Tag: youth

  • اسرائیلی فورسز کی بے دریغ فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

    اسرائیلی فورسز کی بے دریغ فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

    یروشلم : صیہونی ریاست اسرائیل کے فوجیوں کی اپنے حق میں احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی درندہ صفت فورسز کا فلسطین کے شہریوں پر ظلم و تشدد تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، طاقت کے نشے میں چور اسرائیلی فورسز کے اہلکاروں نے غزہ کی پٹی پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بے دریغ گولیاں برسا دیں۔۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست کی ظالم فورسز نے مشرقی کی غزہ کی سرحد پر صدائے احتجاج بلند کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ منتصر محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی تھی۔

    فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور فائرنگ کی تھی جس کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوگیا، طبی عملہ زخمی محمد اسماعیل کو اسپتال لے گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران شہید ہوا تھا۔

    دوسری مقبوضہ فلسطین کے علاقے دیر البح میں بھی صیہونی ریاست کے دہشت گرد فوجیوں کی فائرنگ سے 7 فلسطینی شہری زخمی ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں : اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 150 سے زائد فلسطینی شہری زخمی


    یاد رہے کہ جمعے کے روز اسرائیلی فورسز کی جانب سے تحریک حق واپسی کے تحت اسرائیلی سرحد پر احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صیہونی افواج نے جمعے کے روز تحریک حق واپسی کے تحت اسرائیل اور غزہ کہ سرحد پر مظاہرہ کرنے والے ہزاروں فلسطینیی شہریوں طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔

  • یروشلم : اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

    یروشلم : اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

    یروشلم : غاصب صیہونی فورسز نے اسرائیلی شہری پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں فلسطینی نوجوان کو بے دریغ فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ واقع ملک مقبوضہ فلسطین کے شہر بیت المقدس کے مشرقی حصّے میں غاصب صیہونی ریاست کے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے نہتے فلسطینی شہری کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنانے کر شہید کیا گیاہے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کی جا نب سے نوجوان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ مذکورہ شخص نے پرانے شہر کی دیوار کے باہر دمشق گیٹ کے قریب ایک غاصب یہودی کو تیز دھار خنجر کی مدد سے حملہ کیا تھا۔

    صیہونی فورسز کے ترجمان کاکہنا ہے کہ اسرائیلی شہری عبادت گزار تھا جسے فلسطینی شخص نےخنجر گھونپ کرزخمی کردیا تھا۔


    غزہ: اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 2 فلسطینی شہید


    یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج نے فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوئے تھے، شہید نوجوانوں کی شناخت ابراہیم النجر اور محمد خضر کے ناموں سے ہوئی تھی۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس نے ایک گروپ کو حملے میں نشانہ بنایا جو مشتبہ طور پر سرحدی باڑ کی جانب بڑھ رہا تھا۔

    شہریوں نے حملے میں نوجوان کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی، فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی زد میں آکر 26 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

  • احد تمیمی نوجوانوں کی مزاحمت کی مثال ہیں، محمود عباس

    احد تمیمی نوجوانوں کی مزاحمت کی مثال ہیں، محمود عباس

    رملّہ : اسرائیلی عقوبت خانے میں آٹھ ماہ قید رہنے والی احد تمیمی نے کہا ہے کہ ’میری خوشی اس وقت مکمل ہوگی جب اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسیطینی رہا ہوں گے اور فلسطین سے صیہونیت کا قبضہ اور تسلط ختم ہوگا‘۔

    تفصیلات کے مطابق ظالموں کے خلاف مزاحمت کی علامت فلسطینی لڑکی عہد تمیمی نے جیل سے رہائی کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس سے صدراتی محل میں ملاقات کی، فلسطینی صدر نے عہد تمیمی کو جیل سے رہائی پانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف ڈٹ کرمقابلہ کرنے کی تعریف کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں آٹھ ماہ جیل کی سختیاں برداشت کرنے والی نوجوان عہد تمیمی سے ملاقات کے دوران محمود عباس نے عہد تمیمی کو نوجوانوں کے لیے مثال قرار دیا۔

    صیہونی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی عہد تمیمی نے فلسطینی صدر سے ملاقات کرنے سے قبل فلسطین کے حریت رہنما یاسر عرفات کی قبر پر حاضری دی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی جیلوں میں مقید خواتین کا حوصلہ چٹان سے زیادہ مضبوط ہے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عہد تمیمی نے کہا کہ فلسطین سے اسرائیل کے ناپاک وجود کے خاتمے اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی تک مزاحمت کی تحریک جاری رہے گی۔

    عہد تمیمی کا میڈیا سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ صیہونی عقوبت خانوں میں تمام فلسطینی رہا ہوں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عہد تمیمی کا کہنا تھا کہ ’اسرائیلی مظالم کے خلاف ہماری صدائے احتجاج پوری دیا میں پھیل چکی ہے لہذا اسیروں کی رہائی کے لیے چلنے تحریکوں کا ساتھ ہماری ذمہ داری ہے۔

    فلسطین کی نڈر بیٹی عہد تمیمی نے کہا کہ میری رہائی کی خوشی اس وقت ناتمام ہے جب فلسطین کی سرزمین صیہونی قبضے اور تسلط سے آزاد نہیں ہوجاتی۔


    صیہونی مظالم کے آگے ڈٹ جانے والی احد تمیمی اسرائیلی جیل سے رہا


    خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی احد تمیمی کو 8 ماہ بعد قید کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد اسرائیلی جیل شیرون سے گذشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں