Tag: Zahid hussain

  • ‌‌‌ٹی ڈیپ ایکسپورٹ بڑھانے میں ناکام ہے، تاجر

    ‌‌‌ٹی ڈیپ ایکسپورٹ بڑھانے میں ناکام ہے، تاجر

    کراچی:ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور بزنس مین پینل سندھ کے صدر زکریا عثمان نے کہا ہے کہ وہ برسراقتدار یو بی جی گروپ کی کارکردگی پر جلد وائٹ پیپر جاری کریں گے، ملک میں تاجروں کی تقسیم اور ایکسپورٹ کی تاریخی کمی یوبی جی کی مرہون منت ہے، دوسری جانب میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ٹریڈ ڈیلولیپمنٹ اتھارٹی ملک میں ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ریسرچ، ویلیو ایڈیشن اور پیکیجنگ کا کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

    کراچی میں اپنے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے زکریا عثمان نے کہا جلد فیڈریشن ہاؤس میں پریس کانفرنس کے ذریعے برسر اقتدار گروپ کے کارناموں کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے، ٹی ڈیپ میں تاجر سربراہ کی مدت کے دوران بر آمدات مسلسل تنزلی کا شکار رہیں، تاجر برادری اب مستقل کس منہ سے حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ ٹی ڈیپ کا سربراہ بزنس کمیونٹی سے لیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ٹریڈ ڈیلولیپمنٹ اتھارٹی میں کام کیا جاتا تو آج ملک کی ایکسپورٹ کا حال یہ نہ ہوتا، ملکی تاریخ میں ایکسپورٹ کی تاریخی کمی اور تاجروں کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا یو بی جی اور ایس ایم منیر کا واحد کارنامہ ہے۔

    زکریا عثمان نے مزید کہا کہ جب ویت نام جیسا ملک 125ارب روپے کی ایکسپورٹ کرسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کرسکتے؟،آج ملک میں انڈسٹری بند ہورہی ہے، مزدور بے روز گار ہورہا ہے اور یو بی جی کے لیڈر ہر ماہ اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، ٹی ڈیپ سے تاجر سربراہ کے استعفیٰ کے بعد اب ایکسپورٹ میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، ویلیو ایڈیشن اور پیکیجنگ پر کام کیا جاتاہے اور پوری دنیا اسی کے ذریعے اپنی ایکسپورٹ بڑھاتی ہے تاہم ٹی ڈیپ میں بیٹھ کراور برسر اقتدار گروپ نے ملک میں ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ایسا کوئی کام نہیں کیا بلکہ ان کا کارنامہ تو ایکسپورٹ میں تاریخی کمی کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔

    میاں زاہد حسین نے فیڈریشن کے آنے والے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ہم نے الیکشن کی بھر پور تیاری کی ہے اور رواں الیکشن میں ان کی کارکردگی دیکھ کر تاجر ہمارے ساتھ ہوں گے اورہم بڑا سرپرائز دیں گے۔

  • خیبر پختونخواہ حکومت نے چینی پربرامد ی سبسڈی دینے سے انکارکر دیا

    خیبر پختونخواہ حکومت نے چینی پربرامد ی سبسڈی دینے سے انکارکر دیا

    پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت نے چینی پربرامد ی سبسڈی دینے سے انکارکر دیا۔

     پاکستان بزنس اینڈ انٹلیکچولز فورم (پی بی آئی ایف) کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے چینی پربرامد ی سبسڈی دینے سے انکار کر دیا ہے، جس سے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں رکنے کے علاوہ اکیس لاکھ افراد غیر محفوظ اور صوبہ کی تمام شوگر ملوں کی بندش کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

     اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کی سرپلس پیداوار کی برامد یقینی بنانے کیلئے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ سال ساڑھے چھ لاکھ ٹن برامدکی اجازت دی تھی، پاکستان میں چینی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ سے زیادہ ہونے کے سبب دیگر برامدکنندہ ممالک سے مسابقت کیلئے دس روپے فی کلو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ، جس میں سے نصف مرکزی حکومت اور نصف صوبائی حکومتوں نے ادا کرنا تھے۔

     سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے ای سی سی کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے چینی کی برامد پر سبسڈی دینا شروع کر دی جس سے دونوں صوبوں نے چار لاکھ ٹن اضافی چینی برامد کرڈالی جبکہ خیبر پختونخواہ نے سبسڈی دینے سے انکار کر دیا ، جس سے اس صوبہ سے سرپلس پیداوار کی برامداور دو لاکھ اسی ہزار کاشتکاروں کو ادائیگیاں رک گئی ہیں، اگر انھیں ای سی سی کے فیصلہ کے مطابق سبسڈی نہ دی گئی تو نہ صرف اربوں روپے کا سرپلس سٹاک ضائع ہو جائے گا بلکہ ملیں بھی دیوالیہ ہو جائینگی جس سے بے روزگاری میں اضافہ اور حکومت کی آمدنی میں کمی ہو گی۔

  • ٹیکس اصلاحات موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہو گا، میاں زاہد حسین

    ٹیکس اصلاحات موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہو گا، میاں زاہد حسین

    کراچی: پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم(پی بی آئی ایف) کے صدر اورسابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہو گا۔

     اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ملکی ترقی کی رفتار بڑھا دیگا اورکشکول ہمیشہ کیلئے ٹوٹ جائیگا، کاروباری برادری کو ٹیکس ریفارمز کمیشن کی سفارشات کا بے چینی سے انتظار ہے، جس پر عمل درآمد جو پاکستان کو چند سال میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیگی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا موجودہ نظام جابرانہ ہے جوامراء کے بجائے مڈل کلاس اور غریبوں کو ہدف،ایماندار ٹیکس گزاروں کی حوصلہ شکنی اورفائدہ حکومت کے بجائے ٹیکس چوروں کو دیتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مختلف شرح سے نافذ سیلز ٹیکس، پیچیدہ قوانین، استثناء ایف بی آرکی جانب سے نفاذ اور ٹیکس گزاروں کی جانب سے تعمیل دونوں کو مشکل بنا دیتا ہے،معنی خیز اصلاحات اور غیر ضروری مراعات کے خاتمہ سے محاصل کی مد میں حکومت کی آمدنی میں کھربوں روپے کا اضافہ ہو گا۔

  • سنگل ڈیجٹ سیلز ٹیکس سے ملکی معیشت میں انقلاب آ جائیگا، زاہد حسین

    سنگل ڈیجٹ سیلز ٹیکس سے ملکی معیشت میں انقلاب آ جائیگا، زاہد حسین

    کراچی: پاکستان بزنس اینڈ انٹلیکچولز فورم اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کا موجودہ نظام خامیوں کا مجموعہ ہے ، جس میں معنی خیز اصلاحات سے کاروباری صورتحال میں خوش گوار تبدیلی آئے گی۔

     اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیجٹ کے بجائے سنگل ڈیجٹ سیلز ٹیکس نافذ کرنے سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہو گی جبکہ نجی شعبہ کیلئے کاروباری لاگت کم ہونے سے سرمایہ کاری کا ماحول سازگارہو جائے گا، جو اقتصادی ترقی کی اولین شرط ہے۔

     انہوں نے کہا کہ درامدات اورکارخانوں میں مختلف اشیاء کی تیاری کے موقع پر سنگل ڈیجٹ ناقابل واپسی سیلز ٹیکس عائد کرنے سے ریفنڈ کلیم اور انپٹ ٹیکس میں کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو گا، جس سے بزنس کمیونٹی کا وقت اور سرمایہ جبکہ ایف بی آر کی انتظامی اخراجات کم ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صرف جعلی ریفنڈ کلیمز کا دروازہ بند ہونے سے حکومت کودوسو ارب روپے تک سالانہ کی بچت کا اندازہ ہے ، جس سے کشکول توڑنا آسان ہو جائے گا۔