Tag: Zafar hijazi

  • ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنےکی درخواست مسترد

    ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنےکی درخواست مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری شوگرملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ملزم ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ ہوئی ہے۔

    دوسری جانب سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا۔

    خیال رہے کہ 10 دسمبر2017 کو ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں گرفتار سابق چیئرمین ایس ای سی پی نے مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق اور قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کی، انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمہ بے بنیاد ہے، لہذا اسے ختم کیا جائے۔

    یاد رہے کہ 14 دسمبرکو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری شوگرملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرعائد اعتراض ختم کرکے سماعت کے لیے مقررکی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مجھ پرلگایا گیا ریکارڈ ٹمپرنگ کا الزام جھوٹ پرمبنی ہے‘ ظفرحجازی

    مجھ پرلگایا گیا ریکارڈ ٹمپرنگ کا الزام جھوٹ پرمبنی ہے‘ ظفرحجازی

    اسلام آباد : سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے ریکارڈ ٹمپرنگ کے مقدمے کو ختم کرنے کے لیے دائردرخواست پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات دورکردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ظفرحجازی کی چوہدری شوگرملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے مقدمے کے اخراج کی درخواست کی سماعت جسٹس محسن اخترکیانی نے کی۔

    ظفرحجازی کے وکیل مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت کے دوران انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پرلگایا گیا ریکارڈ ٹمپرنگ کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے، مقدمہ غیرقانونی ہے، خارج کیا جائے۔

    مدثر ایڈووکیٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پرجواب جمع کرایا، اعتراضات دور ہونے پرعدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبرتک ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ظفرحجازی کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائرکی گئی تھی جس میں وفاق اور اسپیشل جج سینٹرل کو فریق بنایا گیا تھا۔


    ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ظفرحجازی پرفرد جرم عائد


    یاد رہے کہ رواں برس اکتوبرمیں عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی پرفرد جرم عائد کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس: ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس: ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    اسلام آباد: چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کیس کی سماعت سرکاری وکیل کے عدالت نہ پہنچنے کے باعث 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ آج سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے سابق چیئرمین ظفر حجازی پر فرد جرم عائد ہونا تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں شوگر ملز ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

    شوگر ملز ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کے مرکزی ملزم ظفرحجازی پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی۔

    تاہم سرکاری وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

    مزید پڑھیں: ظفر حجازی کی زندگی کو خطرہ ہے، اعتزاز احسن

    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شریف خاندان کے اثاثوں کی چھان بین کے دوران ایس ای سی پی کے 3 افسران علی عظیم اکرم، عابد حسین اور ماہین فاطمہ نے ایف آئی اے کے روبرو چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا اعتراف کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کام انہوں نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے ایما پر کیا۔ چیئرمین کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس کی فائل بند کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا، اور حکم عدولی پر انہوں نے مذکورہ افسران کو گلگت بلتستان سمیت دور دراز علاقوں میں تبادلوں کی دھمکی دی تھی۔

    ریکارڈ ٹیمپرنگ کا انکشاف سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے، انہیں گرفتار کرنے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    ظفر حجازی فی الحال ضمانت پر رہا تھے۔ انہیں گزشتہ ماہ 8 اگست کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ظفر حجازی کی زندگی کو خطرہ ہے، اعتزاز احسن

    ظفر حجازی کی زندگی کو خطرہ ہے، اعتزاز احسن

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ظفر حجازی کی زندگی کو خطرہ ہے، ریکارڈ ٹمپرنگ ظفر حجازی نے اپنے لیے تو نہیں کی، وزیر خزانہ نے نواز شریف کو بچانے کے لیے ظفر حجازی کو احکامات دئیے ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ نرم ہے، پاناما بینچ نے ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ کروادیا، ظفر حجازی نہیں نواز شریف کے خلاف مقدمہ چلنا چاہئے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ کو نظرثانی پٹیشن پر نقصان ہوگا، نظرثانی اپیل میں نواز شریف کا موقف ہوگا کہ پاناما فیصلے پر اسٹے دیا جائے، شریف خاندان کو اب تک گرفتار ہوجانا چاہئے تھا، عدالت کو چاہئے کہ ان کی ضمانت نہ کرے اور پاناما کیس کا فیصلہ معطل بھی نہ کرے۔


    پروگرام ’’ سوال یہ ہے ‘‘ کی مکمل ویڈیو خبر کے آخر میں ملاحظہ کریں


    انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئین کے تحت احکامات پر تعاون نہیں کررہے، نیب کی طلبی پر انہیں پیش ہوجانا چاہئے تھا، نیب سہولت دینے راولپنڈی سے اٹھ کر لاہور آگئی، نیب ان کے ہاتھ میں ہے، قانون ان کے گھرکی لونڈی ہے۔ قمر زمان چوہدری کی تعیناتی میں حمایت کرنا پیپلزپارٹی کی غلطی تھی۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کا پرچی پھاڑنے کا بیان توہین عدالت ہے، نواز شریف جو کررہے ہیں اس کی سزا 14 سال قید ہے، نواز شریف کو توہین عدالت کی پرواہ نہیں، شریف خاندان سے عدالت پوچھے گی ہمارے احکامات پر کتنا عمل کیا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں میرا فیصلہ ہے پیش نہیں ہونا، نواز شریف کو نظرثانی درخواست میں اسٹے نہ ملا تو پیش ہونا ہوگا، وہ ریلی میں جو دیوار توڑ کر نکلنا چاہتے تھے وہ نہ کرسکے۔

    رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے لوگ جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد باہر نکل کر جھوٹ بولتے رہے، میرا نہیں خیال کہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان سے بدتمیزی کی ہوگی۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف ملک سے باہر گئے تو واپس نہیں آئیں گے، نواز شریف کو ریکارڈ میں ہیرپھیر جعلسازی کے سخت الزامات کا سامنا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسپیکر جب عہدہ سنبھال لیتا ہے تو کسی پارٹی کا نہیں رہتا، ری ویو فائل کرنے کا مشورہ ٹھیک نہیں اسپیکر اگر سیاسی جماعت کے لیے ریفرنس فائل کرے تو غلط ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی ضمانت منظور

    سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی ضمانت منظور

    اسلام آباد: سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں گرفتار سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 5،5 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    خیال رہے کہ عدالت نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 2 اگست کو ظفر حجازی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جس پر آج فیصلہ سنایا گیا۔


    چوہدری شوگرملز کیس، ایس ای سی پی کے 3افسران کا ریکارڈ ٹیمپرنگ کا اعتراف


    یاد رہے کہ چند روز قبل ایس ای سی پی کے 3 افسران علی عظیم اکرم، عابد حسین اور ماہین فاطمہ نے ایف آئی اے کے روبرو چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا اعتراف کیا تھا۔


    سپریم کورٹ کاچیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کےخلاف مقدمہ درج کا حکم


    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر ظفر حجازی کے خلاف چوہدری شوگر ملزکے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس : ظفرحجازی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

    ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس : ظفرحجازی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

    اسلام آباد: سابق چیئرمین پاکستان سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ظفر حجازی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چودھری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو ریمانڈ ختم ہو نے پر آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 2 ہفتے کے لیےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    خیال رہےکہ ظفر حجازی پر چودھری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے کا الزام ہے جس پر سپریم کورٹ نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کی ہدایت کی تھی۔

    یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ظفر حجازی کے خلاف جعلی سازی کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کیا تھا تاہم انہوں نے حفاظتی راہداری ضمانت حاصل کر رکھی تھی جس کی منسوخی کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔


    ظفر حجازی معطل، ظفرعبداللہ قائم مقام چیئرمین مقرر


    واضح رہےکہ رواں ہفتے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو معطل کر کے جونیئر کمشنر ظفرعبداللہ کو قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا۔

  • ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس: ظفر حجازی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

    ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس: ظفر حجازی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

    اسلام آباد: چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ میں ردو بدل کرنے کے الزام میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے معطل شدہ چیئرمین ظفر حجازی کے ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔

    ایف آئی اے نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران سامنے آنے والی تحقیقات کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت سے مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    تاہم ظفر حجازی کے وکیل نے اپنے مؤکل کی خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید ریمانڈ کی مخالفت کی۔

    سماعت کے اختتام پر عدالت نے ظفر حجازی کے ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ملزم کو 29 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عدالت نے ظفر حجازی کو 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔

    اس سے قبل ظفر حجازی نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی تھی تاہم عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کردی اور انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ایس ای سی پی کے 3 افسران علی عظیم اکرم، عابد حسین اور ماہین فاطمہ نے ایف آئی اے کے روبرو چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا اعتراف کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ظفر حجازی کی دفتر آمد، ریکارڈ ضائع کرنے کا خدشہ

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کام انہوں نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے ایما پر کیا۔ چیئرمین کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس کی فائل بند کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا، اور حکم عدولی پر انہوں نے مذکورہ افسران کو گلگت بلتستان سمیت دور دراز علاقوں میں تبادلوں کی دھمکی دی تھی۔

    ریکارڈ ٹیمپرنگ کا انکشاف سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔


  • ظفرحجازی اسپتال سے ڈسچارج، ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

    ظفرحجازی اسپتال سے ڈسچارج، ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

    اسلام آباد : ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفرحجازی کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیاہے، انہیں اسپتال سے ایف آئی اے کے دفتر لے جایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کے مقدمے میں ملوث ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفرحجازی کو طبیعت بہتر ہونے پر پمز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر حجازی کو اسپتال سے ایف آئی اے کے دفتر لے جایا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی، عدالت نے ظفر حجازی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کےحوالے کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کوگرفتارکر لیا گیا

    واضح رہےکہ ظفر حجازی کی گرفتاری کا حکم عدالت نے درخواست ضمانت کی گزشتہ سماعت کے موقع پر دیا تھا، جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا لیکن طبیعت ناساز ہونے پر انہیں جیل کے بجائے پمز اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ طور پر مکمل پروٹوکول دیا گیا۔

  • ظفر حجازی کی میڈیکل رپورٹ منظر عام آگئی

    ظفر حجازی کی میڈیکل رپورٹ منظر عام آگئی

    اسلام آباد: پمز اسپتال میں زیر علاج ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کی حتمی میڈیکل رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹ پمز اسپتال کے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نے تیار کی، رپورٹ کے مطابق ظفر حجازی کو صبح کے اوقات میں سینے میں تکلیف محسو س ہوئی جس پر انہیں اینجی سڈ نامی دوا فراہم کی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرض کی تشخیص کیلئے ظفر حجازی کو  پرائیویٹ وارڈ سے شعبہ امراض قلب منتقل کیا گیا جہاں انکا ای ٹی ٹی نامی ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ اطمینان بخش آئی۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق مریض کے سینے کی مسلسل تکلیف اور ٹیسٹ رپورٹ کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے ظفر حجازی کو امراض قلب کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دوران ای ٹی ٹی ظفر حجازی کے دل کی ایک سے زائد شریانوں میں بیماری کی تشخیص ہونے پرڈاکٹرز نے اینجیو گرافی کرانے کی تجویز دی۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق ظفر حجازی شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور بورڈ نے ظفر حجازی کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات لازمی حاصل کرنے کی تجویز دی ہے ۔ بورڈ کی سربراہی شعبہ امراض کے سربراہ ڈاکٹر محمد نعیم ملک نے کی جبکہ دیگر ارکان میں شعبہ میڈیسن کے ڈاکٹر شجی صدیقی،شعبہ یورالوجی کے ڈاکٹر ساجد ممتاز،شعبہ امراض گردہ و مثانہ کے ڈاکٹر سہیل تنویر جبکہ پمز اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل کاکڑ شامل ہیں۔

    پڑھیں: ظفر حجازی کو پروٹوکول، ویڈیو بنانے پر خاتون صحافی کو بیٹے کی مغلظات

    یاد رہے گزشتہ روز اچانک طبیعت خرابی کے بعد ظفر حجازی کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں ابتدائی ٹیسٹوں کے بعد وی آئی پی وارڈ کے کمرہ نمبر 208میں رکھا گیا تھا ۔

  • ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس: ظفر حجازی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس: ظفر حجازی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: چوہدری شوگر مل کی ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں گرفتار چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ وفاقی تفتیشی ایجنسی ایف آئی نے 10 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تفتیش کے دوران چوہدری شوگر مل کے ریکارڈمیں ٹیمپرنگ کے الزام کا سامنا کرنے والے چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ظفر حجازی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

    ایف آئی اے نے ظفر حجازی کے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق ظفر حجازی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔

    اس سے قبل ظفر حجازی نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی تھی تاہم گزشتہ روز عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کردی اور انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

    گرفتاری کے ساتھ ہی علالت

    ظفر حجازی ایف آئی اے کی تحویل میں جاتے ہی بیمار پڑ گئے۔ حراست میں لیے جانے کے بعد انہیں گردوں میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا جبکہ انہیں دل کا عارضہ اور شوگر کا مرض بھی لاحق ہوگیا۔

    میڈیکل بورڈ نے ظفر حجازی کو زیر علاج رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خصوصی بورڈ پر تحریک انصاف کی جانب سے وضاحت طلب

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ظفر حجازی کے لیے خصوصی میڈیکل بورڈ کی تشکیل پر وزارت داخلہ سے وضاحت طلب کرلی۔

    تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ظفر حجازی کے طبی معائنے کے لیے من پسند بورڈ کی تشکیل شرمناک ہے۔ وزیر داخلہ بتائیں کہ کیا ایف آئی اے کو ظفر حجازی کو بچانے کا کہا گیا ہے۔

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ ناسازی طبع کی من گھڑت داستان کا مقصد ظفرحجازی کو سزا سے بچانا ہے۔ گاڈ فادر ظفر حجازی کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اسحٰق ڈار کے دیگر مددگار بھی جیلوں میں ہوں گے۔

    ادھر اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بھی ظفر حجازی کے لیے خصوصی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جیل سے بچانے کے لیے اقدامات ہو رہے ہیں۔