Tag: youth-of-pakistan

  • وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کےنوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے ، اپنے خطاب میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار فراہمی سے متعلق گائیڈلائنز دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کےنوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے، جس میں کامیاب جوان پروگرام کےتحت روزگارفراہمی سےمتعلق گائیڈلائنزدیں گے بزنس لون،اسکل اسکالرشپ کےتحت نوجوانوں کیلئے رقم تقسیم سےمتعلق پالیسی سےآگاہ کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز ق معاون خصوصی عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا وزیراعظم کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو اپنےپیروں پر کھڑا کرنا ہے، کامیاب  جوان پروگرام حکومت کی کوئی وش لسٹ نہیں ہے، 2019 میں جب کامیاب جوان پروگرام شروع کیا تو پہلےنوجوانوں سےمشورہ کیا، بڑی تعدادمیں نوجوانوں کاکہنا تھا ہمیں فیصلہ سازی میں شامل نہیں کیاجاتا، ہم چاہتے ہیں ہمیں فیصلہ سازی میں شامل کیا جانا چاہئے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کامیاب جوان پروگرام سیاسی بنیاد پر نہیں چلایا جارہا، کہا جاتا ہے کسی وزیر اور مشیر کے آدمیوں کو پیسا ملتا ہے، عام آدمی کو نہیں، ایسےنوجوانوں سےملا ہوں جون لیگ کو فالو کرتے ہیں اورپروگرام سے فائدہ اٹھایا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی  پاکستانی نوجوان نسل کے لیے بہترین نصیحت

    وزیراعظم عمران خان کی پاکستانی نوجوان نسل کے لیے بہترین نصیحت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ناکامی یا تنقید کا خوف ہو تو کوئی کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوجوانوں کیلئے امریکا کے 26ویں صدر تھیڈور روزویلٹ کی شاعری شیئر کرتے ہوئے لکھا ناکامی یا تنقید کا خوف ہو تو کوئی کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتا، پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے بہترین نصیحت ہے۔

    روز ویلٹ نے اپنے قول میں کہا ہے کہ تنقید کرنے والے اورمضبوط آدمی کی ٹھوکر کی نشاندہی کرنے والے کوئی معانی نہیں رکھتے، سہرا اُس آدمی کے سر ہے جومیدان میں ہے، جس کا چہرہ دھول، پسینے اور خون سے اٹا ہے، جو بہادری اور ہمت سے کوشش کرتا ہے، جو باربار غلطیاں کرتا ہے کیونکہ کوئی بھی کوشش غلطیوں اورخامیوں سے مبراء نہیں ہوتی لیکن باہمت لوگ پہیم کوششیں جاری رکھتے ہیں۔

    قول میں کہا یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو انتہائی خلوص اورلگن سے کام کرنا جانتے ہیں،ایسے لوگ اچھے اوراعلی وارفع مقصد کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرتے ہیں، یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں، جنہیں اچھے حالات میں آخر میں بڑی کامیابیوں کے ملنے کا اچھی طرح سے یقین ہوتا ہے، یہ لوگ برے وقت میں، جب وہ ناکام ہوتے ہیں، ہمت، وقار اورثابت قدمی سے حالات کا مقابلہ کرتے ہیں تاکہ ان کا نام ان ایسے کم ہت اوربزدل لوگوں میں شمارنہ ہوں جنہیں فتح یا شکست سے کوئی سروکار نہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم نے کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنادی تھی ۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سربراہی کریں گے ، کمیٹی شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے مختصر اور طویل مدت کی تجاویز دے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی معاشی حب ہے،ملک کا مستقبل کراچی سے جڑا ہے۔۔۔ ماضی کی بدانتظامی اورغفلت کاخمیازہ کراچی کےعوام کو بھگتنا پڑرہا ہے، کراچی کے عوام کو صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں، صاف پانی کی قلت اور صفائی کا ناقص انتظام بڑے مسائل ہیں، عوام کو درپیش مسائل پر وفاق ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

    عمران خان نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔