Tag: yuhannabad incident

  • یوحناآباد ہنگامہ آرائی : ملزمان کی ضمانت پررہائی کا فیصلہ برقرار

    یوحناآباد ہنگامہ آرائی : ملزمان کی ضمانت پررہائی کا فیصلہ برقرار

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے یوحناآباد ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کی ضمانت کےخلاف اپیل مسترد کردی، عدالت عظمیٰ نےیوحناآباد مظاہرین کی ضمانت کےخلاف حکومت پنجاب کی درخواست مستردکرتےہوئے لاہورہائیکورٹ کےفیصلےکو برقراررکھا۔

    سپریم کورٹ میں سماعت کےدوران جسٹس عظمت سعید نےریمارکس دیئے کہ مظاہرین کوالزام ثابت ہوئے بغیر قید نہیں رکھاجاسکتا۔ بم دھماکے کے اصل ملزمان پکڑے نہیں گئے اور مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

    لاہور ہائی کورٹ نےچوبیس مظاہرین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، واضح رہے کہ 15 مارچ 2015 کو یوحنا آباد میں کیتھولک چرچ اور کرائسٹ چرچ میں عبادت جاری تھی کہ دہشت گردوں نے خودکش دھماکے کر دیئے تھے، جس کے نتیجے میں  16 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

    سانحہ کیخلاف یوحنا آباد میں شدید احتجاج کیا گیا جس کے باعث پورے علاقے میں خوف و ہراس اورکشیدگی پھیل گئی تھی۔ مظاہروں کی نوعیت اتنی سنگین ہوگئی تھی کہ اعلیٰ حکام کو رینجرز کو طلب کرنا پڑا۔

    پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر واٹر کینن کے ذر یعے پانی پھینکا بھی گیا۔

  • لاہور : یوحنا آباد میں 2 افراد کو زندہ جلانے والے مزید 4 ملزم گرفتار

    لاہور : یوحنا آباد میں 2 افراد کو زندہ جلانے والے مزید 4 ملزم گرفتار

    لاہور: یوحنا آباد میں دو افراد کو جلانے والے مزید چار ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔

    یوحنا آباد لاہور میں دو افراد کو زندہ جلانے والے مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    سی آئی اے پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں اسلم، الیاس عرفان اور وارث شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے یوحنا آباد چر چ دھماکوں کے بعد نعمان بابر اور حافظ محمد نعیم کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر زندہ جلا دیا تھا۔

    اس سے قبل بھی پولیس دو سگے بھائیوں کو سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے گرفتار کرچکی ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل پولیس نے بلوا اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں اٹھائیس افراد کو گرفتار کیا تھا۔

    گزشتہ روز انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کےاٹھائیس ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا۔

    پولیس کی جانب سے عدالت میں ملزمان کو سخت سیکورٹی میں پیش کیا گیا ، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ سولہ ملزمان دو افراد کو زندہ جلانے اور بارہ ملزمان ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں، ابھی ان کی شناخت پریڈ ہونا باقی ہے لہذا انہیں جیل بھجوایا جائے۔

    عدالت نے پولیس کی استدعا پر تمام ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا اور حکم دیا کہ شناخت پریڈ کے بعد ملزمان کو تیرہ اپریل کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

    واضح رہے کہ لاہور میں دو چرچوں پر یکے بعد دیگرے دھماکوں کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ دھماکوں کے بعد مشتعل افراد نے دو افراد کو زندہ جلادیا تھا، جن کی شناخت بابر نعمان اور محمد نعیم کے نام سے ہوئی تھی۔

  • سانحہ یوحنا آباد، 28ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

    سانحہ یوحنا آباد، 28ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

    لاہور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کےاٹھائیس ملزمان کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

    پولیس کی جانب سے عدالت میں ملزمان کو سخت سیکورٹی میں پیش کیا گیا ، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ سولہ ملزمان دو افراد کو زندہ جلانے اور بارہ ملزمان ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں، ابھی ان کی شناخت پریڈ ہونا باقی ہے لہذا انہیں جیل بھجوایا جائے۔

    عدالت نے پولیس کی استدعا پر تمام ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا اور حکم دیا کہ شناخت پریڈ کے بعد ملزمان کو تیرہ اپریل کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل پولیس نے یوحنا آباد میں 2 افراد کو زندہ جلانے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث 108 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے زیادہ تر مقامی ہیں جب کہ مزید شرپسندوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں دو چرچوں پر یکے بعد دیگرے دھماکوں کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ دھماکوں کے بعد مشتعل افراد نے دو افراد کو زندہ جلادیا تھا، جن کی شناخت بابر نعمان اور محمد نعیم کے نام سے ہوئی تھی۔

  • لاہور:   دو افراد کو زندہ جلانے کے 2مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور: دو افراد کو زندہ جلانے کے 2مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور:  دو افراد کو زندہ جلانے کے دو مرکزی ملزم گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ ملزم یوسف جونسن اورسہیل جونسن سگے بھائی ہیں۔

    یوحنا آباد سانحے کے بعد دو افراد کو زندہ جلایا گیا اور لوگ تصویریں اور ویڈیو بناتے رہے، انہی ویڈیوز اور تصویروں کی مدد سے پولیس نے دومرکزی ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار ملزم یوسف جونسن اور سہیل جونسن سگے بھائی ہیں۔

    پولیس کے مطابق یوسف جونسن واقعے کے بعد سیالکوٹ جبکہ سہیل جونسن گوجرانوالہ فرار ہوگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق یوسف اورسہیل جونسن نے ساتھیوں کے ساتھ مل کرمحمد نعیم اور بابر نعمان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔