Tag: YouTuber

  • یوٹیوبر نے 42 سیکنڈ میں دو کروڑ کیسے کما لیے؟

    یوٹیوبر نے 42 سیکنڈ میں دو کروڑ کیسے کما لیے؟

    کینیڈا: مشہور یوٹیوبر جونا تھن ما نے ایک ویڈیو سے 42 سیکنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ کما لیے۔

    جوناتھن ما ایک مشہور امریکی یوٹیوبر ہیں، جو یوٹیوب پر جوما ٹیک (Joma Tech) کے نام سے ایک چینل چلا رہے ہیں، اور ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں۔

    یوٹیوب پر کمپیوٹر پروگرامنگ، کرپٹو اور ٹیکنالوجی سے متعلق ویڈیوز بنانے والے جوناتھن ما نے اپنے چینل پر فلمساز بننے کا خواب پورا کرنے کے لیے اپنا این ایف ٹی (Nonfungible-token) کلیکشن ریلیز کیا ہے، تاکہ ان کے مداح اور سبسکرائبر این ایف ٹی کو خرید سکیں۔

    آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ جوناتھن ما نے اس ماہ کے شروع میں جب اپنا کلیکشن "Vaxxed Doggos” جاری کیا، تو صرف 42 سیکنڈ میں انھوں نے 1 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کما لیے، ٹیکس کٹوتی کے بعد جوناتھن ما کو 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ملے۔

    ما نے این ایف ٹی جمع کرنے کے لیے ڈسکارڈ سرور بنایا تھا، یہ ایک ایسا سرور ہے جہاں ایک ہی سرور والے لوگ ہی اپنا NFT کلیکشن دیکھ سکتے ہیں، جس کے پاس بھی جوناتھن کا این ایف ٹی ہوگا، وہ اسے پرائیویٹ ڈسکارڈ یعنی پرائیویٹ سرور پر دیکھ سکے گا۔

    یوٹیوب پر ان کے 16 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر ہیں، فُل ٹائم یو ٹیوبر بننے سے قبل وہ فیس بک اور گوگل میں سافٹ ویئر انجینئر تھے، اور ابھی ان کی واحد آرزو فلم ڈائریکٹر بننا ہے۔

    واضح رہے کہ این ایف ٹی یعنی نان فنجیبل ٹوکن ڈیجیٹل اشیا ہیں، جنھیں بلاکچین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خریدا یا فروخت کیا جا سکتا ہے۔ کرپٹو کرنسی اور این ایف ٹی کی خرید و فروخت کے لیے خصوصی پلیٹ فارمز استعمال کیے جاتے ہیں۔

  • نوجوان یوٹیوبر نے خود کو دفن کیوں کیا؟ خوفناک ویڈیو وائرل

    نوجوان یوٹیوبر نے خود کو دفن کیوں کیا؟ خوفناک ویڈیو وائرل

    انقرہ : اکثر لوگ اپنی انفرادیت اور اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، چاہے اس کیلئے انہیں اپنی جان کو خطرے میں ہی کیوں نہ ڈالنا پڑے۔

    ایک ایسی ہی حرکت ایک 25سالہ نوجوان نے بھی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر کمزور دل والے لوگوں نے خوف کے باعث آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیے۔

    ہوا کچھ یوں کہ ترکی کے رہائشی ایک یو ٹیوبر نے خود کو تابوت میں بند کر لیا اور قبر میں کچھ گھنٹے گزارنے کے بعد وہ حیرت انگیز طور پر بحفاظت باہر آگیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں محمد بہجیجک نامی نوجوان یوٹیوبر نے ساڑھے چار لاکھ سبسکرائبر ہونے کے بعد فالورز سے کیا گیا وعدہ خود کو دفن کرکے پورا کردیا۔

    یوٹیوبر نے اپنے فالورز سے وعدہ کیا تھا کہ ساڑھے چار لاکھ سبسکرائبر ہونے پر وہ خود کو ایک تابوت میں بند کرکے کئی گھنٹے قبر میں گزاریں گے اور اس کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ بھی کریں گے۔

    اس مقصد کے لیے نوجوان یوٹیوبر اسٹار نے خصوصی تابوت بنوایا تھا جس کی تیاری میں 20 ہزار لیرا کا خرچہ آیا تھا۔ قبر میں 6 گھنٹے رہنے کے تجربے دوران کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم بھی موجود تھی۔

    میڈیکل ٹیم کے پاس آکسیجن سیلنڈر، کیمرے، ریڈیو اور متعدد طبی آلات بھی رکھے تاکہ قبر میں موجودگی کے دوران یوٹیوبر کی صحت کی نگرانی کی جا سکے۔

    نوجوان یوٹیوبر کو 6 گھنٹے بعد قبر سے نکالا گیا ان کی حالت بہتر تھی اور انہوں نے یہ ویڈیو اپنے مداحوں کے نام کردی۔

  • موت کا ڈرامہ رچانے والی یوٹیوبر ایک سال بعد آنے والی اپنی موت سے بے خبر

    موت کا ڈرامہ رچانے والی یوٹیوبر ایک سال بعد آنے والی اپنی موت سے بے خبر

    قاہرہ: مصر کی ایک مشہور یوٹیوبر خاتون اپنی موت کا ڈرامہ رچا کر بہت سے لائیکس اور ویوز اکٹھے کرنے کے بعد ٹھیک ایک سال بعد اسی روز سچ مچ چل بسیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ام زیاد نامی یہ خاتون ڈائری آف ام زیاد کے نام سے اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی تھیں، ایک سال قبل انہوں نے اپنے چینل سے اپنی جعلی موت کی ایک ویڈیو نشر کی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہی ہیں، اس دوران اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ بے دم ہو کر گر گئیں جس کے بعد ان کے بچے ان کے گرد بیٹھ کر ان کے ہاتھ پاؤں سہلانے لگے۔

    بچے اس دوران رو بھی رہے تھے جبکہ شوہر بھی پریشان ہوگئے، اس کے بعد وہ اچانک ہنستی ہوئی اٹھ بیٹھیں۔ ام زیاد کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ڈرامہ اپنے شوہر اور بچوں کا ردعمل دیکھنے کے لیے کیا تھا۔

    لیکن اب ایک ٹھیک ایک سال بعد وہ سچ مچ موت کا شکار ہوگئیں۔

    ان کے بھائی نے جو خود بھی ایک یوٹیوبر ہیں، اپنی ایک ویڈیو میں اپنی بہن کے انتقال کا بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر میں ایک حادثہ پیش آیا تھا، ام زیاد کے گھر کے گیزر کی گیس لیک ہوئی جس کے بعد وہ دم گھٹنے سے چل بسیں۔

    موت سے چند روز قبل ام زیاد نے اپنی ایک ویڈیو میں اپنی طبیعت خرابی کے بارے میں بھی بتایا تھا کہ وہ کووڈ 19 کا شکار نہیں ہوئیں تاہم وہ سانس لینے میں تکلیف اور گھٹن کی شکایت محسوس کر رہی ہیں۔

    ام زیاد کی اچانک موت کے بعد ان کے مداح نہایت غمگین ہیں۔