Tag: YOUTUBE BANNED IN PAKISTAN

  • یوٹیوب پاکستان میں کھل گئی ، مریم نواز کا انکشاف

    یوٹیوب پاکستان میں کھل گئی ، مریم نواز کا انکشاف

    لاہور: مریم نواز کہتی ہیں یو ٹیوب اِز بیک جبکہ مختلف شہروں سے یوٹیوب کے کھلنے یا نہ کھلنے پر ملے جلے تاثرات ملے ہیں۔

     صارفین اب یوٹیوب کو براؤز کرسکتے ہیں، اس بات کا انکشاف مریم نواز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےاپنے ٹویٹ میں کیا۔

     ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں نے اس سائٹ کو کھولا تو کہیں اس پر گانے سن کر مزے لئے اور کہیں وہی پرانا پیغام ملا کہ ویب سائٹ پاکستان میں بند ہے۔

     یو ٹیوب کے کھلنے پر کسی کو اعتراض ہے اور کسی کو اطمینان ہے، کچھ کا شکوہ وہ اسکے جلوے سے ابھی تک محروم ہیں۔

    پہلے پابندی لگی پھر افواہوں کی گردش ہے کہ کبھی سائٹ کھلتی ہے کبھی نہیں کھلتی ہے، نوجوانوں کا ہے کہنا کوئی ایک فیصلہ ہوجائے ۔

  • سینٹ میں’یوٹیوب‘کی بندش پرگفتگو

    سینٹ میں’یوٹیوب‘کی بندش پرگفتگو

    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں’یوٹیوب‘کی بندش سے متعلق گفتگو کی گئی اجلاس میں بتایا گیا کہ یوٹیوب قابلِ اعتراض مواد نشرکرنے کے بعدعدالتی حکم پربلاک کی گئی ہے اورحکومت اس ویب سائٹ تک رسائی ازخود نہیں دے سکتی۔

    سینیٹ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین نیئرحسین بخاری نے کی۔ اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنماء سعید غنی نے کہا کہ نصف قوم پراکسی کے ذریعے یوٹیوب تک رسائی حاصل کررہی ہے توحکومت یوٹیوب پرپابندی ختم کیوں نہیں کردیتی۔

    سعید غنی کے اعتراض پرپارلیمانی امورکے وزیر شیخ آفتاب نے کہاکہ یوٹیوب قابلِ اعتراض مواد نشرکرنے کے باعث عدالتی حکم کے تحت بلاک کی گئی ہے۔

    انہوں نےیہ بھی کہا کہ انٹرنیٹ ماہرین کے مطابق مذکورہ قابلِ اعتراض مواد یوٹیوب سے نہیں ہٹایاجاسکتا۔

    اسلام آباد کلب سے متعلق سوال کا جواب نہ آنے پرچیئرمین نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا اور گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ آرڈیننس 2014 بھی پیش کیا گیا۔

    کاروائی کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔