Tag: Zafarwal

  • ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت ذہنی معذور نوجوان جاں بحق

    ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت ذہنی معذور نوجوان جاں بحق

    سیالکوٹ: ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ذہنی معذور شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر آئے دن بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پاکستان کی چوکس مسلح افواج کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دیا جاتا رہا ہے، کنٹرول لائن پر افواج پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد گذشتہ شب بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر ذہنی معذور شخص کو غلطی سے سرحد پار کرنے پر فائرنگ کرتے ہوئے جاں بحق کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق شہری ظفر وال کے علاقے فتح پوربرڑی کا رہائشی اور ذہنی معذور تھا، بھارتی فورسز نے بغیر وارننگ دیئےذہنی معذور شخص پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 خواتین شہید

    واقعے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے ذہنی معذور شخص کو دہشتگردثابت کرنے کی کوشش کی جاتی رہی، بعد ازاں پاکستان رینجرز نے بھارتی سیکیورٹی فورسز سے جاں بحق نوجوان کی نعش وصول کی، تھانہ پولیس لیسرکلاں کے مطابق میت ورثاکےحوالےکردی گئی ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں کل سے تیز بارشوں اور ظفر وال میں سیلاب کا خدشہ، وارننگ جاری

    خیبرپختونخوا میں کل سے تیز بارشوں اور ظفر وال میں سیلاب کا خدشہ، وارننگ جاری

    پشاور / ظفر وال : خیبرپختونخوا میں بارشوں کاسلسلہ بدھ کی شام سے ہفتہ تک جاری رہنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے ظفروال میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں کاسلسلہ بدھ کی شام سے ہفتہ تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کے پی کے اور اس کے مضافات میں کل سے تیز بارشیں شروع ہوں گی، جس کا دورانیہ ہفتے کے روز تک رہے گا۔

    اس سلسلے میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ایم ڈی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تیزبارشوں کے پیش نظر متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کریں، شہریوں کو بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظرحفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ ایم ڈی پی ڈی ایم اے نے پشاور، نوشہرہ، چارسدہ،سوات، چترال کی ضلعی انتظامیہ کو پانی کے بہاؤ پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے صورتحال کے پیش نظرمتعلقہ محکموں کےاہلکاروں کی چھٹی منسوخ کرنےکا کہا ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ ہزارہ، مالا کنڈ ڈویژن کے سیاح دوران سفراحتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1700پر رابطہ کریں۔

    دوسری جانب ممکنہ سیلاب کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ظفروال میں الرٹ جاری کردیا، موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ24تا27جولائی کو بارشوں کا نیا سلسلہ تباہی پھیلا سکتا ہے، اس سلسلے میں نالہ ڈیک ظفروال اور اوچ شکرگڑھ کےعلاقوں میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے راوی میں اوچ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ نالہ ڈیک، بسنتر اور جھجری میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔

  • ایک اور 5 سالہ زینب مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    ایک اور 5 سالہ زینب مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب کی تحصیل ظفر وال میں زینب نامی 5 سالہ ننھی بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی 2 روز قبل گھر سے باہر گم ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل ظفر وال میں 5 سال کی ننھی بچی زینب کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ نیسر کی حدود سورج چک میں پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق 2 روز قبل زینب گھر کے باہر سے گم ہوئی تھی۔ بچی کی لاش گاؤں کے ہی ایک گھر سے صندوق میں بند ملی ہے۔

    بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے جبکہ پولیس کے مطبابق شک کی بنیاد پر 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ قصور کی 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ درندگی کے واقعے کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب کچھ عرصہ قبل معصوم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    تحقیقات کے بعد قتل کے مرکزی ملزم عمران کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔