Tag: youth killed

  • کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 20 سالہ نوجوان جاں بحق

    کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 20 سالہ نوجوان جاں بحق

    کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں شادی کی تقریب کے دوران جھگڑے میں فائرنگ سے بیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی ولیس کے مطابق کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں شادی کی تقریب کے دوران جھگڑے نے 20 سالہ نوجوان کی جان لے لی، جاں بحق نوجوان عابد کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شادی میں پیش آیا، شادی کی تقریب میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی تھی۔

  • کراچی: موبائل فون چھیننےکے دوران مزاحمت ، نوجوان قتل

    کراچی: موبائل فون چھیننےکے دوران مزاحمت ، نوجوان قتل

    کراچی: اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، شہر قائد میں موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر دو بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ لانڈھی کی بابر مارکیٹ کے قریب پیش آیا، علاقہ مکینوں کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا کاشان نجی کمپنی میں بطور گرافک ڈیزائنر ملازمت کرتا تھا۔

    گذشتہ شب علاقے میں بجلی نہیں تھی اور کاشان گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، کاشان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کاشان کی موت واقع ہوگئی۔

    اہل محلہ کے مطابق مقتول کاشان دو بہنوں کے اکلوتا بھائی تھا۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کاشان کو سینے میں ایک گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی، واقعے کے بعد جائے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، شہری کی حاظر دماغی نے وادارت ناکام بنادی

    رات گئے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیواسٹارچورنگی پر شہریوں نےڈاکو پکڑلیا اور اسے خوب تشدد کا نشانے بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مبینہ ڈاکو کی موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا۔

  • نوجوان کی ہلاکت : گاڑی پر فائرنگ کرنے والے 5 اے ٹی ایس اہلکار گرفتار

    نوجوان کی ہلاکت : گاڑی پر فائرنگ کرنے والے 5 اے ٹی ایس اہلکار گرفتار

    اسلام آباد :اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد فائرنگ کرنے والے 5 اے ٹی ایس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اہلخانہ کی جانب سےدرخواست کےبعدمقدمےکا اندراج ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جی ٹین میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا ، جہاں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے کہا کہ رات کوکال آئی گاڑی سوارڈاکوشمس کالونی میں ڈکیتی کی کوشش کررہےہیں، اےٹی ایس پولیس کےاہلکارجوگشت پرتھےنےمشکوک گاڑی کاتعاقب کیا، پولیس نےکالےشیشوں والی گاڑی کوروکنے کی کوشش کی، روکنےکی کوشش پرڈرائیورنےگاڑی نہ روکی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نےمتعدد بارجی 10تک گاڑی کاتعاقب کیا اور نہ رکنے پرگاڑی کے ٹائروں پرفائر کئےگئے، بدقسمتی سے 2 فائرگاڑی ڈرائیور کو لگ گئے جس سےاس کی موت ہوگئی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی پرفائرنگ کرنے والے5اےٹی ایس اہلکاروں گرفتار کرکے تھانہ رمنامیں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فائرنگ سےجاں بحق شخص کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کی جانب سےدرخواست کے بعد مقدمے کا اندراج ہو گا۔

    آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کی فوری تحقیقات کاحکم دیدیا، جس کے بعد ڈی آئی جی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    گذشتہ سال اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے بینک منیجر سید رضا حسین کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس کے مطابق مقتول گھر سے گلبرگ میں دفتر پہنچا تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا ڈکیتی مزاحمت پر قتل یہ تحقیقات کے بعد ہی پتا چل سکے گا بظاہر یہی لگتا ہے کہ بینک منیجر کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔