Tag: younus khan

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : اظہرعلی اور یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : اظہرعلی اور یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی

    دبئی : آئی سی سی نے بیٹسمینوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، اظہرعلی اور یونس ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہوگئے، اسٹیون سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پرہیں۔

    پاکستانی بلے باز اظہرعلی اور یونس خان کو ایک، ایک درجے ترقی ملی ہے، جس کے بعد وہ دس بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ اظہرعلی ساتویں اور یونس خان آٹھویں نمبرپر آگئے ہیں۔

    رینکنگ کے مطابق کین ولیمسن دو درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئے، جوروٹ اور ویرات کوہلی ایک، ایک درجے تنزلی کا شکار ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن دوسرےاور بھارت کے ویرات کوہلی چوتھےنمبر پر ہیں۔ ڈی ویلیئرز کی ایک درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ ٹین میں واپسی ہوئی ہے۔

    نئی رینکنگ کے مطابق ڈی کوک سات درجے تنزلی کا شکار ہو کر ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، آل راﺅنڈرز میں ایشون نے شکیب الحسن سے دوبارہ پہلی پوزیشن چھین لی۔

  • آئی سی سی رینکنگ: 3 قومی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل

    آئی سی سی رینکنگ: 3 قومی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ بیٹسمینوں کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستانی بلے باز یونس خان ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تبدیلی آئی جبکہ عالمی درجہ بندی میں بھارت پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔


    پڑھیں:  نیوزی لینڈ: کرکٹ کے علاوہ مصباح الحق اور یونس خان کی مصروفیات


    آئی سی سی کی جانب سے یہ فہرست آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پرتھ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے اختتام پر جاری کی گئی جس میں واضح طور پر دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہت تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ کے حساب سے ٹیسٹ بیٹسمینوں آسٹریلوی بلے باز اسمتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی بلے باز یونس خان ایک درجے بہتری کے بعد چوتھے اور کپتان مصباح الحق بدستور 10ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    بولرز رکی رینکنگ میں بھارتی اسپینر ایشون سرفہرست جبکہ پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ چھٹے نمبر پر آگئے۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان دنیا کے دوسرے بہترین بلےبازقرار

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان دنیا کے دوسرے بہترین بلےبازقرار

    دبئی : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ یونس خان ٹیسٹ میچز میں دنیا کے دوسرے بہترین بلےباز بن گئے۔ بولرز میں یاسرشاہ نے 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار سنچری بنانے پر یونس خان کو انعام مل گیا، آئی سی سی رینکنگ میں یونس خان تین درجے چھلانگ مار کردوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    یونس خان نےابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک سو ستائیس اور دوسری میں انتیس رنزکی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔ مصباح الحق چھیانوے رنزکی اننگزکھیل کرٹاپ ٹین میں واپس آگئے، مصباح الحق کا دسواں نمبر ہے۔

    ابوظہبی میں دو نصف سنچریاں اسکور کرنے والے اسد شفیق چودھویں نمبر پر موجود ہیں۔ دس وکٹیں لے کرمین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے والے یاسرشاہ دنیا کے پانچویں بہترین بولر بن گئے۔

    رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی ٹیم پہلے، پاکستان دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، سری لنکا چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہیں۔

    مزید پڑھیں : اوول ٹیسٹ میں فتح کے بعد نئی رینکنگ، یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی

     بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان کے یونس خان 3 درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ابو ظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کے چار وکٹوں پر 304 رنز

     انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ چوتھے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن پانچویں، بھارت کے اجنکیا ریحانے چھٹے، آسٹریلیا کے ایڈم ووجز ساتویں، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز آٹھویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارٹر نویں اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

     

  • یونس اورمصباح کی عمروں پرسوالات نہ اٹھائے جائیں، سینیئرز کرکٹرز

    یونس اورمصباح کی عمروں پرسوالات نہ اٹھائے جائیں، سینیئرز کرکٹرز

    لاہور : اوول ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر سابق کرکٹرز بھی بول اٹھے، سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے یونس خان اور مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان کی عمروں پر سوالات نہیں اٹھانے چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس خان نے ایک بار پھر خود کو میچور کھلاڑی ثابت کیا ہے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید کا بھی اسی حوالے سے کہنا تھا کہ یونس خان اور مصباح الحق کی کارکردگی بہت اچھی ہے ان کی عمروں پر اب سوالات نہیں اٹھانے چاہئیں۔

    اس موقع پرسابق کرکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ انگلینڈ سے ون ڈے میچز پاکستان کیلئے آسان نہیں ہوں گے، تمام سابق کھلاڑیوں نے ون ڈے سے پہلے ٹیم کی باولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ اور بیٹنگ پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔

     

  • اوول ٹیسٹ: یونس خان نے  کیریئر کی شاندار ڈبل سنچری بنا ڈالی

    اوول ٹیسٹ: یونس خان نے کیریئر کی شاندار ڈبل سنچری بنا ڈالی

    اوول : پاکستانی ٹیم کے بہترین بیٹسمین یونس خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوول ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکورکر ڈالی۔

    Younis Khan scores first double century against… by arynews

    تفصیلات کے مطابق اوول ٹیسٹ میں پاکستان کے مرد بحران یونس خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یونس خان نے 280 گیندوں پر 200 رنز بنا کر ناقدین کے منہ بند کر دیئے۔

    khan-post-1

    انہوں نے اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز چھکا مار کر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ اپنے کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری بنا کر یونس خان دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں جاوید میانداد، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ ، وریندر سہواگ اور مارون اتاپاتو کے برابر آگئے ہیں، ان تما م کھلاڑیوں نے چھ چھ ٹیسٹ سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

    khan-post-2

     

    یونس خان کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان اس میچ میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں آگیا ہے۔ واضح رہے کہ یونس خان اس سیریز میں مکمل ناکام ہوگئے تھے جس پر ان کیخلاف شدید تنقید کی جا رہی تھی لیکن اوول میں انہوں نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کا شاندار تحفہ دے کر تمام شکوے دور کر دیئے۔

     

  • پاک بھارت سیریزکاانعقاد مستقل بنیادوں پر ہوناچاہیے، یونس خان

    پاک بھارت سیریزکاانعقاد مستقل بنیادوں پر ہوناچاہیے، یونس خان

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لاتی ہیں، سیریز کا انعقاد مستقبل بنیادوں پر ہونا چاہیے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ہم سب پاک بھارت سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں، سیریز ہوگی تو دونوں ممالک کی عوام قریب آئیں گی، اس لئے پاک بھارت سیریز کا انعقاد ضروری ہے۔

    ایک سوال پر یونس خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں بطور کھلاڑی شرکت کرنا ممکن نہیں، انہیں کسی اور رول کی پیشکش ہوئی تو غور کریں گے، سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم کا کوچ ایسا ہونا چاہیے جو کھلاڑیوں کو متحد کرسکے۔

    عامر کے بارے میں یونس نے کہا کہ ٹیم میں فاسٹ بولر کی واپسی کا فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے، ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • کرکٹر یونس خان سماجی کاموں میں مصروف

    کرکٹر یونس خان سماجی کاموں میں مصروف

    کراچی: ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کےبعد یونس خان نے سماجی خدمات میں خود کو مصروف کرلیا ہے، ہیڈکوچ اور پاک بھارت سیریز سے متعلق سوالات کے جواب بھی انھوں نے مسکراتے ہوئے دیئے۔

    کرکٹر یونس خان مسکراتے چہرے کیساتھ میڈیا کا بھرپور انداز سے سامنا کررہے ہیں، ہیڈ کوچ وقار یونس کے بارے میں پوچھا گیا سوال انھوں نے بڑے سلیقے سے گھما دیا۔

    پاک بھارت سیریز پر انکا کہنا تھا کہ مزید دس سال انتظار کریں شاید چیئرمین پی سی بی بن جائیں پھر دیکھیں گے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یونس خان سماجی خدمات میں مصروف ہیں، انکا کہنا ہے کہ لوگوں کی خدمت کرکے روح کو سکون ملتا ہے، آخر بابائے قوم کا خواب بھی پورا کرنا ہے۔

  • یونس خان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

    یونس خان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

    کراچی : پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر یونس خان ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    کراچی ائیرپورٹ پر اسٹار کرکٹر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یونس کے اہل خانہ کے علاوہ ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بھی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ استقبال کے لئے پہنچی۔

    یونس خان ائیرپورٹ سے باہر نکلے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ مداحوں نے یونس خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ہار پہنائے گئے اور مداحوں نے خٹک ڈانس کرکے یونس کی آمد کو یاد گار بنادیا۔

    ائیرپورٹ سے باہر نکلنے کے بعد یونس خان جیپ میں سوار ہوئے اور اور شاندار استقبال پرمداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ پندرہ سال تک پاکستان کی نمائندگی کرنے پر انہیں فخر ہے۔واضح رہے کہ ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈےکھیلنے کے بعد یونس خان ریٹائر ہوگئے تھے۔

  • یونس خان کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت مشکوک

    یونس خان کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت مشکوک

    دبئی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں یونس خان کی شمولیت سوالیہ نشان بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تجربہ کار بیٹسمین یونس خان انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

    پی سی بی نے تنازعہ حل کرنے کے لئے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو یو اے ای بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے والے یونس خان کو تاحال ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

    نو ہزار رنز کا سنگ میل اور دبئی ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعد بھی یونس خان ٹیم مینجمنٹ کو خوش نہ کرسکے۔

    ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے مرد بحران یونس خان کی سلیکشن پر ٹیم مینجمنٹ مہربان نہیں ہورہی ۔

    سلیکشن کمیٹی نے یونس کو شامل کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے لیکن ہیڈ کوچ وقار یونس، مینجر انتخاب عالم اور بولنگ کوچ مشتاق احمد نے لال بتی جلادی۔ جس سے سلیکشن کمیٹی میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے معاملے کو سلجھانے کے لئے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو یو اے ای بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یونس خان ورلڈ کپ کے بعد سے ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ اختلافات کے باعث ٹیم کے اعلان میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔

    پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان چار میچز کی سیریز کا آغاز گیارہ نومبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔

  • پاک انگلینڈ سیریز : یونس خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

    پاک انگلینڈ سیریز : یونس خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

    لاہور : قومی سلکیشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی۔ س

    ابق کپتان یونس خان کو ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصییلات کے مطابق پی سی بی حکام نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان یونس خان کو ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ رفعت اللہ مہمند کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق بلال آصف کی ٹیم میں شمولیت کو باؤلنگ ایکشن کی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا ہے جبکہ احمد شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلکیشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ سے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں پر رائے مانگ لی ۔

    انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کیا جائے گا۔