Tag: Yousuf Raza Gillani

  • یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن رکوانے کیلیے نئی درخواست دائر

    یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن رکوانے کیلیے نئی درخواست دائر

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نامزدگی نوٹیفکیشن رکوانے کیلیے نئی درخواست جمع کرا دی، درخواست فرخ حبیب، ملیکہ بخاری،کنول شوزب ،علی ظفر نےجمع کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نامزدگی نوٹیفکیشن رکوانے کے معاملے پر حکومتی اراکین نے الیکشن کمیشن میں نئی درخواست جمع کرا دی۔

    نئی درخواست الیکشن کمیشن کے تقاضوں کے مطابق جمع کرائی گئی ، درخواست فرخ حبیب، ملیکہ بخاری،کنول شوزب ،علی ظفر نےجمع کرائی، جس میں الیکشن کمیشن سے یوسف گیلانی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چارٹرڈآف ڈیموکریسی میں بینظیراورنوازشریف نےدستخط کیےتھے، 2009میں الیکشن کمیشن کی کمیٹی نےیوسف رضاگیلانی کوتجویزدی تھی جبکہ 2019میں احسن اقبال نےکہااوپن بیلٹ ہونے چاہئے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جوجماعتیں کرپشن کی ذمہ دارہیں اب وہ اوپن بیلٹ کی مخالفت کررہی ہیں، ن لیگ کے ٹکٹوں کے لالچ دیئے گئے ہیں، عمران خان کہتےرہےسینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کوکہاگیاکہ ٹیکنالوجی کااستعمال کریں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ضمیروں کی سوداگری روکنےکی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، مریم بی بی کہتی ہےنوٹ نہیں چلا ن لیگ کاٹکٹ چلا اور یوسف گیلانی کےبیٹےبتارہےہیں سندھ میں یہ اور پنجاب میں یہ ریٹ ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام جان چکی ہے، ووٹوں کا خریدار کون ہے، 174 ووٹ فوزیہ ارشد کو ملتے ہیں اور حفیظ شیخ کو 160 ووٹ ملتے ہیں، یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ ان 16 لوگوں کو تلاش کریں، یوسف گیلانی، حیدرگیلانی کوبلالیں وہ بتا دیں گے، خریدار یہ ہیں۔

  • یوسف رضا گیلانی کے ایڈوائزر کو سات سال قید، ساڑھے آٹھ کروڑ روپے جرمانہ

    یوسف رضا گیلانی کے ایڈوائزر کو سات سال قید، ساڑھے آٹھ کروڑ روپے جرمانہ

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ایڈوائزر کو سات سال قید کی سزا سنادی، خرم رسول کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ایڈوائزر خرم رسول پر کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ملزم کا جرم ثابت ہوگیا۔

    عدالت وکلاء کے دلائل اور ثبوت کی روشنی میں مجرم خرم رسول کو سات سال قید اور ساڑھے آٹھ کروڑ جرمانے کی سزا سنادی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کی تمام جائیداد ضبط کرنےکا حکم دیا گیا۔

    نیب نےخرم رسول کواختیارات کے ناجائزاستعمال اورکرپشن پر گرفتارکیا تھا۔ قومی احتساب بیورو کے مطابق خرم رسول نےجعلی کمپنیاں بناکرکروڑوں روپےکی کرپشن کی۔

  • کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم کا استحقاق ہے، صدارتی نظام کے خلاف ہیں، یوسف رضا گیلانی

    کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم کا استحقاق ہے، صدارتی نظام کے خلاف ہیں، یوسف رضا گیلانی

    لاہور : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کابینہ میں تبدیلی کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے، صدارتی نظام کے خلاف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفینس میں مقامی ریسٹورنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حالات خراب ہونے کا ملبہ ہمیشہ سابق حکومتوں پر ڈالا ہے اور اب ہمارے دور کے وزیر خزانہ کو کابینہ میں شامل کر لیا۔

    یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ صدارتی نظام کے خلاف ہیں، کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم کا استحقاق ہے، ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاک، چین دوستی پہاڑوں سے اونچی اور لوہے سے مضبوط ہے۔

    مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کیوں ہوئی؟ وجوہات اور تفصیلات منظر عام پر آگئیں

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کارکردگی، خفیہ رپورٹس، مانیٹرنگ اور عوامی رائے کے باعث کیا گیا، اسد عمر کی حالات بہتر ہونے کی تسلیاں وزیراعظم کو مطمئن نہ کرسکیں جبکہ گیس بلوں پر سخت دباؤ کے باعث غلام سرور کو تبدیل کیا گیا۔

  • احتساب عدالت کا یوسف رضا گیلانی کو 10لاکھ کے مچلکے جمع کرانےکا حکم

    احتساب عدالت کا یوسف رضا گیلانی کو 10لاکھ کے مچلکے جمع کرانےکا حکم

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 10لاکھ کے مچلکے جمع کرانےکا حکم دے دیا ہے ، یوسف رضا گیلانی پر اپنے دور اقتدار میں اختیارات کے غلط استعمال اور کرپشن کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اشتہاری مہم کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے ریفرنس کی سماعت کی۔

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

    یوسف رضا گیلانی نے کہا میں اس وقت وزیراعظم تھا، وزارت آئی ٹی کی تشہیر کےلیےاشتہارات کا ٹھیکہ دیا ، ٹھیکہ پیمرا رولز کے تحت دیا گیا تھا۔

    یوسف رضا گیلانی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، جس میں کہا گیا سیکیورٹی وجوہات پر پیش نہیں ہو سکتا، 4 دیگر مقدمات میں کراچی میں بھی پیش ہو رہا ہوں۔

    جس پر عدالت نے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کونوٹس جاری کر دیا اور کہا وکیل نیب آئندہ سماعت پراستثنیٰ کی درخواست پر جواب جمع کرائیں۔

    عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو 10 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا مچلکے حاضری یقینی بنانے کے لیے جمع کرائے جائیں۔

    احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی سمیت ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    احتساب عدالت آمد پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ عدالت نہیں آئے وہ جیل بھی کاٹ چکے ہیں، ان کے علاوہ، نوازشریف، شاہدخاقان اور راجہ پرویز اشرف بھی آئیں گے۔

    احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیمرا محمد سلیم سمیت سات ملزمان کو آج پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا۔

    مزید پڑھیں : یوسف رضا گیلانی 26 ستمبر کو احتساب عدالت طلب

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اپنے دور اقتدار میں اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس درج کیا تھا۔

    نیب حکام کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے یو ایس ایف (یونیورسل سروس فنڈ) سے تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی، سابق سیکریٹری آئی ٹی فاروق اعوان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تشہری مہم چلائی، ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو 12 کروڑ روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا۔

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق انفارمیشن سیکریٹری فاروق اعوان، سابق پبلک انفارمیشن آفیسر سلیم، حسن شیخو، حنیف اور ریاض پر بھی سابق وزیرِ اعظم کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔

    خیال رہے کہ نیب کی جانب سے یہ اقدام وزیرِ دفاع پرویز خٹک، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درّانی اور کراچی کے میئر وسیم اختر کے خلاف ایکشن کی منظوری دینے کے ایک دن بعد سامنے آیا تھا۔

    واضح رہے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں منعقدہ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 14 مختلف اہم افراد کے خلاف انکوائری کی منظوری دی تھی۔

  • سال2018 میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، یوسف رضا گیلانی

    سال2018 میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، یوسف رضا گیلانی

    ملتان: سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، بلاول بھٹو کے آنے سے آئندہ الیکشن پر مثبت اثر پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 15 دسمبر کو پیپلزپارٹی کے جلسے سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے، جلسے سے قبل اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہیں۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آئینی طریقے کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں، سینیٹ الیکشن سے پہلے وہ ایسا نہیں کریں گے۔

    یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیے اسمبلی کو آئینی مدت پوری کرنی چاہئے، کوشش ہوگی وفاق اور پنجاب میں کولیشن حکومت بنائیں۔


    یہ پڑھیں: انتخابات 2018ء میں ہی ہونا چاہئیں، یوسف رضا گیلانی


      یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اداروں میں تصادم ہوتا نظر نہیں آرہا، خواہش ہے اسمبلی اپنی مدت پوری کرے، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نظریاتی پارٹی ہے موقع پرست آتے جاتے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے نمائندے بھی اپنے حلقے میں جارہے ہیں، پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فائنل لاہور میں‌ ہونا بہترین اقدام ہے ، یوسف رضا گیلانی

    فائنل لاہور میں‌ ہونا بہترین اقدام ہے ، یوسف رضا گیلانی

    ملتان:سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ لاہور میں منعقد کروانے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں، سیکیورٹی میں کوئی سقم نہ چھوڑا جائے،  فائنل کو سیکیورٹی فراہم کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوگا، ملک کے امن کے لیے کسی بھی کوشش پر ساتھ ہیں تاہم فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،لاہور میں پی ایس ایل فائنل کی حمایت کرتا ہوں پی ایس ایل فائنل گراؤنڈ میں نہیں گھر میں دیکھوں گا۔

    دریں اثنا پاناما لیکس کے مقدمے پر ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد الیکشن کا صحیح لائحہ عمل سامنے آئے گا۔

    پی ایس ایل فائنل کی سیاسی بنیادوں پر مخالفت ہوئی، احسن اقبال

    اس ضمن میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا خوش آئند ہے،اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت پیغام جائے گا،پاکستان عالمی کرکٹ واپس لارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دکھ ہوا کہ چند لوگوں نے سیاسی بنیادوں پر اس کی مخالفت کی،پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے، سب کو اسے کامیاب کرنا چاہیے،پاکستانی قوم دہشت گردوں کے آگے ہتھیار نہیں پھینکے گی۔

  • خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، یوسف رضا گیلانی

    خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، یوسف رضا گیلانی

    لاہور : سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ، پیپلز پارٹی نواز شریف یا ان کی حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے نجی یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیروں پرہونے والے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بلوچستان پر باتیں کرر ہا ہے مگر مقبوضہ وادی میں ہونے والے ظلم پر انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز کیوں نہیں آٹھا رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے قوم اور فوج یکجا ہیں کوئی طاقت پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی.

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف یا ان کی حکومت کے ساتھ نہیں آئین کے ساتھ کھڑی ہے اور پانامہ لیکس یا کرپشن جیسے مسائل کے حل کیلئے انکی جماعت نے سینٹ میں بل بھی متعارف کروایا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا پارلیمنٹ کی مضبوطی اداروں اور ملک کی مضبوطی ہے۔ اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے نہ صرف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے روئیے پر شکوہ کیا بلکہ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف بھی بدعنوانی کے مقدمات تھے مگر کسی نے تب ٹی۔او۔آرز بنانے کی بات نہیں کی۔

     

  • علی حیدرگیلانی کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں . یوسف رضا گیلانی

    علی حیدرگیلانی کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں . یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی سلامتی کے لئے دعا کرنے والوں کا شُکر گزار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب کروایا گیا ہے۔

    میرے بیٹے کی بازیابی کے حوالے سے سب سے پہلے اطلاع آرمی چیف آف اسٹاف جرنل راحیل شریف نے دی پھر وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے تصدیق کی تھی۔

    امریکی سفیر نے فون پر رابطہ کر کے تصدیق کی ہے کہ علی حیدر گیلانی کو ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب کروایا گیا ہے، اس آپریشن میں القاعدہ کے کئی اراکین مارے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں:  علی حیدر گیلانی تین سال بعد اپنے گھر پہنچ گئے

    رہنماء پیپلزپارٹی نے بتایا کہ تین سال کے دوران ہمارے پاس افغانستان سے کئی فون آئے مگر ہر کال پر ایک ہی جواب دیا کہ میرے پاس آپ سے بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔‘ آنے والی کال کا نمبر اور تفصیل ہر دفعہ انٹیلی جنس اداروں کو اطلاع مہیا کیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ میں عدالت میں جاری کیس کے باعث اسلام آباد میں موجود ہوں بیٹے سے ابھی تفصیلی ملاقات نہیں ہوسکی۔ امریکی سفیر نے رابطہ کر کے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر علی حیدر گیلانی اسلام آباد آتے تو میں خود اُن کا استقبال کرتا، مگر مجھے افسوس ہے کہ میں استقبال نہیں کرسکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی سلامتی کیلئے دعا کرنے والوں کا شُکر گزار ہوں۔

    پڑھیں : سابق وزیراعظم گیلانی حفاظتی ضمانت پر رہا


    پاک فوج کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، انٹیلی جنس کے روابط کے باعث علی حیدر گیلانی کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور پھر اُس مقام پر آپریشن کیا گیا۔


     

    مزید پڑھیں : علی گیلانی کی بازیابی: آرمی چیف کا افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ سے اظہار تشکر

     واضح رہے علی حیدر گیلانی کو تین سال قبل الیکشن مہم کے دوران اغواء کر کے افغانستان منتقل کردیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد انہیں لاہور گیلانی ہاؤس منتقل کیا گیا ہے جہاں علی حیدر سے ملنے والوں کا تانتا بندا ہوا ہے۔
  • یوسف رضا گیلانی اورمخدوم امین فہیم کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    یوسف رضا گیلانی اورمخدوم امین فہیم کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل کیس میں انسداد بد عنوانی کی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورمخدوم امین فہیم کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورسابق وفاقی وزیرمخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    اس کیس میں نامزد ملزمان مخدوم امین فہیم اوریوسف رضاگیلانی کیخلاف ایک اورمقدمہ کا چالان بھی پیش کردیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • حکومت کے نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں، سابق وزیراعظم گیلانی

    حکومت کے نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں، سابق وزیراعظم گیلانی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے موجودہ سیاسی بحران پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کےنہیں جمہوریت اور آئین کےساتھ ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معاملات کا حل مزاکرات میں ہے لیکن حکومت نے بہت وقت ضائع کیا، انہوں نے کہا کہ حالات کا اس نہج پر پہنچنا حکومت کی نا اہلی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات ضرور کریں، یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے ورنہ حالات گمبھیر ہوجائیں گے۔