Tag: Youtuber Rajab Butt

  • رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ

    رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ

    پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

    پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں یوٹیوبر کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے پولیس کو بتایا کہ وہ 24 جون کی رات برہر تھے جب انہیں گھر سے فون آیا، میرے اہل خانہ نے بتایا کہ نامعلوم افراد کا ایک گروپ کلٹس کار میں ہمارے گھر کے باہر آےت اور انہوں نے مجھے گالی دی اور فائرنگ شروع کر دی اور پھر فرار ہو گئے۔

    یوٹیوبر نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کی وجہ سے گھر کی دیواروں پر چند گولیاں لگیں اور اس واقعے کی وجہ سے ایک کتا بھی مارا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ حملہ ان کے گھر پر کیا گیا جس کا مقصد انہیں اور ان کے خاندان کو شدید نقصان پہنچانا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے تحفظ کی درخواست کی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کے خلاف بھی سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، تاہم اس کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • ٹک ٹاکر رجب بٹ کا شہری پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاکر رجب بٹ کا شہری پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل

    لاہور : معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کی جانب سے ایک نوجوان شہری پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شہری عمران نے رجب بٹ کیخلاف تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دے دی ہے۔

    درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ کے ساتھ دیگر دو اور افراد نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ ایک شہری کی کار کے سامنے اپنی گاڑی لا کر اسے روک لیتا ہے جس میں اس شہری کے اہل خانہ بھی موجود ہیں۔

    رجب بٹ اس متاثرہ شہری عمران کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے اس کے ساتھ موجود دو نامعلوم افراد نے بھی شہری سے مار پیٹ کی۔

    متاثرہ شہری عمران نے ٹک ٹاکر کیخلاف تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ میرے اہل خانہ کے سامنے مجھ پر تشدد کیا گیا جس سے مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی گئی۔

    علاوہ ازیں اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کے شکار شہری کی جانب سے تھانے میں درخواست دائر کرنے کے بعد ٹک ٹاکر کی جانب سے شہری کو درخواست واپس لینے کیلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

    لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور نے ڈالا کلچر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ دوسری جانب شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ پہلے مجھ پر تشدد کیا گیا اور اب درخواست واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یوٹیوبر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔

    لاہور پولیس نے 25 مارچ کو یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف دائر مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی تھیں۔ مذکورہ مقدمہ تھانہ نشترکالونی میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

    اس کے علاوہ مقدمے میں رجب بٹ کی جانب سے نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا تھا، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

  • یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    لاہور : معروف یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی ہیں۔

    مذکورہ مقدمہ تھانہ نشترکالونی میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ مقدمےمیں رجب بٹ کی جانب سے نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یوٹیوبر اپنے متنازع بیانات اور سوشل میڈیا مواد کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہے ہیں اور ان کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : رجب بٹ غیر قانونی اسلحہ اور شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں گرفتار،

    گزشتہ سال دسمبر میں لاہور پولیس نے لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ اور اسلحہ رکھنے پر رجب بٹ کو گرفتار کیا تھا جسے بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

    محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ رجب بٹ سے غیر قانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی تھی۔