Tag: zaheer khan

  • ظہیر خان نے ممبئی میں لگژری فلیٹ خرید لیا

    ظہیر خان نے ممبئی میں لگژری فلیٹ خرید لیا

    سابق بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان نے ممبئی کے ایلفنسٹن روڈ کے علاقے میں 11 کروڑ روپے مالیت کا ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپارٹمنٹ میں تین کار پارکنگ کی جگہیں موجود ہیں، جبکہ اس کا رقبہ 2,158 مربع فٹ (کارپٹ ایریا) کا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹر نے جس پروجیکٹ میں فلیٹ خریدا ہے اسے Equinox India Developments Limited نے تیار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھیشیک بچن، شاہد کپور اور مصنف امیش ترپاٹھی جیسے بالی ووڈ ستاروں نے بھی لوئر پریل میں جائیدادیں خریدی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے بھی اپنی زندگی کو پرسکون بنانے کے لیے اہم قدم اُٹھایا تھا، دونوں نے‘علی باغ’میں اپنا ایک نیا گھر بنایا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    اگر چہ یہ نیا گھر ان کا مستقل ٹھکانہ نہیں، اس لیے وہ یہاں تب ہی جاتے ہیں جب دونوں کی مصروفیات کا شیڈول انہیں متاثر نہیں کرتا۔

    رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کو اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ گیٹ وے آف انڈیا سے جیٹی کے ذریعے سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا جس میں وہ کشتی کے ذریعے اپنے گھر تک پہنچ سکیں، جوڑے کی جانب سے اپنے نئے گھر میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

    کوہلی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں سابق بھارتی کپتان کو علی باغ میں اپنے نئے تعمیر شدہ گھر کا دورہ کراتے ہوئے دیکھا گیا، جو ممبئی کے جنوب میں ایک ساحلی قصبے میں موجود ہے۔

    کوہلی نے ویڈیو میں کہا کہ میرے لیے ایک گھر میں سب سے اہم چیز وہ احساس ہے جو آپ کو گھر میں داخل ہوتے ہی محسوس ہوتا ہے، یہ آپ کو مکمل طور پر سکون اور امن کا احساس دلاتا ہے، جیسے آپ اپنے معمول کے گھر سے دور اپنے دوسرے گھر میں ہوں۔

    سابق بھارتی کپتان کوہلی نے‘آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ’سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی خاندان کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کو اہمیت دیتا ہوں اور اسے بہت عزیز رکھتا ہوں، ایمانداری سے کہوں تو میں نے بچپن میں یہ بہت کم کیا ہے۔

    کوہلی اور انوشکا کے اس ہالیڈے ہوم کو دیکھا جائے تو دیکھنے میں نہایت ہی پرسکون نظر آتا ہے اور دونوں اپنی ہنگامہ خیز زندگی سے دور رہنے کے لیے تعطیلات میں یہاں آتے ہیں۔

  • ویرات کوہلی کا انوشکا کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

    ویرات کوہلی کا انوشکا کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ظہیر خان کی مہندی پر ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ظہیر خان اور ساگاریکا گھاٹکے کی مہندی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت نامور شخصیات نے شرکت کی۔

    تقریب میں شریک ہونے والی شخصیات نے نوبیہاتا جوڑے کو مبارک باد دی اور مہندی کے پروگرام میں خوب رقص کیا۔

    اس موقع پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھی تقریب میں شریک ہوئے جن کی آمد مہمانوں کے لیے کافی خوشگوار ثابت ہوئی کیونکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی دوست کے ساتھ خوب رقص کیا۔

    مزید پڑھیں: ویرات اور انوشکا کی شادی، خبریں زیرگردش

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ششمتا سین، چک دے انڈیا کے ڈائریکٹر کرتسی راوت، بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی اور اُن کی اہلیہ سمیت ویران کوہلی نے بھی ڈانس کیا۔

    ویڈیو دیکھیں

    واضح رہے کہ ظہیر خان نے رواں سال مئی میں اداکارہ کے ساتھ منگنی اور پھر 23 نومبر کو شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    Look at Virat They both are slaying it #Virushka #ViratKohli #AnushkaSharma #virushka_nation

    A post shared by virushka_nation (@virushka_nation) on

    یاد رہے کہ کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان اچھے تعلقات ہیں جس کے وجہ سے دونوں شخصیات خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، گزشتہ دنوں بھارتی کپتان اور انوشکا نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی بھی اختیار کرلی تھی تاہم اب یہ دوریاں ختم ہوچکی ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی کپتان اور انوشکا شرما کے درمیان 2012 سے گہرے تعلقات ہیں، دونوں شخصیات کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ یہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔