Tag: yuvraj singh

  • یوراج سنگھ انصاف کیلئے ہائی کورٹ پہنچ گئے؟

    یوراج سنگھ انصاف کیلئے ہائی کورٹ پہنچ گئے؟

    نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے سابق جارح مزاج بلے باز یوراج سنگھ نے انصاف کے حصول کے لئے ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے یوراج سنگھ کی ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے خلاف فلیٹ دینے میں تاخیر اور معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات کی سماعت کرتے ہوئے مذکورہ کمپنی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

    سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے اپنی درخواست میں اپنے اور بلڈر کے درمیان معاملہ طے کرنے کے لیے ثالث کی تقرری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق یوراج سنگھ نے دہلی میں 2021 میں تقریباً 14 کروڑ 10 لاکھ روپے میں بلڈر ایٹولائٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے فلیٹ بُک کرایا تھا۔

    یوراج سنگھ کو بلڈر نے نومبر 2023 میں فلیٹ کا قبضہ لیٹر دیا لیکن جب یوراج سنگھ فلیٹ دیکھنے گئے تو اس فلیٹ کا معیار انتہائی غیر معیاری تھا۔

    درخواست کے مطابق فلیٹ کی تعمیر میں بلڈر نے غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا، فلیٹ کی فرنشننگ، لائٹنگ اور فنشنگ ناقص معیار کی ہے۔ اس کے علاوہ بلڈر نے طے شدہ وقت کے مطابق فلیٹ تاخیر سے حوالے کیا۔

    جس کے باعث یوراج سنگھ نے فلیٹ کے حوالے کرنے میں تاخیر اور اس کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پرائیویٹ حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ بلڈر نے اپنی برانڈ ویلیو کا غلط استعمال کیا ہے اور بلڈر نے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ تاہم ابھی تک اس معاملے میں بلڈر یا کمپنی کی جانب سے جواب آنا باقی ہے۔

    بلڈر اور یووراج سنگھ کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا اس کے مطابق کرکٹر کو بلڈر کے پروجیکٹ کو پروموٹ کرنا تھا۔

    بابر اعظم کو بہت چانس مل چکے اب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔، شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

    معاہدے کے مطابق یہ پروموشن نومبر 2023 کے بعد نہیں ہونی تھی لیکن بلڈر نے اس سلسلے کو جاری رکھا، معاہدے کے ختم ہونے کے باوجود بلڈر نے بل بورڈز، پروجیکٹ سائٹس، سوشل میڈیا اور مختلف مضامین میں یوراج سنگھ کی تصاویر کا استعمال کرنا جاری رکھا۔

  • یووراج سنگھ اپنی بایو پک میں کس اداکار کو دیکھنا چاہتے ہیں؟

    یووراج سنگھ اپنی بایو پک میں کس اداکار کو دیکھنا چاہتے ہیں؟

    سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے انکشاف کیا کہ ان کے خیال میں ان کی بایوپک کے لیے 2023 میں بالی ووڈ باکس آفس پر راج کرنے والے اداکار بہتر ہوں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر عامر خان نے کرکٹر یووراج سنگھ کی بایوپک کے حقوق حاصل کر لیے ہیں لیکن اس فلم کے کاسٹ کا اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    یووراج سنگھ ایک سابق بھارتی کرکٹر ہیں انہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بھارت کی جانب سے کھیلتے ہوئے کئی ریکارڈ توڑیں جبکہ اپنے کیرئیر کے دوران کینسر کے خلاف جنگ میں فتح یاب ہونے کے بعد دنیا میں ایک اپنی  پہچان بنائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yuvraj Singh (@yuvisofficial)

    یووراج کے زندگی کے اس شاندار سفر پر بھارتی پروڈیوسر نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب سابق کرکٹر یووراج نے اس اداکار کا انتخاب کیا ہے جو ان کے خیال میں ان کی بایوپک کی بہترین تصویر کشی کرسکتے ہیں۔

    ایک انٹرویو کے دوران سابق بھارتی کھلاڑی نے بتایا کہ فلم ’اینمل‘ دیکھنے کے بعد یہ احساس ہوا ہے کہ اداکار رنبیر کپور میری بایو پک میں یووراج سنگھ کا کردار بخوبی ادا کر سکیں گے لیکن حتمی فیصلہ ہدایتکار ہی کریں گے۔

    یووراج سنگھ نے تصدیق کی کہ ’ہم یقینی طور پر اس پر کام کر رہے ہیں اور جلد ہی اس سے متعلق کوئی اچھی خبر ملے گی‘۔

  • یہ شخص میرے کپتان بننے میں حائل تھا، یوراج سنگھ نے پنڈورا باکس کھول دیا

    یہ شخص میرے کپتان بننے میں حائل تھا، یوراج سنگھ نے پنڈورا باکس کھول دیا

    سابق انڈین کرکٹر یوراج سنگھ کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر سترہ سینچریاں اور اکہتر نصف سینچریاں اسکور کرنے کے باوجود بھی انہیں کبھی قومی ٹیم کا مستقل کپتان نہیں بنایا گیا؟

    غیر ملکی اسپورٹس چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں یوراج سنگھ نے لب کشائی کی کہ ان کے کپتان نہ بننے کی وجہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی اور انڈین ٹیم کے کوچ گریگ چیپل تھے۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹیم کے کئی سینیئر کھلاڑی گریگ چیپل کے طریقہ کار سے خوش نہ تھے، ورلڈکپ سے صرف ایک ماہ پہلے انہوں نے ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی جس سے سب متاثر ہوئے۔Imageیوراج نے انکشاف کیا کہ سابق کوچ کے سچن ٹندولکر سے معاملات اچھے نہ تھے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں اپنے ساتھی کھلاڑی کا ساتھ دیا، ’مجھے کپتان بننا تھا لیکن پھر گریگ چیپل والا واقعہ ہوا اور ایسا لگا جیسے چیپل یا سچن میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ انڈین کرکٹ بورڈ کے کچھ افسران کو یہ بات پسند نہیں آئی اور یہ کہا جانے لگا کہ کسی کو بھی کپتان بنایا جاسکتا ہے لیکن یوراج کو نہیں، پھر’مجھے اچانک ہی نائب کپتانی سے ہٹا دیا گیا اور ماہی (مہیندر سنگھ دھونی) کو دو ہزار سات کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کپتان بنا دیا گیا یہ میری توقع کے خلاف تھا۔Imageانہوں نے واضح کیا کہ مجھے کپتان نہ بننے پر کوئی افسوس نہیں اور دو ہزار سات کے ورلڈ کپ میں دھونی ایک اچھے کپتان ثابت ہوئے،میرے خیال میں دھونی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے لیے سب سے زیادہ اچھی چوائس تھے۔

    یاد رہے کہ یوراج نے دو ہزار انیس میں ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

  • سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ گرفتار

    سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ گرفتار

    ممبئی : بھارتی کرکٹ‌ ٹیم کے بلے باز یوراج سنگھ کو پولیس نے ان کے گھر سے حراست میں لیا، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک لائیو چیٹ کے دوران اس کی ذات کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ کو ہریانہ پولیس نے گرفتار کیا ہے، انہیں گزشتہ برس ایک لائیو چیٹ کے دوران یوجویندرچہل کے خلاف ان کی ذات پر مبنی الفاظ کا استعمال کرنے کے خلاف گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

    گذشتہ سال روہت شرما کے ساتھ لائیو چیٹ میں انہوں نے کرکٹر یوجویندر چہل کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جس پر ہریانہ کے ہانسی سٹی پولیس اسٹیشن میں یووراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    یووراج سنگھ کو اس مقدمے کے ضمن میں اتوار کے روز ہریانہ پولیس نے گرفتار کیا تھا یوراج سنگھ نے فوری طور پر ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس کے بعد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

    ہائی کورٹ نے انہیں پولیس تحقیقات میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے، سابق کرکٹر یووراج سنگھ اپنے وکیل کے ہمراہ تفتیش کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچے۔

    یووراج سنگھ نے یوجویندر چہل کے بارے میں مذاق میں ذات پر مبنی الفاظ استعمال کیے تھے جب معاملہ بڑھا توانہوں نے سوشل میڈیا پر معافی بھی مانگی تھی۔

    اپنی معافی کی پوسٹ میں یووراج سنگھ نے کہا کہ میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں رنگ، ذات، عقیدے کی بنیاد پر کسی قسم کے امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا۔ میں نے لوگوں کی بہتری کے لیے زندگی گزاری ہے اور مستقبل میں بھی اسی طرح جینا چاہتا ہوں۔

    یووراج سنگھ نے اپنے معافی نامے میں کہا تھا کہ میں ہر انسان کی عزت کرتا ہوں، میں اپنے دوستوں سے بات کر رہا تھا اور اس وقت میری بات کو غلط طریقے سے لیا گیا، جو نامناسب تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ذمہ دار ہندوستانی کی حیثیت سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر میرے الفاظ نے نادانستہ طور پر کسی کو تکلیف پہنچائی ہے تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

  • لوڈشیڈنگ پر یووراج اور ہربھجن سنگھ میں دلچسپ نوک جھونک

    لوڈشیڈنگ پر یووراج اور ہربھجن سنگھ میں دلچسپ نوک جھونک

    ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی کے علاقے باندرہ میں رہائش پذیر بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے گھر لوڈشیڈنگ پر ہربھجن سنگھ نے دلچسپ جواب دے دیا۔

    بھارتی کرکٹر گراؤنڈ میں ہی نہیں آف دی فیلڈ بھی ہنسی مذاق کرتے نظر آتے ہیں ایسا ہی کچھ یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کے درمیان دیکھنے میں آیا۔

    بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے گھر بجلی غائب ہوئی جب ایک گھنٹہ گزرا تو یووراج نے غصے میں آکر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ایک گھنٹے سے بجلی غائب ہے، براہ مہربانی جلدی سے بجلی واپس دے دیں۔

    بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے یووراج سنگھ کا غصہ ٹھنڈا کردیا، ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ’بادشاہ بل ٹائم پر دیا کرو‘ ہربجھن کے اس ٹویٹ کو مداحوں کی جانب سے بھی سراہا گیا۔

    ایک صارف ارجن شرما نے کہا کہ بھجو پاجی مزاحیہ مزاج کے ہیں یہ کیا کہہ گئے آپ، منیش شرما نے ہنسی کے ایموجیز بنائے اور لکھا کہ واہ پاجی۔

    رشی راٹھور نے کہا کہ صحیح کھیل گئے بھجی، اعتزاز علی نے کہا کہ دونوں کے لیے محبت بھرا پیغام، بھجی نے اچھا استعمال کیا اپنے دماغ کا، کرکٹ لورز آپ دونوں کو پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے دی جانے والی پارٹی میں بھارتی کرکٹرز نے کافی انجوائے کیا تھا، ہربھجن اور یووراج سنگھ دونوں کے ڈانس نے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • یقین تھا یووراج سنگھ آؤٹ ہے، شاداب خان

    یقین تھا یووراج سنگھ آؤٹ ہے، شاداب خان

    کراچی: پأکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں یقین تھا کہ یووراج سنگھ آؤٹ تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ مجھے حیرانگی تھی کہ امپائر نے یووراج سنگھ کو آؤٹ کیوں نہیں دیا، مجھے یقین تھا کہ بال پہلے پیڈ پر لگی ہے، سرفراز احمد نے بھی مجھ سے یہی پوچھا کہ گیند پیڈ پر لگی ہے جس پر میں نے کہا ہاں پھر سرفراز احمد نے ریویو لیا اور یووراج آؤٹ ہوگئے۔

    شاداب خان نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا، ٹیم میں کوئی سینئر جونیئر کا سسٹم نہیں ہے ٹیم کے لیے اگر فائدہ ہو تو جونیئر بھی جاکر بول سکتا ہے۔

    لیگ اسپنر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ملک کے لیے مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں، بالنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ اور بیٹنگ پر بھی خاص توجہ دیتا ہوں۔

    خیال رہے شاداب خان 4 اکتوبر 1998 کو میانوالی میں پیدا ہوئے، لیگ اسپنر نے باقاعدہ کرکٹ کا آغاز 16 سال کی عمر سے کیا، پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی۔

    یاد رہے کہ شاداب خان نے 26 مارچ 2017 کو اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا، شاداب خان نے پہلے ہی میچ میں 7 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچ میں مین آف دی میچ بھی رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جونیئرشاداب خان نے سینیئریووراج سنگھ کو پویلین کے باہر بھیجا

    جونیئرشاداب خان نے سینیئریووراج سنگھ کو پویلین کے باہر بھیجا

    اوول : آئی سی سی کا فائنل کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی نے سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والے بھارتی کھلاڑی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے بھارت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں اہم ترین موڑ شاداب خان کا پُر اعتماد ریویو تھا جس نے حریف ٹیم کی امیدوں کا چراغ گل کیا، بھارت کی تین وکٹیں گرچکی تھیں مگرخطرہ ابھی ٹلانہیں تھا۔

    تین سو میچ کھیلنے والا یووراج سنگھ جیسا خطرناک کھلاڑی وکٹ پر موجود تھا اور دوسری طرف چند میچ کھیلنے والا نوجوان شاداب خان تھا، جب یوراج سنگھ کو شاداب خان نے ایک گوگلی کرائی تو یووراج مات کھا گیا اور گیند سرفراز کے ہاتھ میں پہنچ گئی۔


    اگلی گیند وکٹوں میں جاتی ہوئی لیگ بریک ہوئی۔ یووراج پھر چوک گیا لیکن امپائر نے آؤٹ نہیں دیا مگر شاداب جانتا تھا کہ یووراج آؤٹ ہوچکا ہے۔  شاداب خان نے امپپائر کے فیصلے کع چیلنج کردیا، نوجوان لیگ اسپنر نے پورے اعتماد کے ساتھ کپتان سرفراز احمد سے ریویو لینے کی ضد کی۔

    سرفراز نے پراعتماد بالر پر بھروسہ کیا، ریویو کا فیصلہ آنے کے بعد یووراج سنگھ آؤٹ قرار پائے، اور اس طرح بھارت کی ایک نہایت اہم وکٹ شاداب خان نے اپنے نام کی۔

  • ثانیہ اورشعیب کےرقص پریووراج سنگھ کی تنقید

    ثانیہ اورشعیب کےرقص پریووراج سنگھ کی تنقید

    کراچی: جیت کا جشن مناتے شعیب ملک، ثانیہ مرزا اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی خوشی بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ سے برداشت نہ ہوسکی تو تنقید پر اترآئے۔

    ثانیہ مرزا کی شعیب ملک اورقومی ہیروز کے ساتھ ڈب میش ویڈیو نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچارکھا ہے جس میں اوپنرمختاراحمد، بابراعظم، احسان عادل، بلال آصف اورمحمدعرفان کو رقص کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

    اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر یووراج سنگ نےتنقید کی کہ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں پر ڈانسر برے ہیں۔

     

    یووراج کی تنقید کے جواب میں شعیب ملک نے بھی ہلکے پھلکے لہجے میں انہیں ڈانس کا چیلنج کردیا۔

     

  • یووراج سنگھ  کے والد یوگراج سنگھ  نے دھونی کو دھودیا

    یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے دھونی کو دھودیا

    ممبئی: یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کا بھارتی کپتان دھونی پر غصہ کم ہونے کا نام نہیں لےرہا، یوگراج نے دھونی کوراون قرار دےدیا۔

    یوواج سنگھ کے والدیوگراج سنگھ نے دھونی کو دھو ڈالا،کہتے ہیں دھونی نے جان بوجھ کریوواج کو ٹیم سےباہرکیا، دھونی کو میری بددعا لگے گی اوروہ ٹکے ٹکے کیلئے ترسے گا۔

    یوگراج سنگھ نے کہا کہ دھونی کچھ بھی نہیں تھا لیکن میڈیا نے دھونی کوکرکٹ کا بھگوان بنادیا، اور یہی بھگوان میڈیا پر ہنستا ہےان کا مزاق اڑاتا ہے اگرمیں میڈیا کا نمائندہ ہوتا تو دھونی کو تھپڑ رسید کردیتا۔

    یوراج کے والد نے دھونی کو رامائن کا راون کہہ دیا، جس طرح راون کا غرور خاک میں ملا تھا،اسی طرح دھونی بھی ایک دن پچھتائیں گے۔

    ورلڈ کپ دوہزار گیارہ میں یوراج کی جگہ دھونی بیٹنگ کرنے آئے اور چھکا مار ہیرو بن گئے، آسٹریلیا کیخلاف اس بار سیمی فائنل میں دھونی نےایسا کیوں نہیں کیا۔