Tag: yousf raza gilani

  • پاناما کیس: پیپلزپارٹی جے آئی ٹی اور عدالت میں فریق نہیں، یوسف رضا گیلانی

    پاناما کیس: پیپلزپارٹی جے آئی ٹی اور عدالت میں فریق نہیں، یوسف رضا گیلانی

    لوئر دیر: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون کی بقاء کے لیے جدوجہد کی اس لیے ہم پاناما کیس میں جے آئی ٹی اورعدالت میں فریق نہیں بن رہے۔

    لوئر دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے آپ کے اچھے مستقبل کے لیے اپنا آج قربان کیا،مالاکنڈ ڈویژن کے لوگوں نے 25 لاکھ آئی ڈی پیز کی مدد کی یہی وجہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں نقل مکانی کرنے والوں کی اپنے علاقوں میں واپسی تاریخ کا حصہ بن گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے  آئین کے مطابق چھوٹے صوبوں کو اُن کے حقوق دئیے اور اُن کی احساس محرومی کو ختم کیا، خیبرپختونخواہ کو شناخت اور فاٹا میں گورنر شپ کا آنا بھی پی پی کا ہی کارنامہ تھا۔

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عدالت نے مجھے پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا تو ہم نے فیصلہ قبول کیا کیونکہ ملک کا آئین ذوالفقار علی بھٹو نے تشکیل دیا، ہم چاہتے تو فیصلے پر مزاحمت کرتے مگر ملکی بقاء اور اداروں کی مضبوطی پیپلزپارٹی کی ہمیشہ سے ہی اولین ترجیح رہی ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، عوام جانتے ہیں کہ کسانوں ، مزدوروں اور خواتین کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعت صرف پیپلزپارٹی ہی ہے۔

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پختونوں کو شناخت دی اور ہماری ہی حکومت میں این ایف سی ایوارڈ بھی دیا گیا، موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فاٹا کو کے پی کے ضم کریں اور پختونوں کے شناختی کارڈز ان بلاک کیے جائیں ۔

  • وزیراعظم نے ملتان میں ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے ملتان میں ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا

    ملتان: وزیراعظم نوازشریف آج ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے ملتان پہنچ گئے ہیں، سیکیورٹی انتظامات کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندے مرزا احمد علی کے مطابق وزیراعظم کی آمد کے موقع پرسیکیورٹی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ایئرپورٹ کی سڑک پر کسی بھی قسم کی گاڑیوں کی آمد ورفت بند کردی گئی ہے۔

    وزیر اعظم نے عالمی سطح کےایئرپورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، اس موقع پرسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت جنوبی پنجاب کی کئی اہم شخصیات موجود تھیں

    وزیراعظم کے ہمراہ وزیرمملکت عابد شیرعلی بھی موجود تھے۔
    ذرائع کے مطابق نیا ایئرپورٹ سالانہ دس لاکھ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرسکے گا اس کی تعمیر پر ساٹھ ارب روپے لاگت آئی ہے۔

    ملتان میں عالمی معیار کے اس ایئرپورٹ کا سنگِ بنیاد 20 جون 2010 کو پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے رکھا تھا۔

    وزیراعظم کی آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جس کے باعث جدہ سے آٓنے والی پرواز جس میں زیادہ تر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے افراد شامل تھے کو انتہائی مشکلات کاسامنا کرنا پڑاا مسافروں کو اپنا سامان خود ڈھو کر شدید گرمی میں ایک کلو میٹرتک پیدل چل کرجاناپڑا۔