Tag: Youth Olympics

  • یوتھ اولمپکس ہاکی:پاکستانی ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

    یوتھ اولمپکس ہاکی:پاکستانی ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

    نینجنگ : یوتھ اولمپکس ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ برابر ہوگیا۔ قومی ٹیم کوارٹرفائنل میں کینیڈا کے مدمقابل آئے گی۔ یوتھ اولمپکس ہاکی میں پاکستان ہاکی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ پاکستان نے چار میچز کھیلے اور تین میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف آخری گروپ میچ میں پاکستان نے پانچ گولز کے خسارے میں جانے کے باوجود  شاندار کم بیک کیا، ابتدائی تیرہ منٹ تک کیوی ٹیم کو پانچ گول کی سبقت حاصل تھی ۔

    جس کے بعد قومی کھلاڑیوں نے حکمت عملی تبدیل کی اور میچ کا اختتام چھ چھ گولز سے برابری پر کردیا۔ تئیس اگست کو ہونے والے کوارٹرفائنل میں پاکستان کا مقابلہ کییڈا سے ہوگا۔

  • یوتھ اولمپکس ہاکی ایونٹ، پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی

    یوتھ اولمپکس ہاکی ایونٹ، پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی

    نینجنگ :یوتھ اولمپکس ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی، قومی ٹیم نے زیمبیا کو دو کے مقابلے میں نو گول سے شکست دے دی۔

    چین کے شہر نبنجنگ میں جاری یوتھ اولمپکس ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں زیمبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    پاکستان نے ابتدا میں ہی زاہد ملک کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، سات منٹ تک مقابلہ دو دو گول سے برابر تھا جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور اختتام تک مزید سات گول داغ کر میچ نو دو سے اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان اس سے قبل میکسیکو اور جرمنی کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرچکا ہے۔ قومی ٹیم اپنے چوتھے میچ میں آج نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔