Tag: Yumna Zaidi

  • یمنیٰ زیدی اب تک سنگل کیوں ہیں؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

    یمنیٰ زیدی اب تک سنگل کیوں ہیں؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

    پاکستان کی معروف و مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ابھی تک سنگل رہنے کی وجہ بتادی ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے تنہا ہونے اور تاحال شادی نہ کرنے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    اداکارہ یمنیٰ زیدی کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں لیکن ان کا تاحال کوئی افیئر اسکینڈل سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات اور شادی سے متعلق چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    اب یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ میں اپنی سخت مزاج شخصیت کی وجہ سے ہی تاحال سنگل (تنہا اور غیر شادی شدہ) ہوں، اب تک سنگل ہونے کا سبب عجیب ہے لیکن میں تنہا زندگی گزارنے میں بہت خوش ہوں۔

    یمنیٰ زیدی نے اپنے ہر ڈرامے میں مختلف کردار ادا کیا ہے، پھر چاہے وہ کسی سنجیدہ لڑکی کا کردار ہوا یا مزاحیہ، انہیں منفرد کرداروں کی بدولت دنیا بھر میں شہرت ملی ہے۔

    واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’شائستہ خانزادہ‘ کا کردار نبھایا تھا۔

  • نادیہ حسین نے سجل علی اور یمنیٰ زیدی کو اہم مشورہ دیدیا

    نادیہ حسین نے سجل علی اور یمنیٰ زیدی کو اہم مشورہ دیدیا

    پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ حسین نے اپنی ساتھی فنکاروں سجل علی اور یمنیٰ زیدی کو فیشن اسٹائل میں بہتری کیلئے مشوری دے دیئے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکارہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی کو مشورہ دیا ہے۔

    نادیہ حسین نے کہا کہ سجل علی کا فیشن سینس مشرقی ہے، ان کی آنکھوں میں کاجل اچھا لگتا ہے لیکن انہیں مغربی فیشن اپنانا چاہئے، یمنیٰ زیدی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمنیٰ اپنی شباہت کو لے کر بہت محتاط ہیں، انہیں کچھ اییسے تجربات کرنے چاہئیں جو پہلے نہ کیے ہوں۔

    نادیہ حسین نے اقراء عزیز کے فیشن سینس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھ عمدہ تجربات کرتی رہتی ہیں جبکہ انہوں نے ماہرہ خان کے فیشن کو بھی بہترین قرار دیا۔

  • اداکارہ یمنیٰ زیدی کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا

    اداکارہ یمنیٰ زیدی کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

    انسٹاگرام پر اداکارہ یمنیٰ زیدی کی نئی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے مہرون رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے۔

    اس سے قبل بھی یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی جنہیں مداحوں نے بہت پسند کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مذکورہ شیئر کی گئی ایک تصویر میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

    گزشتہ دنوں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی کامیابی اور ترقی کی وجہ اپنے والدین کو قرار دیا تھا۔ یمنیٰ زیدی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے والدین کی شادی کی اور اپنے بچپن کی تصاویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

    شئیر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنی والدہ اور مرحوم والد کے لیے جذباتی پیغام لکھا تھا کہ اس سالگرہ کے موقع پر میں اپنی امّی اور بابا (مرحوم) کے بارے میں لکھنا چاہتی ہوں۔

    یمنیٰ زیدی نے لکھا تھا کہ میں محسوس کرتی ہوں میں آج جو ہوں وہ اس لیے ہوں کیونکہ میں ان کی مہربانی سے خوبصورتی، بہادری، انتہائی مطمئن اور ہمدرد طبیعت کا بے مثال امتزاج رکھتی ہوں۔

    اداکارہ نے لکھا تھا کہ میں نے ان کے ساتھ جتنا زیادہ وقت گزارا ہے میں نے محسوس کیا ہے کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میرے اندر ان کا خون ہے۔

    انہوں نے اپنے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ میں واقعی قابلِ فخر بیٹی ہوں اور تمام صلاحیتوں میں میری کامیابیاں صرف آپ دونوں کی وجہ سے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

  • اداکارہ یمنیٰ زیدی کا شاعرانہ انداز مداحوں کو بھا گیا، ویڈیو وائرل

    اداکارہ یمنیٰ زیدی کا شاعرانہ انداز مداحوں کو بھا گیا، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر تو پہلے بھی پوسٹس کرتی رہی ہیں لیکن اس بار انہوں نے ایک بار پھر وہی انداز اپنایا جسے صارفین نے پہلے بھی خوب سراہا تھا۔

    یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے خیالات کی عکاسی شاعری کے ذریعے کرتی دِکھائی دے رہی ہیں، اور ان کے الفاظ کی ادائیگی اتنی زبردست ہے کہ سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیں۔

    یمنیٰ زیدی ماضی میں بھی اس قسم کی ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہی ہیں جس میں انہوں نے اپنی لکھی گئی شاعری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا۔

    اداکارہ نے اپنی نئی ویڈیو میں شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کچھ جملے کہے جو ان کے مداح بے حد پسند کررہے ہیں۔ اداکارہ کی ویڈیو کو ان کے اکاؤنٹ پر اب تک 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جب کہ متعدد صارفین اس پر اپنا تبصرہ پیش کرچکے ہیں۔

    مداحوں کا کہنا ہے کہ یمنیٰ شوبز انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جو اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے الفاظ سے لوگوں کے دِلوں میں گھر کرنا جانتی ہیں۔

  • یمنیٰ زیدی نے 10 کلو وزن کم کرنے کا راز بتا دیا

    یمنیٰ زیدی نے 10 کلو وزن کم کرنے کا راز بتا دیا

    پاکستانی ادارہ یمنیٰ زیدی کے بارے میں آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ وہ ہر سال 5 سے 6 کلو گرام وزن کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔

    ماڈل اور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اس سلسلے میں بتایا کہ انھوں نے 2018 میں 10 کلو وزن کم کیا تھا، اور ہر سال وہ پانچ سے چھ کلو گرام وزن بہ آسانی کم کر لیتی ہیں۔

    یمنیٰ زیدی جس طرح اپنے اندر بڑی تبدیلیاں لے کر آتی ہیں، اس کے حوالے سے ان کےمداح خاصے حیران رہتے ہیں، وہ امریکا اور پاکستان میں الگ الگ ڈائٹ پلان پر عمل کرتی ہیں، جسے انھوں نے مداحوں سے بھی شیئر کیا۔

    آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ یمنیٰ زیدی کے امریکا میں ڈائٹ پلان میں پراٹھا مرکزی حیثیت رکھتا ہے، انھوں نے بتایا جب ہر سال وہ 6 ماہ کے لیے چھٹیوں میں اپنے گھر امریکا جاتی ہیں تو وہاں ان کا ناشتہ 2 پراٹھوں اور فرائی انڈے پر مشتمل ہوتا ہے۔

    پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا خوشی منانے کا انوکھا انداز، ویڈیو دیکھیں

    یمنیٰ کا کہنا ہے کہ دوپہر میں بھی وہ پراٹھا اور سالن کھاتی ہیں، شام میں چنا چاٹ، دہی بڑے اور گرین ٹی جب کہ رات میں چاول لیتی ہیں۔

    پاکستان میں جس ڈائٹ پلان پر وہ عمل کرتی ہیں، وہ امریکی پلان سے بالکل مختلف ہے، یمنیٰ صبح اٹھ کر سب سے پہلے لیموں ملا ایک گلاس گرم پانی پیتی ہیں اور پھر آدھا گھنٹہ فل باڈی ورک آؤٹ کرتی ہیں۔

    پاکستان میں یمنیٰ زیدی کا ناشتہ ایک سیب اور 5 بادام پر مشتمل ہے، دوپہر میں دال اور چکن، شام میں گریپ فروٹ، چکن تکہ اور کباب کھاتی ہیں۔

    یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ وہ دن بھر میں 3 کپ گرین ٹی ضرور لیتی ہیں۔

  • ملک میں فٹبال کو بچائیں: معروف اداکارہ کی اپیل

    ملک میں فٹبال کو بچائیں: معروف اداکارہ کی اپیل

    معروف پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پاکستان کی فیفا رکنیت معطل کرنے کی وارننگ کے بعد حکام سے پاکستان میں فٹبال کو بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل پر پابندی کو روکنے کے لیے کچھ کریں۔

    یمنیٰ زیدی نے لکھا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا ہونا ضروری ہے، یہ ہمیں ہیروز دیتے ہیں۔ اس وقت لگتا ہے کہ پاکستان خواتین کی فٹبال ٹیم کو بہت ساری مشکلات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتی ہوں کہ برائے مہربانی ان کی مدد کریں۔

    یاد رہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے وارننگ دی تھی کہ اگر پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کنٹرول فیفا کی بنائی گئی نارملائزیشن کمیٹی کو نہ دیا گیا تو پاکستان کی فیفا رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔