Tag: Zahir ul islam

  • دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    لندن :ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاورپاکستان کےلیےاندوہناک حادثہ تھا، بھارت میں ایسے بہت کام ہورہےہیں جوہمارےعلم میں ہیں۔

    جنرل راحیل شریف کے دورہ برطانیہ کے موقع پرلندن میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے جس کے دوران اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کےباعث مغربی سرحد پرمسائل ہورہے ہیں،پاکستان نےاب تک صبرسےکام لیا ہے لیکن بھارت ہمارےصبرکےجواب میں بےبنیادالزامات لگارہاہے۔

     عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کےتعلقات بہتربنانےکیلئےوزیراعظم نے نریندر مودی سےملاقات میں ڈائرکٹر جنرل کی سطح پر مذاکرات کی تجویز دی تھی ،جس کے بعدمذاکرات میں پیشرفت ہوئی لیکن بھارتی جارحیت اپنی جگہ برقرار ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ امن وامان قائم کرنےکیلئےفریقین کوکام کرناہوگا، بھارت میں ایسی بہت کام ہورہےہیں جوہمارےعلم میں ہیں۔

    عاصم سلیم باجوہ بھارت اورپاکستان کےدرمیان کشمیرکامسئلہ اہم ہے، ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور،عالمی برادری کی ہمدردی کےشکرگزارہیں، دہشت گردوں سےمذاکرات بھی ہوئےلیکن کوئی فائدہ ہونے بجائے انہوں نےحملے کئے،دہشتگردوں نےجنوبی وزیرستان میں خفیہ ٹھکانےبنارکھےتھے،دہشتگرد فورسزپرحملہ کرکےافغانستان فرارہوتےتھے، دہشت گردوں کی کمرتوڑدی،فنڈنگ روکنالازمی ہے۔

  • طالبان کےحملوں کی صلاحیت ختم کردی، آئی ایس پی آر

    طالبان کےحملوں کی صلاحیت ختم کردی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ شدت پسندوں کی پاکستان میں منظم حملے کرنے کی صلاحیت ختم کردی ہے۔

    طالبان کی پاکستان میں منظم حملوں کی صلاحیت ختم کردی،طالبان کی دوسرے درجے کی قیادت ماری گئی یاگرفتارہوگئی۔ یہ کہناتھا ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ کا، برطانوی خبررساں ایجنسی سے انٹرویو کے دوران پاک فوج کے ترجمان نے اس تاثر کوبھی غلط قراردیاکہ شدت پسند دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، طالبان بکھر جانے کے بعد ادھر ادھر حملے کر رہے ہیں۔

    میجرجنرل عاصم باجوہ نے بتایا کہ ملا فضل اللہ اپنے ساتھیوں سمیت آپریشن ضربِ عضب شروع ہونے سے پہلے ہی فرار ہوچکا ہے اور وہ کنڑ میں موجود ہے، ہم نے افغان حکومت سے اس کی حوالگی کی بارہا درخواست کی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس ایس پی آرکاکہناتھا کہ فوج سیاسی بحران میں کسی فریق کی حمایت نہیں کر رہی نہ فوج سیاست میں ملوث ہے،شروع سےیہی مؤقف ہےکہ یہ سیاسی مسئلہ ہےسیاسی طورپر ہی حل ہوناچاہئے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج کسی فریق کا ساتھ دینے کی متحمل نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ پوری قوم کی فوج ہے، پہلے کسی فریق کی حمایت کی نہ آئندہ کریں گے۔

  • دہشتگردوں کا ایسا خاتمہ ہوگا کہ انکی واپسی ناممکن ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دہشتگردوں کا ایسا خاتمہ ہوگا کہ انکی واپسی ناممکن ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    لاہور : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نےکہا ہےمیر علی میں بھی زمینی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے امدادی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیرستان میں ملکی اور غیر ملکی اسلحہ کے ذخائر سے اندازہ ہوتا ہے کہ طالبان مذاکرات میں سنجیدہ نہیں تھے، میرانشاہ میں مزاحمت ہوئی، میر علی میں تازہ جھڑپ میں طالبان کمانڈر سمیت سات دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ابتک شمالی وزیرستان متاثرین میں ایک ارب روپے کی امدادی اشیاءتقسیم کی جاچکی ہیں، تاہم اب متاثرین کو جوتوں، کپڑوں اور پانی کی ضرورت ہے، اٹھائیس غیر سرکاری تنظیموں میں سے پانچ کو کام کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ علی حیدر گیلانی اور دوسرے مغویوں کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، افغانستان کی جانب سے گولہ باری پر بات چیت جاری ہے تاہم پاکستان کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے کوئی دہشت گرد افغانستان نکل چکا ہو تو الگ بات اب فوج نے انہیں ہر طرف سے گھیر لیا ہے۔