Tag: Yusuf Pathan

  • ٹنڈولکر کے بعد ایک اور سابق بھارتی کرکٹر کرونا میں مبتلا

    ٹنڈولکر کے بعد ایک اور سابق بھارتی کرکٹر کرونا میں مبتلا

    نئی دہلی: کرونا ویکسی نیشن کے باوجود بھارت میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں اور اس نے ایک بار پھر قہر ڈھانا شروع کردیا ہے۔

    کرونا کی تیسری لہر کے باعث بھارت میں ایک ہی دن میں کرونا کے 65 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کرونا کے بڑھتے وار کے باعث ہالی ووڈ کے فنکاروں سمیت کئی کھلاڑی اس وبا میں مبتلا ہوکر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، جن میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی شامل ہیں۔

    گذشتہ روز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکربھی کرونا میں مبتلا ہوئے تھے، طبیعت ناسازی کے باعث ٹنڈولکر نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا جوکہ مثبت آیا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سچن ٹنڈولکر نے تصدیق کی کہ معمولی علامات کے باعث انہیں کرونا ہوا ہے، تاہم فیلمی ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  سچن ٹنڈولکر بھی کرونا وائرس میں مبتلا

    آج بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان بھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں، یوسف پٹھان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے یہ معلومات دی، اپنے ٹوئٹ میں یوسف پٹھان کا کہنا تھا کہ میں کووڈ۔19 سے متاثر ہوگیا ہوں، مجھ میں معمولی علامات ہیں، میں نے اس بات کی تصدیق کے بعد ہی گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور ضروری احتیاطی تدابیر اور دوائیں لے رہا ہوں، میں ان لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ تمام لوگ جو کو میرے رابطے میں آئے ہیں انہیں خود بھی جلد ٹیسٹ کرانا چاہئے۔

    واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد بھارتی قوم سے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات پر تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آئیسولیشن میں چلا گیا ہوں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل عامر خان کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ اداکار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

  • ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پرکرکٹریوسف پٹھان پر پابندی عائد

    ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پرکرکٹریوسف پٹھان پر پابندی عائد

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کرنے پر معروف آل راؤنڈر یوسف پٹھان پر 5 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سزا کا اطلاق 15 اگست 2017 سے شروع ہوکر 14 جنوری 2018 تک رہے گا، جبکہ کرکٹر یوسف پٹھان نے  حالیہ پی ایس ایل جو کہ اسی ماہ شروع ہونے جارہا ہے کے نئے سیزن میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

    واضح رہے 16 مارچ 2017 کو نئی دہلی میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے دوران یوسف پٹھان نے اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ پروگرام کے تحت ٹیسٹ دیا تھا، جس کے نمونے کی جانچ سے پتہ چلا کہ انہوں نے ممنوعہ مادہ  استعمال کیا ہے۔

    ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں عبوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا، آل راﺅنڈر نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلے میں انفیکشن کے دوران غلطی سے وہ دوا دے دی گئی جس میں ممنوعہ مادہ موجود تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے دوا کا استعمال جسمانی طاقت بڑھانے کیلیے نہیں کیا تھا، سب انجانے میں ہوا، معاملے کے حل کے لئے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معروف آل راؤنڈر یوسف پٹھان کو ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر کرکٹ قوانین اے ڈی آر کے آرٹیکل 2.1 کے تحت 5 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ معروف بھارتی آل راؤنڈر یوسف پٹھان 15 اگست 2017 سے منشیات کے استعمال کرنے پر کھیل سے باہر ہیں۔

  • عزیربلوچ کا قریبی ساتھی یوسف پٹھان گرفتار، اسلحہ برآمد

    عزیربلوچ کا قریبی ساتھی یوسف پٹھان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : لیاری گینگ وار کے کمانڈر یوسف پٹھان کو گرفتار کرلیا گیا، درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن میں فورسزکو بڑی کامیابی مل گئی، گینگ وارسرغنہ عزیربلوچ کا انتہائی قریبی ساتھی یوسف پٹھان گرفتار کرلیا گیا۔

    چھلاوا بننے والا لیاری گینگ کا مرکزی کردارحب کے علاقے سے فورسز کے ہاتھ لگا۔ یوسف پٹھان کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے یوسف پٹھان دہشتگردی، قتل اغوا برائے تاوان سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث ہے۔ ملزم پرپولیس پرحملوں کابھی الزم ہے۔


    مزید پڑھیں : عزیر بلوچ کے کس کس سیاسی جماعت سے رابطے تھے؟


    لیاری کے علاقوں سنگولین، افشانی گلی اورچاکیواڑہ میں ملزم کا کافی اثر و رسوخ تھا۔ یوسف پٹھان پولیس سے مقابلوں کے بعد بلوچستان میں روپوش ہوجاتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔