Tag: Yuzvendra Chahal

  • آر جے مہوش کی یزویندرا چہل سے متعلق معنی خیز انسٹا اسٹوری وائرل

    آر جے مہوش کی یزویندرا چہل سے متعلق معنی خیز انسٹا اسٹوری وائرل

    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری ایڈیشن کے 31 ویں میچ میں پنجاب کنگز کے لیگ اسپنر یزویندرا چہل کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز ملنے کے بعد آر جے مہوش نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک معنی خیز انسٹا اسٹوری شیئر کی۔

    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اہم معرکے میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم 111 رنزکے تعاقب میں 16 ویں اوور میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    پنجاب کنگز کی جانب سے یزویندر چہل نے 4 اوورز میں 28 رنز دیکر 4 وکٹیں لیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

    انکی دیرینہ دوست آر جے مہوش نے یوزویندر چہل کی شاندار کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور لیجنڈ کے خطاب سے نواز دیا۔

    اسکے ساتھ ہی یوزویندر چہل انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 211 وکٹوں کیساتھ آل ٹائم لیڈنگ وکٹ ٹیکر بننے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے 8 ویں بار ایک میچ میں 4 یا زیادہ وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

    آر جے مہوش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی کہانی میں ایک تصویر شیئر کی، یہ اُس وقت کی تصویر تھی جب چاہل نے اپنی PBKS کٹ عطیہ کی تھی۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں مسکرا رہے ہیں۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ چاہل کی اپنی سابقہ بیوی، معروف کوریوگرافر دھنا شری ورما سے علیحدگی کے بعد دونوں کو ایک سے زیادہ مواقعوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل یزویندرا چہل کی آرجے مہوش کے ساتھ وائرل تصویر کے بعد سابق اہلیہ دھانشری ورما کی معنی خیز پوسٹ وائرل ہوئی تھی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں کھیلا گیا تھا تاہم میچ میں کرکٹر یزویندرا چہل کی آرجے مہوش کے ساتھ میچ دیکھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    دھناشری نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ’خاتون پر الزام لگانا ہمیشہ فیشن رہا ہے۔‘

    آر جے مہوش نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی ویڈیوز اور تصاویر بھارت کی جیت کے بعد پوسٹ کی تھیں۔

    دھناشری ورمانے کیپشن میں لکھا تھا، ”کہا تھا نہ جیت کے آنگی (میں نے آپ سے کہا تھا کہ جتوا کر آؤں گی) میں ٹیم انڈیا کے لیے اچھی گڈ لک ہوں۔“

    یوزویندر چہل کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑی ہوں، آر جے مہوش

    واضح رہے کہ یوزویندر چہل اور یوٹیوبر ڈانسر دھناشری ورما نے مہینوں کی علیحدگی کے بعد 21 فروری کو اپنی طلاق کو حتمی شکل دے دی تھی۔

  • یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں باقاعدہ طلاق ہو گئی

    یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں باقاعدہ طلاق ہو گئی

    بھارتی اسپن بولر یزویندرا چاہل اور ان کی اہلیہ اداکارہ دھناشری ورما کے درمیان اب باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی ہے، جس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں کی طلاق کی خبریں کئی ماہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر میڈیا سے بات یا کوئی واضح پیغام جاری نہیں کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز ان دونوں کی علیحدگی سے متعلق حتمی سماعت باندرہ کی فیملی کورٹ میں ہوئی، جہاں یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما دونوں خود بھی موجود تھے۔

    جج نے اس موقع پر ان دونوں کو آخری بار مشورہ کرنے کا بھی موقع دیا جس کے بعد دونوں نے تقریباً 45 منٹ تک بات چیت کی جس کے بعد جج کو بتایا گیا کہ دونوں باہمی رضامندی سے علیحدگی چاہتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما گزشتہ 18 ماہ سے علیحدگی اختیار کئے ہوئے تھے۔

    کرینہ کپور نے شادی اور طلاق پر معنیٰ خیز پوسٹ شیئر کر دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق جب طلاق لینے کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی تو دونوں کی جانب سے کہا گیا کہ مطابقت کے مسائل ہیں۔

    عدالت نے تمام سنوائی اور کارروائی کے بعد جمعرات کو تقریباً شام 4:30 بجے باضابطہ طور پر ان کی طلاق کا فیصلہ سنا یا۔ واضح رہے کہ جوڑا دسمبر 2020ء میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔

  • دھناشری ورما نے یوزویندر چہل کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    دھناشری ورما نے یوزویندر چہل کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما نے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    گزشتہ دنوں یوزویندر چہل اور دھناشری نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کیا تو دونوں کے درمیان علحیدگی کی خبر پھیلنے لگی، چہل نے انسٹاگرام سے اپنی بیوی کی تصاویر ڈیلیٹ کی اور انسٹاگرام پر ذو معنی اسٹوریز بھی لگائی گئیں۔

    تاہم اب ڈانسر دھناشری ورما نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس مین  انہوں نے آن لائن ٹرولرز کی جانب سے اپنے کردار پر کی گئی تنقید پر سخت ردعمل دیا ہے۔

    دھناشری نے لکھا کہ ’’گزشتہ چند دن میرے اور میرے خاندان کے لیے بے حد مشکل رہے، سب سے زیادہ پریشان کن وہ تحریریں ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہے، اس ٹرولنگ سے پھیلائی جانے والی نفرت کے ذریعے میرے کردار کی توہین کی جارہی ہے‘‘۔

    طلاق کی افواہیں، بھارتی کرکٹر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

    چہل کی اہلیہ نے لکھا کہ میں نے اپنا نام اور ساکھ بنانے کے لیے سالوں محنت کی ہے، میری خاموشی کمزوری کی علامت نہیں بلکہ طاقت کی نشانی ہے، آن لائن پلیٹ فارمز پر  منفی چیزیں آسانی سے پھیلتی ہیں اور سچ کو کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    واضح رہے کہ دھناشری پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ،  ڈانسر اور کوریوگرافر ہیں، انہوں نے مشہور ریئلٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں بھی کوریوگرافری کی ہے۔

    دھناشری اور چہل نے 8 اگست 2020 کو منگنی کی اور 22 دسمبر 2020 کو گڑگاؤں میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔

  • کیا بھارتی اسپنر یزویندرا چاہل کی طلاق ہوگئی؟

    کیا بھارتی اسپنر یزویندرا چاہل کی طلاق ہوگئی؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یزویندرا چاہل اور ان کی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما ان دنوں ازدواجی تعلقات میں تلخیوں کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی اسپنر اور ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یزویندرا چاہل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اہلیہ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر بھی حذف کردی ہیں، مگر ان کی اہلیہ نے شوہر کو صرف اَن فالو کیا ہے لیکن ان کے ساتھ لی گئی تصاویر ضائع نہیں کیں۔

    رپورٹس کے مطابق ان کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اسپنر اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں سچ ہیں اور دونوں علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی واضح وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم دونوں نے الگ ہو کر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

    واضح رہے کہ بھارتی اسپنر اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں 2023ء میں آنا شروع ہوئی تھیں۔ جبکہ دونوں دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔