Tag: younus khan

  • یونس خان سب سے زیادہ سنچریوں کی تعداد میں سر فہرست

    یونس خان سب سے زیادہ سنچریوں کی تعداد میں سر فہرست

    دبئی : رن کی مشین یونس خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، مرد بحران نے انگلینڈ کیخلاف ایک اور سنچری داغ دی، اب ان کی سنچریوں کی تعداد اکتیس ہوگئی ہے۔

    اس سنچری نے یونس خان کو سب سے زیادہ سنچریوں کی فہرست میں دسویں نمبر پر پہنچادیا۔ ٹیسٹ میں بیسٹ یونس خان کے بلے سے ایک اورریکارڈ پاش پاش ہوگیا،۔

    مردبحران نے آسٹریلیا کے بریڈہیڈن اور ویسٹ انڈیز کے چندرپال کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انگلینڈ کیخلاف سنچری جڑکریونس خان نے سنچریوں کی تعداد اکتیس کردی۔ جس کے بعد کنگ خان سب سے زیادہ سنچریوں کی فہرست دسویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

    ایک اور سنچری یونس کو اسٹیووا سے بھی آگے نکال دےدی۔ نوہزاررنزبنانے کے بعد یونس خان نے انگلینڈ کےخلاف ایک ہزاررنز بھی مکمل کرلئے۔

    مردان کے پٹھان نےیہ کارنامہ انگلینڈ کیخلاف بائیسویں اننگز میں عبور کیا۔ جس میں چار نصف سنچریاں اورتین سنچریاں بھی شامل ہیں۔

    کنگ خان ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اورسنچریوں کاریکارڈپہلے ہی اپنے قبضے میں لے چکے ہیں۔اب کنگ خان کی نظریں اب دس ہزار رنز کے سنگ میل پر ہیں۔

  • یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں نو ہزاررنز مکمل کرلئے

    یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں نو ہزاررنز مکمل کرلئے

    دبئی : پاکستان کر کٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں نو ہزار رنز بنانے کا اہم سنگ میل عبور کرلیا،۔

    تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کی سنچریوں اورمیانداد کے رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کےبعد یونس خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    مرد بحران یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں نو ہزاررنز مکمل کرلئے۔ یونس خان جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تو گزشتہ میچ ہی میں بن گئے تھے۔ مگر اب 9000 رنز کا سنگ میل عبور کرکے وہ دنیا کے چودھویں اور پاکستان کے پہلے 9000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔
    مرد بحران نے یہ کارنامہ کیرئیر کی ایک سو چوراسی ویں اننگز میں طے کیا، یونس خان نے یہ ہدف حاصل کرتے ہی فوراً اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا اور میدان میں موجود شائقین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر خوب داد دی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازبھی یونس خان ہیں۔تئیس سنچریوں میں پانچ ڈبل سنچریاں شامل ہیں، جس میں ایک ٹرپل سنچری بھی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے پر یونس خان کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

  • یونس خان پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

    یونس خان پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

    ابو ظہبی : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یونس خان نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کامیاب ترین بلےباز کا اعزاز حاصل کرلیا۔ یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8833 رنز بنا کر جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

    Younis

    یونس خان کو پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ تیس ٹیسٹ سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ منگل کے روز ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ سے قبل یونس خان کو یہ ریکارڈ توڑنے کیلئے 19 رنز درکا رتھے جو انہوں نے تیسری وکٹ پر میچ کے62 ویں اوور میں چھکا لگا کر مکمل کرلئے ہیں۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ جاوید میانداد نے یہ ریکارڈ 124 ٹیسٹ میچز میں قائم کیا تھا جبکہ یونس خان نے یہ سنگِ میل 102 میچز میں عبور کرلیا ہے۔

    یونس خان نے 1 ٹرپل سنچری،5 ڈبل سنچریوں ،30 سنچریوں اور 29 نصف سنچریوں کی مدد سے یہ ہدف عبور کیا ہے۔

    جاوید میانداد کا سب سے زیادہ رنز کاریکارڈ 30 سال تک قائم رہا ہے۔یونس خان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا جس پر انہیں 2010 میں صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

    یونس خان واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ہرٹیسٹ ٹیم کے خلاف سنچری اسکور کررکھی ہے۔ قومی بیٹنگ لائن کا اہم ستون قرار دیئے جانے والے کھلاڑی جسے ہُھلانا بولرز کے بس کی بات نہیں۔

    وکٹ پر جم جائیں تو کھیل کا نقشہ بدلنا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل بن جاتا ہے۔ مردان کے پٹھان کا کہنا ہے کہ ہر دن نیا ہوتا ہے اور یہ بات انہوں نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد سے سیکھی ہے۔

  • یونس خان19رنز بناکرپاکستان کےکامیاب بلے بازبن جائیں گے

    یونس خان19رنز بناکرپاکستان کےکامیاب بلے بازبن جائیں گے

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یونس خان کو پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کامیاب بلےبازبننے کیلئے صرف انیس رنز درکارہیں۔

    مردان کا پٹھان یونس خان تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گیا۔قومی بیٹنگ لائن کا اہم ستون۔۔۔ جیسے ہھلانا بولرز کے بس کی بات نہیں۔ وکٹ پر جم جائیں تو کھیل کا نقشہ بدلنا بائیں ہاتھ کا کھیل بن جاتا ہے۔

    درجنوں عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے یونس خان کی نظر ایک اور ریکارڈ پر ہیں، یونس خان نے 101 ٹیسٹ میچوں میں 54۔07کی اوسط سے8814 رنز بنائے ہیں جن میں 30 سنچریاں اور29 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    جبکہ پاکستان پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جاوید میانداد کا ہے جنہوں نے اپنے کریئر کا اختتام 124 ٹیسٹ میچوں میں 57 ۔52 کی اوسط سے 8832 رنز پر بنائے ہیں جن میں 23سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں شامل تھیں۔

    یونس خان کی 30 سنچریاں ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔انضمام الحق کی پچیس سنچریوں کاریکارڈ توڑنے کے بعد مردان کے پٹھان کی نظریں جاویدمیانداد کے ریکارڈ پرہیں۔

    انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں یونس خان انیس رنز بنانے کیلئے بے تاب ہیں۔ یونس خان انیس رنز بناکرجاوید میاندار کو پیچھے چھوڑدیں گےاور پاکستان کے لئے سب سے زیادہ رنز بنانےوالے کھلاڑی بن جائیں گے ۔

    ایک سو ایک ٹیسٹ میں تیس سنچریاں جڑنے والے یونس خان سینکڑوں ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ جو دنیا کا کوئی کھلاڑی نہ کرسکا۔ ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں یونس خان پانچ سنچریاں جڑنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بھی ہیں۔

  • سرفراز سے اوپننگ کراکے ان کا کیرئیر تباہ نہیں کرنا چاہتے، وقار یونس

    سرفراز سے اوپننگ کراکے ان کا کیرئیر تباہ نہیں کرنا چاہتے، وقار یونس

    نیپیئر: سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے پر ہیڈ کوچ نے نرالی منتق اپنالی ہے، وقار یونس کا کہنا تھا کہ سرفراز کو اوپنر کھلا کر ان کا کیرئیر داؤ پر نہیں لگانا چاہتے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے میڈیا سے سرفراز کی شمولیت کے حوالے سے انوکھی منتق اپناتے ہوئے کہا سرفراز سے اوپننگ کراکے ان کا کیرئیر تباہ نہیں کرنا چاہتے۔

    یو اے ای کیخلاف ایک سو انتیس رنز کی کامیابی پر وقار یونس نے کہا کہ عرفان کے انجرڈ ہونے سے نقصان ہوا، یو اے ای کیخلاف میچ ایک سو پچاس سے زائد رنز سے جیتنا چاہتے تھے۔

    وقار یونس نےکہا کہ دو میچز جیت کا ٹیم کو مورال بلند ہے، کوارٹرفائنل میں باآسانی جگہ بنانے کیلئے جنوبی افریقہ کو ہرانا ہماری ضرورت بن گیا ہے۔

     وقار یونس کا کہنا ہےکہ میگاایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو بہتر نہیں کہا جارہا ہے لیکن تنقید کرنے والے اس بات کو بھی مد نظر رکھیں کہ اس وقت ٹیم کے دو اہم کھلاڑی سعید اجمل اور محمد حفیظ موجود نہیں ہیں۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے ماضی میں کئی مرتبہ جنوبی افریقا کو شکست دی اور اب بھی دے سکتے ہیں۔

  • یونس خان سے اوپننگ کا تجربہ ناکام ہوا، وقار یونس

    یونس خان سے اوپننگ کا تجربہ ناکام ہوا، وقار یونس

    کرائسٹ چرچ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ یونس خان سے اوپننگ کرانے کا تجربہ کامیاب نہیں ہوا۔ بھارت کی شکست کو بھلا کر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست افسوس ناک ہے۔ تین سو ایک رنز کا ہدف حاصل کرنا مشکل نہیں تھا لیکن اب اس ناکامی کو بھلانا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یونس خان سے اوپننگ کرانے کا تجربہ کامیاب نہیں ہوا۔آؤٹ آف فارم کسی بھی سینئیر کھلاڑی کو ڈراپ کرنا مشکل نہیں ہے۔ کوشش کی جاتی ہے کہ سینئیر کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے۔

    وقار یونس نے کہا کہ وہ اب بھی اس بات پر قائم ہیں کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں فیورٹ نہیں۔ فیورٹ کو ہمیشہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

  • ناصرجمشید ٹیم کا حصہ نہیں ہوںگے،یونس خان متوقع اوپنر

    ناصرجمشید ٹیم کا حصہ نہیں ہوںگے،یونس خان متوقع اوپنر

    ایڈیلیڈ : بھارت کے خلاف اہم میچ کیلئے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان سے اوپننگ کرائے جائے کا امکان ہے۔ایڈیلڈ میں پاک بھارت ٹاکرا۔ میلہ کون لوٹے گا؟ پاکستانی سلیکٹرز نے اہم میچ کے لئے حکمت عملی بنالی۔

    ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کے ساتھ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان سے اوپننگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محمد حفیظ کی جگہ لینے والے ناصر جمشید فائنل الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    مصباح الحق، حارث سہیل، صہیب مقصود اور عمر اکمل مڈل آرڈر کی کمان سنبھالیں گے۔ شاہد آفریدی اور یاسر شاہ اسپن بولنگ میں اپنا جادو جگائیں گے۔ محمد عرفان سمیت تین فاسٹ بولرز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

  • یونس خان نے آرمی پبلک اسکول پشاورکا دورہ کیا

    یونس خان نے آرمی پبلک اسکول پشاورکا دورہ کیا

    پشاور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے پشاور میں آرمی پبلک اسکور کا دورہ کیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیا گیا سامان انتظامیہ کے حوالے کیا۔

    پشاورمیں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت کیوی کھلاڑی بھی بے حد غمزدہ دکھائی دیے۔ یونس خان نے کیو ی اور پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے دیا گیا سامان انتظامیہ کے حوالے کیا۔

    تجربہ کار بیٹسمین کیوی ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے دیا گیا خط بھی پڑھ کر سنایا۔ جس میں کیوی کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ نے افسوس ناک واقع پر غم کا اظہا کیا۔

    یونس خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کھلی بربریت ہے وہ اور تمام کھلاڑی شہدا کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ سانحہ پشاور پر بین الاقوامی برادری کی جانب شدید غم وغصہ اور مذمت کا اظہار کیا گیا،اور شہداء کے لئے غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی اور ان کی مغفرت کیلئےخصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

  • سانحہ پشاور:ون ڈے میچ سے قبل دومنٹ کی خاموشی کی جائے گی

    سانحہ پشاور:ون ڈے میچ سے قبل دومنٹ کی خاموشی کی جائے گی

    شارجہ : سانحہ پشاور پر سینئیر بیٹسمین یونس خان نے آج ہونے والا چوتھا ون ڈے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی کہتے ہیں شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے کھلاڑی دو منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔

    پشاور میں ہونے والے المناک واقعے پر قومی کرکٹ ٹیم بھی غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ کھلاڑیوں نے واقعے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے چوتھا ون ڈے منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سانحے نے پوری ٹیم کو افسردہ کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پشاور واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے چوتھے ون ڈے کے آغاز سے قبل دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

    کھلاڑی بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں حصہ لیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ ادھر لاہور میں ہونے والاملالہ کرکٹ چیمپئین شپ کا فائنل بھی پشاور واقعے کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے۔