Tag: youth convention

  • ہمارا دشمن ایٹم بم سے نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں سے ڈرتا ہے: سراج الحق

    ہمارا دشمن ایٹم بم سے نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں سے ڈرتا ہے: سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے بعد ایک خاص ٹولے نے پاکستان پر قبضہ کر رکھا ہے، ہمارا دشمن ایٹم بم سے نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں سے ڈرتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ٹکرانے والا تباہ ہو جائے گا، ملک کو اسلامی بنائیں گے، موجودہ نظام سے غربیوں کا حق چھینا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان غربت کی وجہ سے اپنے گھروں کو چھوڑ دیتے ہیں، ملک میں عوام کے ساتھ دھوکا ہورہا ہے، مزدور مزدوری کر کے بھی بھوکا سوتا ہے اور نوجوان ڈگریاں لے کر بھی بے روزگار گھوم رہے ہیں۔

    مدرسے پر حملہ دہشت گردی ہے، نیٹو نے پاکستان اور افغانستان کا امن تباہ کیا: سراج الحق

    سربراہ جی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان شہدا کی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے، لاہور کا مینا پاکستان ہماری جدوجہد کی علامت ہے، ہم اپنے خطے کو اسلامی اور خوشحال بنائیں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا تھا کہ موجودہ تعلیمی اداروں سے قیادت نہیں بلکہ نوکر تیار ہو رہے ہیں، المیہ یہ ہے کہ جس کی جیب میں پیسہ نہ ہو وہ انصاف حاصل نہیں کر سکتا۔

    ملک میں جس کے پاس پیسہ نہ ہو وہ انصاف حاصل نہیں کر سکتا: سراج الحق

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، بد عنوانیوں کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہے، پاناما میں شریف خاندان کا نام آیا کسی ایک علما کا نام پاناما میں نہیں آیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ادارے ناکام ہورہے ہیں، نئی نسل کے چہروں پر مایوسی ہے، سراج الحق

    ادارے ناکام ہورہے ہیں، نئی نسل کے چہروں پر مایوسی ہے، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا کام صرف کرپشن اور پیسہ باہر منتقل کرنا ہے، ادارے ناکام ہورہے ہیں، نئی نسل کے چہروں پر مایوسی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 8 اپریل کو مینار پاکستان پر یوتھ کنونشن منعقد ہوگا، ایٹم بم سے زیادہ طاقتور یوتھ ہے، نوجوانوں کو اپنا لائحہ عمل دیں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں 50 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیں گے، ایوانوں کے دروازے غریبوں کے لیے کھول دیں گے، ہماری قوم حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کے پاس نوجوانوں کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہے، مرکزی حکومت ناکامی سے دوچار ہے، صوبائی حکومتوں نے بھی عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نئے سینیٹرز سے بیان حلفی لیں انہوں نے ووٹ خریدا یا نہیں۔

    مزید پڑھیں: ہم اقتدارمیں آکرکرپشن کا خاتمہ کریں گے، سراج الحق

    واضح رہے کہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں لوگ بھیڑ بکریوں کی طرح بک گئے، ہم اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کریں گے، جوڈیشل مارشل لاء کی تجویز کو کہیں سے بھی پذیرائی نہیں مل رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ترقی پسند اور جمہوری جماعت ہے، ہم سینیٹ میں نوجوانوں کے حقوق کے لیے لڑیں گے، پاکستان میں قانون اور میرٹ کی بالادستی ہوگی، پاکستان ایک دن ضرور سپر پاور بنے گا۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ میرے پاکستان میں روزگار ملنے تک بیروزگاری الاؤنس دیا جائے گا، حکومت ہر 70 سال کے بوڑھے مرد اور عورت کو خصوصی الاؤنس دے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔