Tag: zaeem qadri

  • پی ایس ایل پرکوئی سیاست نہیں ہوگی، زعیم قادری

    پی ایس ایل پرکوئی سیاست نہیں ہوگی، زعیم قادری

    لاہور : پنجاب کے وزیر زعیم قادری نے کہا ہے کہ آج کے دن کوئی سیاست نہیں ہوگی ، یہ قومی معاملہ ہے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ لاہور میچ کے لئے بہترین انتظامات کئے گئےہیں، شائقین کرکٹ کو فری شٹل سروس فراہم کی جارہی ہے، تمام شائقین کو خصوصی بسوں کے ذریعے پارکنگ ایریا سے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا، عوام کو اچھی اور سستی تفریح فراہم کی جائے گی۔

    عمران خان کی اسٹیڈیم آمد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں زعیم قادری نے کہا کہ آج کوئی سیاست نہیں ہوگی، ایک بڑا ایونٹ ہونے جارہا ہے، جو میچ دیکھنے آئے گا وہ ہماری سر آنکھوں پر اور جو نہ آسکا اس کی کوئی مجبوری ہوگی، ہمیں کوئی شکوہ شکایت نہیں۔

    گزشتہ روز لاہور ریلوے اسٹیشن پر شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں شیخ رشید سے معذرت خواہ ہوں، جو کچھ ہوا ہرگز نہیں ہونا چاہیئے تھا، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی اس موقع پر نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

  • خاتون اوردو بچوں کی ہلاکت کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور پی اے ٹی ہیں، حکومت پنجاب

    خاتون اوردو بچوں کی ہلاکت کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور پی اے ٹی ہیں، حکومت پنجاب

    لاہور : راولپنڈی اور لاہور میں راستے بند ہونے کی وجہ سے ایک خاتون اور دو بچوں کی ہلاکت کی ذمہ داری حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی اور عوامی تحریک پر ڈال دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کنٹینر رکھ کر شہر کے راستے بند کیے، والدین بیمار بچوں کو لیے پھرتے رہے۔ لیکن حکومت نے راستے کھولنے کے بجائے سیاسی بیانات دے دیئے۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہلاکتوں کا مسئلہ تحریک انصاف کی ریلی کی وجہ سے ہوا، ریلی کے باعث ڈیڑھ کروڑ آبادی متاثر ہورہی ہے ٹریفک کےخلل سے معصوم بچہ جان سے گیا۔

    رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دہشتگردوں کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، معصوم بچہ دہشت گردی کی نذر ہوگیا ہے، ریلی کی وجہ سے جاں بحق ہونیوالے بچے کے گھر جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس تو لیا لیکن ذمہ داری نہ لی۔ ان کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر بے مقصد احتجاج کرنے والے عوام دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں.انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ ایمبولینسوں کا راستہ بنوایا جائے۔

    دوسری جانب حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکیں احتجاجی جلسوں نے بند کیں۔ تحریک انصاف کے عہدیداروں نے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر روٹ طے کیا۔

    انہوں نے وعدے کی پاسداری نہیں کی،بچے کے قتل کا مقدمہ علیم خان،ولید اقبال اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت کے خلاف درج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست عوامی خدمت نہیں ذاتی اقتدار کے لیے ہے۔

     

  • لاہورکی عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، زعیم قادری

    لاہورکی عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، زعیم قادری

    لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمان  اور ن لیگی رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ لاہور کی عوام نے پچھلے عام اور بلدیاتی انتخابات کے بعد ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے۔

    پی ٹی آئی کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا، انہوں نے کپتان کو دھمکی دی کہ وہ رائے ونڈ آنے کا خواب ترک کردیں۔ رائے ونڈ آنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    زعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسی اور پتلی تماشوں کو رائے ونڈ لے جانے کی بات کرتے ہیں، مسلم لیگ نواز اقدار کی سیاست کرتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے جلسے کے بعد عمران خان کے خطاب کے رد عمل میں  صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر کوئی کمیشن نہیں بنناچاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ انتظامات کی وجہ سے خواتین بدتمیزی سے محفوظ رہیں،ماؤں بہنوں، بیٹیوں کی عزت و تکریم کا اہتمام کرنے پر میں پولیس افسروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    ان کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین نے ٹیکس ادا کئے بغیر پیسہ کیسے بیرون ملک بھجوایا؟ اسمبلی میں 32 سیٹوں والوں کو قوم کا نمائندہ کہلانے کا حق نہیں۔

     

  • فیصلے کا احترام کرتے ہیں، میدان نہیں چھوڑیں گے، زعیم قادری

    فیصلے کا احترام کرتے ہیں، میدان نہیں چھوڑیں گے، زعیم قادری

    لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میدان چھوڑ کر نہیں بھاگے گی۔ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئےاپنےایک بیان میں زعیم قادری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن میدان چھوڑ کر نہیں بھاگے گی۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست محض الزام تراشی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر جہانگیر ترین کے ردِ عمل پر افسوس ہوا، پی ٹی آئی ریاستی اداروں کا احترام کرنا سیکھے۔

    زعیم قادری نے کہا کہ آنیوالا وقت بتائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلند و بانگ دعوےکرنے والوں کے دعوےدھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔

    یادرہے کہ این اے 154 لودھراں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز لیگ بیدان چھوڑ کر بھاگ رہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے شکست نظر آنے پر سپریم کورٹ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی.ان کا کہنا تھا کہ وہ (ن) لیگ سے عوامی میدان میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  • ایمبولینسوں میں مرنے والوں کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے،زعیم قادری

    ایمبولینسوں میں مرنے والوں کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے،زعیم قادری

    لاہور:مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ لاہور میں احتجاج کے دوران ایمبولینسوں میں مریضوں کی ہلاکت کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پرحکومت کواورکچھ نہ ملا تو ایمبولینسوں میں اموات کا ذمہ د ار تحریک انصاف کو ٹھہرا دیا۔

    لاہور میں تحریک انصاف کے پرامن احتجاج پر حکومت کی بوکھلاہٹ چھپ نہ سکی ، جب اور کچھ نہ ملا تو کہہ دیا کہ عمران خان کے بار بار راستہ بدلنے سے ایمبولینسوں کو اسپتال پہنچنے میں مشکلات ہونے کے باعث کئی مریض علاج سےپہلے دم توڑ گئے۔

    زعیم قادری کہتے ہیں کہ ایمبولینسیں رکنے سے مرنے والوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے، انہوں نے متوفیان کے لواحقین سے کہا  ہے کہ وہ مذکورہ اموات کا مقدمہ عمران خان کیخلاف درج کروائیں۔

  • شیریں مزاری نے جھوٹے شواہد پیش کئے،زعیم قادری

    شیریں مزاری نے جھوٹے شواہد پیش کئے،زعیم قادری

    لاہور: مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اورترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنی پریس کانفرنس میں رانا ثناءاللہ کیخلاف جو تصاویر اور شواہد پیش کئے ہیں وہ انہیں سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم شیریں مزاری اور پی ٹی آئی کےدیگر رہنماؤں کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس شواہد اور تصاویر تھیں تو پہلے کیوں نہیں دکھائیں گئیں۔

    زعیم قادری نے کہا کہ ہم ثابت کردیں گے کہ پی ٹی آئی نے جعلی تصاویر تیار کیں، ایک سوال کے جواب میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کا  لاہور میں ہونے والا احتجاج آئین کے دائرے میں رہا تو اسے تحفظ فراہم کریں گے۔

  • طاہرالقادری کاچوہدری نثارکے بیان پرشدید ردعمل

    طاہرالقادری کاچوہدری نثارکے بیان پرشدید ردعمل

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ریاستی اداروں پر نہ کبھی پہلے دھاوا بولا نہ آئندہ دھاوا بولیں گے ،دھاوابولنے والے خود حکمران ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے تیس نومبر کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، ان کا کہنا تھا حکومت پر دھاوا بولا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہاں کا قانون ہے کہ جو آپ سے اختلاف رکھے اسے چور اور ڈاکو کہنا شروع کر دیا جائے۔جو لوگ انقلاب لانا چاہتے ہیں وہ انقلاب نہیں بگاڑ لا رہے ہیں، تحریک انصاف کے انقلاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس کسی کو گالی دینا کہاں کا انقلاب ہے۔

  • حکومت طاہرالقادری کو گرفتار نہیں کریگی،ترجمان

    حکومت طاہرالقادری کو گرفتار نہیں کریگی،ترجمان

    لاہور: صوبائی وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو عمران خان کے دھرنے کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی

    جبکہ طاہرالقادری کو وطن واپسی پر گرفتار بھی نہیں کیا جائے گا،ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم نئی جے آئی ٹی انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی۔

    اس سلسلے میں وہ وزیراعظم سمیت کسی سے بھی تحقیقات کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تیس نومبر کے دھرنے کے لیے پنجاب اور لاہور سے نکلنے والے جلوسوں کو نہیں روکا جائے گا۔

    جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر نہ تو انہیں گرفتار نہیں کیاجائے گا اور نہ ان پر پابندی عائد کی جائے گی، زعیم قادری کا کہنا تھاکہ آئی ڈی پیزپرتشدد اوران کے خلاف مقدمات کے اندراج نے عمران خان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا ہے۔

  • حکومت نے بہت برداشت کرلیا، زعیم قادری

    حکومت نے بہت برداشت کرلیا، زعیم قادری

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو کوئی آسمان نہیں گرے گا، دہشتگردی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے

    لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ عمران خان نے 30 نومبر کو امن و امان خراب کرنے کیلئے دہشتگردوں سے رابطے کئے ہیں لیکن کوئی آسمان نہیں گرے گا اور دہشتگردوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری ریاست کے مجرم ہیں، عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ حکومت نے برداشت اور رواداری کا بہت مظاہرہ کر لیا، اب نئی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے دھرے کے دھرے رہ گئے، نواز شریف قوم کو لے کر بہت آگے نکل چکے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہدا کی تعداد 14 نہیں 10 ہے

     

  • تحریک انصاف کے رہنما لاشوں کی سیاست چھوڑدیں، زعیم قادری

    تحریک انصاف کے رہنما لاشوں کی سیاست چھوڑدیں، زعیم قادری

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے سانحہ ملتان کی تحقیقات کےلیے سیکرٹری ماحولیات کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا تعین کیا جائے گا ۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسہ میں بھگدڑ میں ضلعی انتظامیہ ملوث نہیں اور جلسہ گاہ کی اندورنی سیکورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف نے لے رکھی تھی ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان  تحریک انصاف کے جلسوں میں بدنظمی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ، ضلعی انتظامیہ نے عوام کی سہولت کیلئے جلسہ گاہ کے چھ میں سے پانچ گیٹ کھول رکھے تھے ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر 1122 ہجوم کو کنٹرول کرنے کےلیے پانی نہ پھینکتی تو ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ، تحریک انصاف کے رہنما لاشوں پر سیاست کرنا چھوڑ دیں اور اپنی کوتاہیاں دوسرے کے کھاتے میں نہ ڈالیں۔