Tag: Yousuf raza gilani

  • پی ٹی آئی جنوبی صوبہ بنانا چاہتی ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں، یوسف رضا گیلانی

    پی ٹی آئی جنوبی صوبہ بنانا چاہتی ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں، یوسف رضا گیلانی

    کوٹ مٹھن : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جنوبی صوبہ بنانا چاہتی ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں، پیپلزپارٹی نے کسی کے خلاف انتقامی کارروائیاں نہیں کیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ مٹھن میں حضرت با با فرید شکر گنجؒ کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جنوبی صوبہ بنانا چاہتی ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں۔

    صوفیائے کرام کے پیغام کو عام کریں گے تو دہشت گردی ختم ہوگی، پیپلز پارٹی کے دورہ اقتدار سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت نے کوٹ مٹھن کو بینظیر برج کا تحفہ دیا، اس کے علاوہ جلال پور پیر والا میں بھی پل ہم نے بنوایا، ہم نےفاصلے کم کئے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کسی کیخلاف انتقامی کارروائیاں نہیں کیں۔

    مزید پڑھیں: ایگزیکٹو کونسل نے جنوبی پنجاب صوبے کا دار الحکومت بہاولپور کو بنانے کی سفارش کر دی

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت اپنے منشور میں جنوبی صوبے سے متعلق کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے، اس سلسلے میں بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

    جنوبی پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل نے وزیرِ اعظم سے اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی تھی، جس میں عارضی سیکریٹریٹ اور دارالحکومت کے لیے سفارشات دی جانی تھیں۔

  • سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے

    سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے

    راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اپنے دورِ اقتدار میں اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اینٹی کرپشن کے ادارے نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اختیارت کے نا جائز استعمال کا ریفرنس درج کر لیا۔

    سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے، جس کے باعث قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق انفارمیشن سیکریٹری فاروق، سابق پبلک انفارمیشن آفیسر سلیم، حسن شیخو، حنیف اور ریاض پر بھی سابق وزیرِ اعظم کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے یونی ورسل سروسز فنڈ کے لیے غیر قانونی مارکیٹنگ کمپین چلائی، جس سے قومی خزانے کو 12 کروڑ اسّی لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔


    مزید پڑھیں:  نیب کا وزیرِ دفاع، اسپیکر سندھ اسمبلی اور میئر کراچی کے خلاف انکوائری کا اعلان


    خیال رہے کہ نیب کی جانب سے یہ اقدام وزیرِ دفاع پرویز خٹک، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درّانی اور کراچی کے میئر وسیم اختر کے خلاف ایکشن کی منظوری دینے کے ایک دن بعد سامنے آیا۔

    گزشتہ روز قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں منعقدہ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 14 مختلف اہم افراد کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

  • تبدیلی لانے والے لوٹے اکٹھے کر کے  بھلا کیا تبدیلی لائیں گے: یوسف رضا گیلانی

    تبدیلی لانے والے لوٹے اکٹھے کر کے بھلا کیا تبدیلی لائیں گے: یوسف رضا گیلانی

    ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تبدیلی لانے والے بھلا لوٹے اکٹھے کر کے کیا تبدیلی لائیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بھٹو نے غریبوں کے لئے ہمیشہ کام کیا تھا، یہ سلسلہ آج بھی جاری رہے گا.

    [bs-quote quote=”پیپلزپارٹی آتی ہے تو سب کو ملازمتیں ملتی ہیں، ن لیگ آتی ہے تو ملازمتوں پر پابندیاں لگادی جاتی ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”یوسف رضا گیلانی”][/bs-quote]

    یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا، ایٹمی قوت بنایا، بے نظیربھٹو نے جمہوریت کی بقا کے لئے کام کیا.

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آتی ہے تو سب کو ملازمتیں ملتی ہیں، ن لیگ آتی ہے تو ملازمتوں پر پابندیاں لگادی جاتی ہیں.

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےمنشور میں کسان دوست پالیسی شامل ہے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں حق دار کو شامل کریں گے.

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نوجوان کی قیادت صرف بلاول بھٹوکرسکتے ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے،ملتان کو ترقی دیں گے.

    یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے بنالیں، ہم پرانے سے گزارا کر لیں گے، تبدیلی لانے والے لوٹے اکٹھے کر رہے ہیں. یہ لاحاصل ہے۔


    الیکشن میں تاخیر ہوئی تو خمیازہ پیپلزپارٹی کو بھگتنا پڑے گا، یوسف رضا گیلانی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • عدالت نے گیلانی کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی

    عدالت نے گیلانی کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی

    ملتان: یوسف رضا گیلانی قرضہ معافی کیس میں عدالت نے فیصلہ سنادیا، جس کے تحت سابق وزیر اعظم کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت ملی گئی.

    [bs-quote quote=” اعتراضات ہر بارلگتے ہیں، میرے خلاف کئی کیسزبنے، مگر میں سرخرو ہوا، ، عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، مخالفین کو ناکامی ہوگی” style=”style-2″ align=”left” author_name=”یوسف رضا گیلانی”][/bs-quote]

    تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت مل گئی ہے. عدالتی حکم پریوسف رضاگیلانی نے راجن پور کی اراضی گروی رکھوادی ہے.

    یوسف رضا گیلانی قرضہ معافی کیس میں عدالتی فیصلہ اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس قاضی امین احمد نے پڑھ کر سنایا.

    فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے والوں نے ہتھکنڈےاستعمال کئے، مگر وہ ناکام رہے.

    یوسف رضاگیلانی نے الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے آئین بنایا، میں نے بحال کرایا.

    ان کا کہنا تھا کہ اعتراضات ہر بارلگتے ہیں، میرے خلاف کئی کیسزبنے، مگر میں سرخرو ہوا، ، عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، مخالفین کو ناکامی ہوگی.

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں‌ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ الیکشن میں تاخیر ہوئی تو خمیازہ پیپلزپارٹی کو بھگتنا پڑے گا، پیپلزپارٹی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔


    الیکشن میں تاخیر ہوئی تو خمیازہ پیپلزپارٹی کو بھگتنا پڑے گا، یوسف رضا گیلانی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن میں تاخیر ہوئی تو خمیازہ پیپلزپارٹی کو بھگتنا پڑے گا، یوسف رضا گیلانی

    الیکشن میں تاخیر ہوئی تو خمیازہ پیپلزپارٹی کو بھگتنا پڑے گا، یوسف رضا گیلانی

    ملتان: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر ہوئی تو خمیازہ پیپلزپارٹی کو بھگتنا پڑے گا، پیپلزپارٹی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف الحاق نہیں مانتی تو ہم کیسے کہہ دیں الحاق ہوگا، پیپلزپارٹی الیکشن میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

    پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ مردم شماری میں اعتراضات پر بحث چل رہی ہے، جیسے بھی حلقے ہوں پیپلزپارٹی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ملتان آمد پر میٹنگز کرہے ہیں، بھٹو صاحب نے سیاسی کیریئر کا آغاز کوٹلہ تولے خان سے کیا تھا، بلاول بھی وہیں سے آغاز کریں گے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بلاول ہاؤس تقریبا مکمل ہوچکا ہے، کل بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی ملتان پہنچ جائے گی۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کے چیئر مین سینٹ کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: یوسف رضا گیلانی

    واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہر کام آئین کے مطابق ہو تو بہتر ہوتا ہے، مجھے نظر نہیں آرہا کہ الیکشن میں کوئی رکاوٹ ہے، ہم نے چھوٹے صوبے سے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا ہے تاکہ وہاں خطے کی محرومی دور ہوسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں عوام پر ہے کہ وہ کس پارٹی کا چناؤ کریں گے، عوام ن لیگ کے مستقبل کا فیصلہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم کے چیئر مین سینٹ کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: یوسف رضا گیلانی

    وزیر اعظم کے چیئر مین سینٹ کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: یوسف رضا گیلانی

    ملتان: سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم کے چئیرمین سینٹ کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ن لیگ کی حکومت نے تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنےکے دعوے کیے تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان امام بارگاہ ابو الفضل میں ولادت حضرت علیؓ کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر کام آئین کے مطابق ہو تو بہتر ہوتا ہے مجھے نظر نہیں آرہا کہ الیکشن میں کسی قسم کی رکاوٹ ہے۔

    ملک کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے، یوسف رضا گیلانی

    انہوں نے کہا کہ ہم نے چھوٹے صوبے سے چئیرمین سینٹ کا انتخاب کیا تا کہ وہاں خطے کی محرومی دور ہو سکے آنے والے انتخابات میں عوام پر ہے کہ وہ کس پارٹی کا چناؤ کرے آنے والے الیکشن عوام ن لیگ کے مستقبل کا فیصلہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کریں گے۔

    بعد ازاں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کرپشن کرنے میں مصروف ہیں آج ملک کے حکمران آقا بنے بیٹھے ہیں۔

    سال2018 میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، یوسف رضا گیلانی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ استحصالی نظام کو ختم کیا جانا چاہیئے حکمران اداروں پر حملہ آور ہیں ملکی ادارے خسارے میں جبکہ حکمرانوں کے کاروبار دن دوگنی رات چگنی ترقی کر رہے ہیں المیہ یہ ہے کہ ہمارے حکمران وطن کو لوٹ کر اربوں پتی بن جاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹڈاپ اسکینڈل: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگرملزمان پرفرد جرم عائد

    ٹڈاپ اسکینڈل: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگرملزمان پرفرد جرم عائد

    کراچی : ٹڈاپ اسکینڈل میں عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 25 سے زائد ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کرپشن کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی جس دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت میں سماعت کے دوران یوسف رضا گیلانی سمیت 25 سے زائد ملزمان پرفرد جرم عائد کی گئی تاہم ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن کورٹ نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہان کوطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ ملزمان پرفریڈ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کرپشن کا الزام ہے، ملزمان کے خلاف 2012 میں 12مقدمات کے چالان پیش کیے گئے جبکہ 2016 میں مزید 14 مقدمات کے چالان پیش کیے گئے۔

    یاد رہے کہ ٹڈاپ اسکینڈل 2012 میں سامنے آیا تھا جس میں قرار دیا گیا تھا کہ جعلی کاغذات کے ذریعے جعلی کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔

    واضح رہے کہ ملزمان پرفریڈ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کرپشن کا الزام ہے جبکہ مقدمے میں 10 سے زائد ملزمان اشتہاری بھی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملک کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے، یوسف رضا گیلانی

    ملک کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے، یوسف رضا گیلانی

    ملتان: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے، معاشی حالات تب بہتر ہوں گے جب سیاسی حالات بہتر ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا تھا، آج جو لولی لنگڑی جمہوریت ہے وہ بھی بی بی کی وجہ سے ہے۔

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی پی کی یوتھ نے بہت قربانیاں دی ہیں، 1997 میں میاں صاحب نے ہمارے ملازمین کو نکال دیا، نوکریاں دینا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بے شک اسمبلی میں ہار گئے لیکن اپنا حق ادا کردیا، کل ڈبل سے بھی زیادہ ووٹ لیے، بہت لوگ بے نقاب ہوئے۔

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ڈکٹیٹر سے ملک کی جان چھڑائی، معاشی حالات تب بہتر ہوں گے جب سیاسی حالات بہتر ہوں گے۔

    یہ پڑھیں: سال2018 میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، یوسف رضا گیلانی

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 15 دسمبر کو پیپلزپارٹی کے جلسے سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے، جلسے سے قبل اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں لیکن سینیٹ الیکشن سے پہلے وہ ایسا نہیں کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انتخابات 2018ء میں ہی ہونا چاہئیں، یوسف رضا گیلانی

    انتخابات 2018ء میں ہی ہونا چاہئیں، یوسف رضا گیلانی

    ملتان: سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اداروں میں تصادم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے، خواہش ہے اسمبلی اپنی مدت پوری کرے اور الیکشن 2018ء میں اپنے وقت ہی پر ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس میں وزیر اعظم کو کوئی سازش ہوتی نظر آرہی ہے تو وہ عوام کو اعتماد میں لیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ جتنی جلدی آجائے گا اتنا جلدی ہی حالات نارمل ہوجائیں گے۔ الیکشن 2018میں ہونےکےحق میں ہی ہوں، ہمارا موقف ہے کہ اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے۔

    پاناما کیس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ابھی کئی پاناما اور آٗئیں گے، کیا سب کے لیے جے آئی ٹی بنے گی؟

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نظریاتی پارٹی ہے موقع پرست آتے جاتے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے نمائندے بھی اپنے حلقوں میں جارہے ہیں۔ پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے پر ابھی غور کررہا ہوں، منشور سے متعلق پیپلزپارٹی کی کمیٹی تشکیل پاچکی ہے، بھٹو دور میں بھی پیپلزپارٹی نے منشور کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی تھی۔

  • حسین حقانی کو ویزے اجرا کی مشروط اجازت دی، یوسف رضا گیلانی

    حسین حقانی کو ویزے اجرا کی مشروط اجازت دی، یوسف رضا گیلانی

    ملتان: پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے حسین حقانی کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سربراہ کو آئین اور قانون کی پابندی کے مطابق ویزے جاری کرنے کا اختیار حاصل ہے، سابق سفیر کو ویزے اجرا کے لیے مشروط اختیارات دیے گئے تھے۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ حسین حقانی کے آرٹیکل کو بلاوجہ مسئلہ بنایا جارہا ہے، سابق سفیر نے بیان دیا کہ ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ لینے والے امریکی فوجیوں کو کلیئرنس کے بعد ویزے جاری کیے گئے مگر یہ بات غلط ہے کیونکہ آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکار بغیر ویزے پاکستان میں داخل ہوئے۔

    letter1

    انہوں نے کہا کہ ویزے جاری کرنے کا اختیار وزیراعظم کو ہوتا ہے تاہم حسین حقانی کو خصوصی اختیارات مشروت اجازت پر دئیے گئے تھے، سفیر کو اختیارات دینے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ وہ قانونی تفاضوں کو نظر انداز کردے، عملے اور ایجنسیز کو نظر انداز کر کے کسی کو ویزے جاری نہیں کیے جاسکتے۔

    letter2

    مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کی حکومت نے دفتر خارجہ کی ہدایت کو نظر انداز کیا

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکی اسپیشل فوسز کو ویزے جاری کرنے کا اختیار نہیں تاہم عام امریکیوں کو ضابطے کے تحت ویزے جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، امریکا کو شمس ائیربیس استعمال کرنے کی جازت مشرف نے دی اور اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بھی بنایا گیا تھا، حسین حقانی خود بھی پیش ہوئے اگر اُس کی رپورٹ منظر عام پر لائی جاتی تو ایسے سوالات نہیں اٹھائے جاتے۔

    paper

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم اختیارات کو قانون کے دائرے میں رہ کر استعمال کرتا ہے، بطور وزیراعظم کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی تاہم اگر کوئی خط تحریر کیا تو وہ بھی قانون کے مطابق ہی تھا، یہ ممکن نہیں کہ ویزے قانون کے برعکس جاری کیے گئے ہوں۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ حکومت اس خوف میں ہے کہ پی پی دوبارہ اقتدار میں نہ آجائے۔