Tag: YouTube channel

  • صارفین بھارتی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر کرپٹو کرنسی کی ویڈیوز دیکھ کر حیران

    صارفین بھارتی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر کرپٹو کرنسی کی ویڈیوز دیکھ کر حیران

    نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر صارفین کرپٹو کرنسی کی ویڈیوز دیکھ کر حیران رہ گئے، دراصل سپریم کورٹ کا آفیشل یو ٹیوب چینل نامعلوم ہیکرز نے ہیک کر لیا تھا، جس کے بعد چینل کو ڈاؤن کرنا پڑ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن اپنے یو ٹیوب چینل کو عارضی طور پر اس وقت ڈِس ایبل کیا جب اسے ہیک کر کے اس پر ایک امریکی کمپنی کی تیار کردہ کرپٹو کرنسی ویڈیوز دکھائی جانے لگیں۔

    ہیکرز نے عدالتی کارروائی کی بجائے کرپٹو کرنسی سے متعلق مواد اپ لوڈ کیا، ہیکرز چینل پر نے XRP کو ​​فروغ دینے والی ویڈیوز پوسٹ کیں، یہ ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے امریکا میں قائم Ripple Labs نے تیار کیا ہے۔

    ہیکرز نے چینل کو ”رِپل“ کا نام دیا، اور سماعتوں پر مبنی تمام ویڈیوز کو نجی کر کے صارفین کی پہنچ سے دور کر دیا، اور ان کی جگہ ایک لائیو ویڈیو اپ لوڈ کر دی، جو دو ارب ڈالر جرمانے کے کیس پر رپل لیبز کے رد عمل پر مبنی تھی۔

    بھارت: مرکزی وزیر کا سر قلم کرنے پر زمین انعام میں دینے کا اعلان

    عدالتی حکام نے فوری طور پر چینل کو ڈاؤن کیا اور کہا کہ یو ٹیوب چینل پر مکمل انتظامی کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اسے دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس یوٹیوب چینل پر حال ہی میں کولکتہ کے آر جی کار اسپتال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل سے متعلق حساس سوموٹو کیس کو بھی نشر کیا گیا تھا۔

  • کرسٹیانو رونالڈو ایک اور نیا ریکارڈ بنانے کے بالکل قریب

    کرسٹیانو رونالڈو ایک اور نیا ریکارڈ بنانے کے بالکل قریب

    پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا حال ہی میں بنایا گیا یوٹیوب چینل ریکارڈ پر ریکارڈ مرتب کررہا ہے، گینیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی اس کی حیثیت کو تسلیم کرلیا۔

    سعودی فٹبال کلب النصر سے منسلک کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر گزشتہ ماہ کئی ریکارڈز توڑ دیے تھے اور یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فٹبال اسٹار کا یوٹیوب چینل تیز ترین سبسکرپشن کے بعد اب  یوٹیوب کے ٹاپ چینلز کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کرنے والا ہے جو اب یوٹیوب کی ٹاپ 50 فہرست میں شامل ہونے کے قریب ہے۔

    ۔ویڈیو آئی کیو کے مطابق اب رونالڈو یہ چینل پانچ کروڑ 20 لاکھ سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا میں 55ویں نمبر تک پہنچ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رونالڈو کو فیس بک پر 17 کروڑ صارفین، انسٹاگرام پر 63 کروڑ 60 لاکھ افراد اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر 11 کروڑ 26 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں، ان کے نام سے مختلف میڈیا اداروں نے واٹس ایپ پر بھی چینل بنائے ہوئے ہیں جہاں لاکھوں افراد موجود ہیں۔

    کرسٹیانو رونالڈو جنوبی یورپ کے ملک پرتگال سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ قومی ٹیم کے اسٹار ہیں، وہ اسپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور برطانیہ کے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے بھی کھیلتے رہے ہیں۔ اس وقت وہ سعودی فٹ بال کلب النصر سے وابستہ ہیں جسے انہوں نے دسمبر 2022 میں جوائن کیا تھا۔

    النصر فٹ بال کلب نے پرتگال کے کپتان اور پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی سے ڈھائی سال کے لیے معاہدہ کیا تھا جس کی مد میں رونالڈو کو ایک اندازے کے مطابق سالانہ 17 کروڑ 50 لاکھ یوروز ادا کیے جائیں گے جو کسی بھی اسپورٹس میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا معاہدہ قرار دیا جاتا ہے۔

  • رونالڈو کو یوٹیوب سے 3 روز میں حیران کن آمدنی

    رونالڈو کو یوٹیوب سے 3 روز میں حیران کن آمدنی

    فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کرلی، یوٹیوب چینل متعارف کراتے ہی ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا۔

    پرتگالی لیجنڈ فٹ بالر رونالڈو نے پوری دنیا پر آشکار کردیا کہ وہ کس حد تک مقبول کھلاڑی ہیں پرتگالی لیجنڈ فٹ بالر نے چند روز قبل ہی اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپلوڈ کرنے کا باقاعدہ آغاز کیا تھا جبکہ انہوں نے 8 جولائی کو یوٹیوب جوائن کیا تھا۔

    کرسٹیانو رونالڈو

    رونالڈو نے ’یو آر کرسٹینا ‘  نامی یوٹیوب چینل پر تین دن میں 12 ویڈیوز اپ لوڈ کیں جن کو کروڑوں صارفین نے دیکھا اور پسند کیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جہاں 39سالہ فٹبالر نے تین دن میں 3کروڑ 20 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا وہیں ان کے مداح یہ بھی سوچ رہے کہ آخر ان کو اس چینل سے کتنی آمدنی ہوئی ہوگی؟

    ڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین کے مطابق یوٹیوب چینلز ایک ہزار ویوز پر عام طور پر چھ امریکی ڈالر تک کما سکتے ہیں جبکہ 10 لاکھ ویوز پر ملنے والی رقم 12 سو سے چھ ہزار امریکی ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔

    رونالڈو

    رونالڈو کے چینل کی تفصیلات سے ان کے ویوز کا اندازہ کیا جائے تو ان کے ویوز کی تعداد 12 کروڑ 10 لاکھ سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ اگر حساب لگایا جائے تو یوٹیوب کے ویوز اور ممکنہ اسپانسر شپس سے ان کو اب تک کئی سو ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہوچکی ہے۔

    اس سے قبل رونالڈو نے یوٹیوب کا ایک اور ریکارڈ بھی قائم کیا تھا، ای ایس پی این یوکے کے مطابق رونالڈو کا یوٹیوب چینل پہلے 90 منٹ میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا چینل ہے۔

  • 55 ٹوئٹر اور ایک یوٹیوب چینل سے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی، ایف آئی اے رپورٹ

    55 ٹوئٹر اور ایک یوٹیوب چینل سے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی، ایف آئی اے رپورٹ

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف نفرت انگیز مہم پر ایف آئی اے رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے عدلیہ مخالف مہم کے سلسلے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 55 ٹوئٹر اور ایک یوٹیوب چینل سے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی۔

    ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر عدلیہ مخالف 4 ٹرینڈز چلائے گئے، اور ان ٹرینڈز کے ذریعے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز پروپیگنڈا مہم چلائی گئی، عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈا مہم کے دوران ججز پر غلط الزامات عائد کیے گئے۔

    ایف آئی اے نے مذکورہ 55 اکاؤنٹس کو بند کرنے کی درخواست بھجوا دی ہے، اور عدلیہ مخالف مہم پر ٹوئٹر اور یوٹیوب کو مزید تفصیلات کے لیے بھی لکھ دیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انھیں یوٹیوب اور ٹوئٹر سے عدلیہ مخالف مہم میں ملوث اکاؤنٹس کی تفصیلات کا انتظار ہے۔ ایف آئی اے رپورٹ میں توہین آمیز ٹویٹس کے اسکرین شاٹس بھی موجود ہیں۔

  • خاص بہن بھائیوں کا خاص کوکنگ چینل!

    خاص بہن بھائیوں کا خاص کوکنگ چینل!

    کراچی : یوٹیوب پر کوکنگ کے حوالے سے بے شمار پاکستانیوں کے چینل ہیں لیکن ان میں سے ایک چینل بہت خاص ہے کیونکہ یہ بہت خاص بہن بھائی کا ہے جس میں یہ دونوں نت نئی ڈشز بنا کر اس کی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

    عدینہ ریاض اور اطیب ریاض دونوں سگے بہن بھائی ہیں، عدینہ کیمیکل انجینیئر اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں جاب کرتی ہیں جبکہ اطیب بی ایف اے کے طالب علم ہیں۔

    عدینہ کی قوت سماعت کمزور ہے لیکن وہ سننے والے آلے کی مدد سے سن لیتی ہیں جبکہ ان کے بھائی اطیب مکمل طور پر قوت سماعت سے محروم ہیں۔ دونوں بہن بھائیوں نے حال ہی میں
    Tasty Treat Plus
    ٹیسٹی ٹریٹ پلس کے نام سے یوٹیوب پر اپنا کوکنگ چینل شروع کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام شام رمضان میں دونوں بہن بھائی کو مدعو کیا گیا اس موقع پر انہوں نے اپنے چینل سے متعلق تفصیلات سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    عدینہ نے بتایا کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں فراغت ذیادہ تھی اور مجھے کھانا پکانا اچھا لگتا تھا اس لیے میں نے گھر پر بہت سی کھانوں کی ترکیبیں آزمائیں۔

    اسی دوران اطیب نے بھی شوق کا اظہار کیا کہ کیوں نہ ہم ایک یوٹیوب چینل بنائیں، میں نے انہیں مشورہ دیا کہ ہم کھانا پکانے کا چینل بناتے ہیں۔

    عدینہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے پہلے چار پانچ ویڈٰیوز بنائیں اور اپنی والدہ فیملی کے دیگر افراد سے فیڈ بیک لینے کے بعد اپنی پہلی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کردی۔

    ان ویڈیوز کا ہمیں یوٹیوب صارفین کی جانب سے بہت اچھا رسپانس ملا، لوگوں نے خوب سراہا جس سے ہماری اور بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

    عدینہ کے خیال میں بجائے اس کے کہ وہ اشاروں سے کھانے کی ترکیب سمجھائیں وہ اسے لکھ دیتے ہیں تاکہ قوت سماعت سے محروم افراد بھی اسے پڑھ کر سمجھ لیں۔