Tag: Zaheer Iqbal

  • سوناکشی کا ظہیر سے شادی اور اسلام قبول کرنے سے متعلق اہم بیان

    سوناکشی کا ظہیر سے شادی اور اسلام قبول کرنے سے متعلق اہم بیان

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال سے شادی پر مذہب تبدیل کرنے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی دبنگ گرل اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ایک انٹر ویو دیا حس میں انہوں نے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کرنے اور مذہب تبدیل سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

    اداکارہ سوناکشی کا کہنا تحا کہ ظہیر اور اس کے خاندان نے مجھ پر کبھی بھی اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا، میں اور ظہیر مذہب کو اپنی شادی میں رکاوٹ کے طور پر نہیں دیکھتے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

    انہوں نے کہا کہ ہم دو ایسے لوگ ہیں جو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے تھے، تو ہم نے شادی کرلیا، ظہیر نے اپنا مذہب مجھ پر مسلط نہیں کیا اور نہ ہی میں نے ان پر اپنا مذہب مسلط کیا، ہمارے درمیان مذہب کبھی بھی بحث کا موضوع نہیں تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ شادی کرنے کا بہترین طریقہ ایک خصوصی شادی ایکٹ بھی ہے شادی کرنے کا بہترین طریقہ ایک خصوصی میرج ایکٹ تھا جس میں ایک ہندو عورت کی حیثیت سے مجھے اپنا مذہب تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ ایک مسلمان مرد کے طور پر ایک مسلمان مرد ہی رہ سکتا ہے اس سے دو محبت کرنے والے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    سوناکشی نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے مذاہب اور  روایات کا احترام کرتے ہیں، وہ اپنے گھر کی کچھ روایات پر عمل کرتے ہیں اور میں اپنے گھر کی، وہ میری دیوالی کی پوجا میں شریک ہوتے ہیں اور میں ان کی مذہبی رسومات میں حصہ لیتی ہوں۔

    واضح رہے کہ سوناکشی اور ظہیر نے تقریباً 7 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد گزشتہ برس 23 جون کو شادی کی تھی۔

  • ’تمھاری امی کے بعد۔۔۔‘ سوناکشی کا سالگرہ کے موقع پر ظہیر کے نام خاص پیغام

    ’تمھاری امی کے بعد۔۔۔‘ سوناکشی کا سالگرہ کے موقع پر ظہیر کے نام خاص پیغام

    اداکارہ سوناکشی سنہا نے شادی کے بعد اپنے شوہر ظہیر اقبال کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔

    رواں سال جون میں شادی کرکے اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کیساتھ نئے باب کا آغاز کرنے والی بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے ایک پرتعیش تقریب میں اپنے شوہر کی 36ویں سالگرہ منائی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نے شوہر و اداکار ظہیر اقبال کی سالگرہ کے موقع پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

    پوسٹ میں اداکارہ نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے رومانوی تصاویر بھی شیئر کی ہے جس میں دونوں کو شادی کے بعد خوشگوار لمحے میں ایک ساتھ خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

    پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’تمہاری امی کے بعد، میں سب سے زیادہ تمہارے پیدا ہونے پر خوش ہوں اور اس سے بھی زیادہ خوش ہوں کہ میں نے تم سے شادی کی ‘۔

    سوناکشی نے مزید لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو بہترین لڑکے، میں تم سے محبت کرتی ہوں‘۔

    اہلیہ کی خوبصورت پوسٹ اور کیپشن کو دیکھنے کے بعد ظہیر اقبال نے بھی محبت کا اظہار کرڈالا اور کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’میں بھی تم سے بے حد پیار کرتا ہوں ‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ظہیر اقبال کو اپنی 36 ویں سالگرہ قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تجربہ کار اداکارہ ریکھا نے بھی ظہیر کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، پارٹی کی ایک وائرل ویڈیو میں، ظہیر اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جب کہ سوناکشی اور ان کی والدہ تالیاں بجا رہی ہیں۔

  • سوناکشی سنہا نے شوہر کے ہمراہ دیوالی پارٹی کی تصاویر شیئر کردیں

    سوناکشی سنہا نے شوہر کے ہمراہ دیوالی پارٹی کی تصاویر شیئر کردیں

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر یہ جوڑا اکثر اپنے رومانوی لمحات کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کے دلوں کو گرماتا ہے۔

    اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ لائف اسٹائل ایشیا کی طرف سے دیوالی پارٹی کی میزبانی کی حالیہ تصاویر سے کچھ تصاویر پوسٹ کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

    اداکارہ نے اپنے شوہر کے لیے ایک گانے والا نوٹ بھی لکھا۔۔ انہوں نے فلم لیلیٰ مجنوں کے گانے او میری لیلیٰ کے بول سے اپنی پسندیدہ لائن کا انتخاب کیا۔

    اس سے قبل بھی معروف اداکارہ نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کو دل کا حال بتایا تھا۔

    اُنہوں نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعدد تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں ظہیر اقبال کے ساتھ خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

    اداکارہ نے نے سرخ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ظہیر اقبال سرخ رنگ کے سوٹ میں نظر آئے، یہ جوڑا روایتی ثقافتی لباس میں دلکش نظر آرہا ہے۔

    بالی وڈ اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ رومانوی کیپشن لکھا ”لال ہے میرے دل کا حال“۔

    آئمہ بیگ آٹو ٹیون گلوکارہ، سارہ رضا خان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

    واضح رہے کہ نئی شادی شدہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال بالی ووڈ کی سب سے پیارے جوڑوں میں سے ایک ہیں، سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی۔

  • سوناکشی سنہا کے حوالے سے نئی افواہیں سرگرم

    سوناکشی سنہا کے حوالے سے نئی افواہیں سرگرم

    ممبئی: حال ہی میں اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے حمل کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

    بالی ووڈ کے نوبیاہتا جوڑے، سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال، 23 جون کو شادی کے بعد سے ہی سرخیوں میں ہیں۔ آج، جوڑے کو کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے ان کے مداحوں میں قیاس آرائیوں اور جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سوناکشی اور ظہیر سفید رنگ کی مرسڈیز میں اسپتال سے باہر نکلے لیکن اس موقع پر دونوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے اور اُن کے کیمرے کے سامنے پوز دینے سے گریز کیا۔

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ سوناکشی اپنے پہلے بچے کے حمل سے ہیں، جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ اسپتال جانے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ حاملہ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

    صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سمجھ جاو، خوشخبری آنے والی ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ ہا یھی لگ رہا ہے اس لیے اتنی جلدی کری شادی کی‘۔

    ایک اور صارف نے ویڈیو پر بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی مثال بھی دی جنہوں نے رنبیر کپور سے شادی کے فوراً بعد ہی اپنے حمل کا اعلان کردیا تھا۔

  • سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مہندی کی تصاویر و ویڈیو وائرل

    سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مہندی کی تصاویر و ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار شتروگھن سنہا کے ہونے والے مسلمان داماد کو آشیرباد کے بعد دبنگ گرل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

    بھارتی لیجنڈ اداکار شترہ گھن سنہا کا گھر روشنیوں سے ٹمٹما اٹھا، گزشتہ روز منعقدہ مہندی کی تقریب میں جوڑے کے قریبی دوستوں اور رشتہ دارشریک ہوئے جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی رسمِ حنا کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی، جس میں ادکارہ کو سرخ سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکار ظہیر نے پیلے رنگ کا کرتا پجامہ پہن رکھا ہے۔

    دوری جانب مہندی کی تقریب کے لیے اداکارہ سوناکشی سنہا نے سنہرے اور براؤن رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ دلہا ظہیر اقبال آف وائٹ رنگ کے کُرتا پاجامے میں نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    سوشل میڈیا پر اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر ’رامائن‘ کی تصویر بھی وائرل ہوگئی ہے جو کہ شادی کی تقریبات کے لیے لائٹس سے سجا ہوا ہے، دونوں فنکاروں کی شادی کا دعوت نامہ حال ہی میں لیک ہوا تھا۔

    بھارت میڈیا رپورٹ کے مطابق سوناکشی اور ظہیر کل کورٹ ویڈنگ کریں گے، جس کے بعد ممبئی کے بستیان میں شادی کا رسپشن ہوگا، دونوں کی عمروں میں 3 سال کا فرق ہے، سوناکشی سنہا 37 جبکہ ظہیر اقبال 35 سال کے ہیں۔

    یاد رہے کہ سوناکشی کی ظہیر سے شادی کے لیے پہلے اداکارہ کی والدہ راضی نہیں تھیں مگر گزشتہ روز انہوں نے بھی ظہیر اقبال کے گھرانے سے خوشگوار موڈ میں ملاقات کی ہے۔

  • سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا منفرد دعوت نامہ لیک ہوگیا

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا منفرد دعوت نامہ لیک ہوگیا

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کے جشن کا منفرد آڈیو دعوت نامہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں یہ دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، اب شادی سے دس دن قبل جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہوگیا ہے۔

    ڈیجیٹل دعوت نامے میں ایک آڈیو پیغام آتا ہے جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اپنے سات سالہ تعلقات کو شادی کے رشتے میں تبدیل کرنے کا انکشاف کرتے ہیں۔

    Sonakshi & Zaheer, wedding confirmed on June 23! 💍
    byu/FleaBird_ inBollyBlindsNGossip

    اس منفرد آڈیو دعوت نامے میں سوناکشی سنہا اور ظہیر کی آواز سنی جا سکتی ہے جو کہہ رہے ہیں کہ ’میرے جاسوس دوستوں اور فیملی میمبرز جو اس پیج تک رسائی حاصل کرسکے ہیں ان کو ہماری طرف سے ہائے۔

    سوناکسی مزید کہتی ہیں کہ گزشتہ سات سالوں سے ہم ایک ساتھ ہیں اور اس دوران ہمارے پیار اور خوشی نے ہمیں یہ فیصلہ لینے کے قابل بنا دیا ہے کہ اب ہم ریومرڈ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ سے آفیشل اہلیہ اور خاوند بننے جارہے ہیں۔

    کیا سوناکشی کی فیملی ظہیر اقبال سے شادی کے خلاف ہے؟

    سناکشی اور ظہیر نے کہا کہ ’ ہماری یہ خوشی آپ سب کی شرکت کے بغیر نامکمل ہوگی اس لیے 23 جون کو آپ کی جو بھی مصروفیت ہے اس کو چھوڑ کر ہماری خوشی کا حصہ بنیں اور ہمارے ساتھ پارٹی کریں‘۔

    وائرل ہونے والے اس ڈیجیٹل دعوت نامے پر شادی کی تاریخ 23 جون لکھی ہے جبکہ مقام باسٹین ریسٹورنٹ درج ہے، ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ ’ افواہیں سچ نکلیں‘ جبکہ ڈریس کوڈ فارمل اور فیسٹو لکھنے کے بعد سرخ رنگ کا لباس پہننے سے منع کیا گیا ہے۔

  • کیا سوناکشی کی فیملی ظہیر اقبال سے شادی کے خلاف ہے؟

    کیا سوناکشی کی فیملی ظہیر اقبال سے شادی کے خلاف ہے؟

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کے درمیان رومانوی تعلق اور  ڈیٹنگ کی افواہوں کے بعد شادی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

      بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کے درمیان رومانوی تعلق اور  ڈیٹنگ کی افواہوں کے بعد شادی کی خبریں زیرِ گردش ہیں تاہم والد اور بھائی کے ردعمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی فیملی مختلف مذہب ہونے کی وجہ سے ظہیر اقبال سے شادی کے خلاف ہے۔

    ماضی کے مشہور سابق اداکار شتروگھن سنہا کے صاحبزادے لَو سنہا سے ایک انٹرویو کے دوران اپنی بہن کی شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

    ’یہ بہت مضحکہ خیز ۔۔۔‘ سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی افواہوں پر کیا کہا؟ (arynews.tv)

    جس پر لَو سنہا کا کہنا تھا کہ ’میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا، اگر آپ اس سوال کے لیے سوناکشی یا دوسرے شخص سے رابطہ کریں تو بہتر ہے، میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میرے پاس اس معاملے پر کہنے کو کچھ نہیں ہے‘۔

    دوسری جانب ایک انٹرویو کے دوران شتروگھن سنہا کا اپنی بیٹی کی  شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ابھی تک مجھے اس سے متعلق کچھ معلوم نہیں، جب مجھے بتایا جائے گا تو میں دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کروں گا۔

    شتروگھن سنہا نے مزید کہا تھا کہ انتخابی نتائج کے بعد میں ابھی دہلی میں ہوں، اپنی بیٹی کے بارے میں کسی سے بات نہیں کی، سوناکشی نے مجھے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بھارتی شوبز انڈسٹری کی یہ جوڑی اب رواں ماہ 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہے۔