھین لی گئی، دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والے خود بھی نہیں بچتے۔

    مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کے اقتباسات منظرعام پر آگئے، سابق کھلاڑیوں پر تنقید

    بوم بوم آفریدی نے مزید کہا کہ رانا نوید الحسن، شعیب ملک اور سعید اجمل نے بھی باغی کرکٹرز کا ساتھ دیا، باغی کرکٹر بعد میں کپتان بنا اور ایک میچ بھی نہیں جیت سکا۔

  • ورلڈ کپ تک سرفرازاحمد کی کپتانی پربالکل بھی بحث نہیں ہونی چاہئے، یونس خان

    ورلڈ کپ تک سرفرازاحمد کی کپتانی پربالکل بھی بحث نہیں ہونی چاہئے، یونس خان

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے انعقاد تک سرفرازاحمد کی کپتانی پر بالکل بھی بحث نہیں ہونی چاہئے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، یونس خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو چاہئے کہ وہ صبر سے کام لیں اور ٹیم کو متحد کرکے آگے بڑھیں، ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، ورلڈ کپ کے انعقاد تک سرفرازاحمد کی کپتانی پر بالکل بھی بحث نہیں ہونی چاہئے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ نئے بیٹسمین کو کریز پر سیٹ ہونے میں وقت لگتا ہے، آج کے میچ میں محمد آصف کے آؤٹ ہونے سے مشکلات بڑھیں، پاکستان ٹیم سے توقعات بہت زیادہ لگائی گئی تھیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کا پاکستان ٹیم سے موازنہ نہیں کیاجاسکتا، پاکستان کی ٹیم میں بہت سے نئے کھلاڑی ہیں جبکہ بھارتی ٹیم میں 6سے7کھلاڑی 8سے10سال سے کھیل رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2018: پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیش کی فائنل تک رسائی

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے لگا تار دوبار شکست سے قومی ٹیم کا مورال ڈاؤن ہوا ہے، سینئر کھلاڑیوں کا مؤقف تھا کہ پاکستان ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ہے۔

  • یونس خان نے اپنے بارہ سالہ غیر ملکی مداح کا دل جیت لیا

    یونس خان نے اپنے بارہ سالہ غیر ملکی مداح کا دل جیت لیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے بارہ سالہ مداح کو کرکٹ کے گر بتانے کا وعدہ پورا کرکے اس کا دل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مایہ ناز بلے باز کو نیوزی لینڈ کے ایک بچے فیلکس اینڈرسن کا خط موصول ہوا جو دو سال قبل لکھا گیا تھا، جس میں اس نے یونس خان سے کرکٹ کے گر سکھانے کی درخواست کی تھی۔

    خط موصول ہوتے ہی پاکستانی تاریخ کے کام یاب ترین بلے باز نے پچیس اپریل کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیارے فیلکس، اس خوب صورت خط کے لیے شکریہ، یہ دو سال پرانا خط ہے جو مجھے ابھی ملا ہے، میں آپ کو چند ٹپس دینے کے لیے ایک مختصر ویڈیو بناؤں گا۔‘

    یونس خان نے اپنے ٹوئٹ میں خط کا عکس لگایا جس میں فیلکس نے لکھا تھا کہ میں دس سال کا ہوں اور آپ کو خط اس لیے لکھ رہا ہوں کیوں کہ آپ میرے بڑے ہیروز میں سے ایک ہیں۔

    فیلکس نے لکھا کہ آپ کی تیکنیک دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے، آپ کور ڈرائیو پرفیکٹ اور کٹ بھرپور انداز میں کھیلتے ہیں۔ مداح کا کہنا تھا کہ 2009 میں یونس خان کی سری لنکا کے خلاف بنائی گئی ٹرپل سنچری ان کے لیے بہت یادگار تھی جس کی وجہ سے وہ کرکٹر بننے کا خواب دیکھنے لگا۔

    رواں ماہ کی سات تاریخ کو یونس خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے فیلکس کے لیے پیغام دیا کہ وعدے کے مطابق انھوں نے اپنے ننھے مداح کے لیے کرکٹ ٹپس پر مشتمل کوچنگ کی ویڈیو بنالی ہے۔

    فواد عالم کو ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا، یونس خان

    مایہ ناز بلے باز نے ویڈیو میں فیلکس کو مخاطب کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کور شاٹ اور کٹ شاٹ کھیلنے کے طریقے بتائے، انھوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فیلکس اس ویڈیو سے استفادہ کریں گے اور مستقبل میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یونس خان کی کامیابیاں نوجوان کرکٹرز کیلئے مشعل راہ ہیں،  گورنرسندھ

    یونس خان کی کامیابیاں نوجوان کرکٹرز کیلئے مشعل راہ ہیں، گورنرسندھ

    کراچی : گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی کامیابیاں نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مشعل راہ ہے، یونس خان نے ہر ٹیم کیخلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں لیجنڈری کرکٹر یونس خان کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    افطار ڈنرمیں کرکٹ کے سابق کپتان اور کھلاڑیوں سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان ایک ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے ہر ٹیم کیخلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قابل ستائش بات یہ ہے کہ پورے کرکٹ کیرئیر میں یونس خان کا نام کسی بھی تنازعے سے جڑا دکھائی نہیں دیتا ہے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ انیس سو بانوے کا ورلڈ کپ، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم اور چیمپیئنز ٹرافی جیتنا کھلاڑیوں سے زیادہ ملک و قوم کی کامیابی ہے۔ تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ نے یونس خان کو یادگار شیلڈ کےساتھ یاداشت نامہ پیش کیا۔

  • سیاست میں‌ ہوتا تو پی ٹی آئی جوائن کرتا، یونس خان

    سیاست میں‌ ہوتا تو پی ٹی آئی جوائن کرتا، یونس خان

    کراچی: قومی کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ اگر وہ سیاست میں آئے اور کوئی پارٹی جوائن کرنا پڑی تو پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کروں گا۔

    یہ بات انہوں نےاے آر وائی نیوز کے پروگروام ’’شان افطار‘‘ میں میزبان صنم بلوچ سے کہی۔

    میزبان صنم بلوچ نے یونس خان سے سوال کیا کہ اگر آپ سیاست جوائن کرتے تو کس پارٹی میں شامل ہوتے؟

    جواب میں یونس خان نے کہا کہ وہ سیاست جوائن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے لیکن اگر مجھے سیاست کرنے کا کوئی موقع ملتا یا میں سیاست کرنا چاہتا تو ظاہر سی بات ہے چوں میں ایک اسپورٹس مین ہوں اس لیے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوتا۔ (دیکھیں ویڈیو)


    قبل ازیں صنم بلوچ نے ان سے سوال کیا کہ بورڈ پر لگے بیس نمبرز میں سے کوئی ایک نمبر چوائس کریں اور بتائیں کہ ان میں سے کس کا ارادہ سیاست کرنے کا ہے یونس خان نے 14 نمبر چنا صنم بلوچ نے وہ کارڈ اٹھایا تو اس پر یونس خان ہی کی تصویر لگی ہوئی تھی۔

    انگلینڈ میں شاپنگ سینٹر پر لڑکی اچھی لگی، پیچھا کرکے نمبر مانگ لیا


    میزبان صنم بلوچ نے پوچھا کہ کتنی لڑکیوں نے آپ کو فون کیا اور کتنی بار آپ خود لڑکیوں کی طرف راغب ہوئے؟ جواب میں یونس خان نے بتایا کہ میرا دل بھی بہت مرتبہ ٹوٹا، 2003 یا 2004 کی بات ہوگی انگلینڈ یا ساؤتھ افریقا میں شاپنگ مال پر ایک لڑکی اچھی لگی، اس کا پیچھا کرکے اسے روکا اور ایک دم صاف بات کرتے ہوئے اس کا نمبر مانگ لیا تاہم لڑکی نے آئی ایم ناٹ انٹڑسٹڈ کہہ کر منع کردیا۔

    دوبارہ کسی لڑکی سے نمبر نہیں مانگا

    انہوں نے کہا کہ یہ زندگی میں پہلی بار ہوا اور ایک ہی بار ایسا ہوا کہ میں کسی لڑکی کے پیچھے گیا اور ایسا کہا زندگی میں دوبارہ ایسا نہیں ہوا۔
    لڑکی کے انکار پر سیدھا وہاں سے بھاگ نکلا پھر دوبارہ ایسی کوئی کوشش نہیں کی۔

    لوگوں نے بہت عزت دی، جہاں جاؤں کھڑے ہوکر استقبال کرتے ہیں

    اتنی شہرت کی امید تھی؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ کرکٹ شوق کے لیے شروع کی تھی یہ امید نہیں تھی کی اتنی پذیرائی اور اتنی شہرت ملے گی، سب سے اچھا صلہ یہ ملا تو کہیں بھی جاتا ہوں تو لوگ کھڑے ہو کر استقبال کرتے ہیں اور عزت دیتے ہیں میں یہ لمحات لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔


    انہوں نے کہا کہ 80ء کی دہائی میں مردان سے کراچی آیا تو اسٹیل مل کے ٹاؤن گلشن حدید میں رہائش اختیار کی اور آج بھی وہیں رہائش پذیر ہوں۔

    کہا گیا اسٹار بننا ہے تولاہور شفٹ ہوجاؤں مگر نہیں گیا
    مجھے کہا گیا کہ اگر بڑا اسٹار بننا ہے تو آپ کو لاہور شفٹ ہونا پڑے گا مگر میں نے جواب دیا کہ اگر اسٹار بننا ہے تو یہیں مردان یا کراچی میں رہتے ہوئے ہی بنوں گا۔

    ابو سخت تھے، کئی بار پٹائی کی

    انہوں نے مزید بتایا کہ ابو بہت غصے والے تھے، گلی میں جب محلے والوں کے شیشے اور بلب کرکٹ کھیلتے ہوئے توڑ دیتا تھا تو ابو کا سخت ہاتھ پڑتا اور کئی دن تک محسوس ہوتا۔

  • سیریزمیں کامیابی مصباح اوریونس کیلئے شاندار فیئر ویل ہے، انضمام الحق

    سیریزمیں کامیابی مصباح اوریونس کیلئے شاندار فیئر ویل ہے، انضمام الحق

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز میں جیت مصباح الحق اور یونس خان کیلئے بہترین الوداعیہ ہے، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، نئےکھلاڑی سامنےآئیں گے۔

    ان خیالات کااظاہر انہوں نے ایل سی سی اے لاہورمیں حمزہ شہباز شریف گولڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران تقریب تقسیم انعامات میں گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ جاوید میاں داد، عمران خان ،وسیم اکرم اور وقاریونس جیسے کھلاڑیوں کے جانے سے بھی کرکٹ رکی نہیں، مصباح الحق اور یونس خان نے اپنے کیرئیر کی بہترین اننگ کھیلی مگر ابھی ان کا کام ختم نہیں ہوا، ان کی اگلی اننگ کا آغاز بھی جلد ہو گا، جس کیلئے انہیں اسی طرح محنت سے کام کرنا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے جیت پوری ٹیم کی طرح یونس اور مصباح کیلئے بھی خوبصورت تحفہ ہے، تقریب تقسیم انعامات میں جیتنے والی ٹیموں کو شیلڈز اور ٹرافیاںدی گئیں اس موقع پر قومی کرکٹ اور سیاست سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

  • یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

    یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

    جمیکا : یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنزبنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف کرکٹر یونس خان ٹیسٹ کیریئر میں بڑا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے، ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنے کیریئر کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 10,000شاندار رنز مکمل کرلئے۔

    اس اسکور کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے پہلے دس ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ یاد رہے کہ آج سے قبل کوئی پاکستانی کرکٹر ٹیسٹ میچ میں یہ اسکور نہیں کر سکا۔

    اس میچ سے پہلے ان کو اپنا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے صرف 23 رنز درکار تھے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں مکمل کرلیا۔

    مزید پڑھیں : ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے‘ تبدیل نہیں ہوگا: یونس خان

    انتالیس سالہ یونس خان اب تک 115 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 10,000 رنز بنائے جبکہ 265 ون ڈے میچز میں انہوں نے 7,249 رنز بنائے ہیں۔

  • مصباح اور یونس خان کا متبادل تلاش کرنا آسان نہیں، انضمام الحق

    مصباح اور یونس خان کا متبادل تلاش کرنا آسان نہیں، انضمام الحق

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ یونس خان اور مصباح الحق کامتبادل ڈھونڈنا آسان مرحلہ ثابت نہیں ہوگا۔ قومی ٹیم میں نئے لڑکوں کی شمولیت ایک بڑی تبدیلی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن کارکردگی کی بنیاد پرہوتی ہے۔ کئی کھلاڑی فہرست میں شامل ہیں جنہیں ضرورت کے مطابق منتخب کیا جائیگا، ٹیم کو اب نیا ٹیلنٹ مل رہا ہے جوبڑی تبدیلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ اچھا کھیل رہا اور وہ ہماری لسٹ میں ہے جہاں اس کی ضرورت پڑی تو ضرور موقع دیا جائے گا۔ یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کیا اور اس کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئیے،یونس اور مصباح کی جگہ جلد پرنہیں کی جاسکے گی اور ان کے متبادل ڈھونڈنا آسا ن کام نہیں ہے۔

    انضمام الحق نے مزید کہا کہ ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوا، آ ج ٹیم اچھا کھیلے گی، قوم دعا کرے آج کا میچ پاکستان کے لئے بہت اہم ہے، کپتان سرفراز احمد کو کامران اکمل سمیت کسی بھی کھلاڑی کی خراب کارکردگی کا دباؤ نہیں لینا نہیں چاہیئے۔ جو کھلاڑی پرفارم نہیں کریگا اسکی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلرز کا زیادہ رنز دینا لمحہ فکریہ ہے اورآخری اوورز میں اسکور زیادہ ہوتا ہے جو ہماری ٹیم نہیں کررہی مگرپاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی کیونکہ قومی کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دی اور یہ بات ٹھیک ہے کہ ٹیم کو عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسے آل راؤنڈر کی ضرورت ہے۔