Tag: Zaid Hamid

  • زید حامد نے سعودی عرب میں گرفتاری کا محرک ’’را‘‘ کو قراردے دیا

    زید حامد نے سعودی عرب میں گرفتاری کا محرک ’’را‘‘ کو قراردے دیا

    کراچی: دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے سعودی عرب میں گرفتاری کے لئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کو مورد الزام ٹہھرایا ہے۔

    زید حامد نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ را کے ایجنٹوں نے سعودی حکام کو گمراہ کیا کہ میں ایرانی جاسوس ہوں، بھارتی ایجنٹوں نے دلیل کے طور پر ایران کے سابق صدر احمدی نژاد کے ساتھ تصویر اور ایران کے دوروں کو استعمال کیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ یمن میں فوجیں بھیجنے کی مخالفت والے ٹی وی پروگرام کو بھی سعودی حکام کے سامنے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

    زید حامد نے یہ بھی کہا کہ جب میں سعودی عرب پہنچا تورا کے جاسوس اپنا جال بچھا چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام نے ہفتوں تفتیش کی اور بالاخر اس نتیجے پر پہنچے کہ مجھ پرعائد کئے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ ’’بھارتی حکومت نے ان کی بھارت منتقلی کا بھی مطالبہ کیا جس پرسعودی حکام کے چوکنا ہوئے کہ کچھ گڑبڑ ہے‘‘۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’یمن فوجیں بھجوانے کی مخالفت انہوں پاکستان اور امت کی محبت میں کی تھی نہ کہ ایران کے مفادات کے تحفظ کے لئے‘‘۔

    زید نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی وزراء نے ان کی رہائی کے لئے کسی قسم کا کوئی کردارادا نہیں کیا بلکہ ان کی اہلیہ نے تن تنہا تمام ثبوت سعودی حکام تک پہنچائے کہ وہ ایرانی جاسوس نہیں ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’اگر میں جاسوس ہوتا تو سعودی عرب مجھے باعزت طریقے سے رہا کرکے وطن واپس نہیں بھجواتا بلکہ یا تو مجھے سزائے موت ہوتی یا پھرملک بدر کیا جاتا کیونکہ سعودیہ میں جاسوسوں کے لئے معافی نہیں ہے‘‘۔

  • زید حامد پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، پرویز رشید

    زید حامد پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، پرویز رشید

    لاہور : وفاقی وزیر برائے اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ زید حامد پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،ان کا کہنا ہےکہ الطاف حسین برطانوی شہری ہیں۔

    ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ پر برطانیہ سے ثبوت مانگے ہیں، را کے سابق سربراہ کے بیان پر فی الوقت کچھ نہیں کہ سکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ وہ را کے سابق سربراہ کے بیان پر تو کچھ نہیں کہیں گے لیکن بھارت سے متحدہ کو ملنے والی مبینہ فنڈنگ پر برطانیہ سے ثبوت مانگ لئے ہیں۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر تو وہ تبصرہ نہیں کریں گے لیکن عمران خان کو اپنے قریبی دوستوں سے محتاط رہنے کی درخواست ضرور کریں گے۔

    انہوں نے اس موقع پرمذہبی اسکالر زید حامد کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے جبکہ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کو اعتکاف کے دوران قوم کو دعائیں دینے کا مشورہ دیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر کارکن اور رہنما سیاسی جماعتیں تبدیل کر رہے ہیں۔ جلسوں کا وقت نکل گیا اب عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔

  • علی عظمت ’’زید حامد‘‘ کی حمایت میں سعودی عرب کے خلاف بول پڑے

    علی عظمت ’’زید حامد‘‘ کی حمایت میں سعودی عرب کے خلاف بول پڑے

    معروف گلوکارعلی عظمت نے معروف دفاعی تجزیہ نگارزید حامد کی حمایت میں ٹویٹرپرپیغام دیا ہے۔

    پاکستانی گلوکار علی عظمت نے اپنے پرانے دوست کی حمایت کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کی اورزید حامد کی قید کے پیچھے صیہونیت کو محرک قراردے دیا۔

    علی عظمت اورزید حامد دیرینہ دوست سمجھے جاتے ہیں اور دونوں کئی سال پہلے ایک نجی ٹی وی چینل پر ’اقبال کا پاکستان‘‘ نامی پروگرام کی میزبانی کرتے رہے ہیں۔

    زید حامد کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہوں سعودی سرزمین پریمن کے معاملے میں سعودی عرب پر تنقید کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی عدالت نے انہیں آٹھ سال قید اور1،000 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔


    زید حامد کو سعودی عرب میں آٹھ سال کی سزا


    پاکستانی سفارت خانہ زید حامد تک قونصل رسائی حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، زید حامد عمرہ ادا کرنے سعودیہ گئے تھے۔

  • زید حامد کو سعودی عرب میں آٹھ سال کی سزا

    زید حامد کو سعودی عرب میں آٹھ سال کی سزا

    کراچی: پاکستان کے دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو سعودی عرب میں یمن کے تنازعے پرسعودیہ کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر آٹھ سال کی سزا سنا دی گئی۔

    اطلاعات کے مطابق زید حامد کو سینکڑوں کوڑے بھی لگائیں جائیں گے کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ زید حامد کو 1،200کوڑوں کی سزا ملی ہے۔

    گزشتہ جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں دفاعی تجزیہ کارزید حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تصدیق کی تھی۔


    زیدحامد سعودی عرب میں گرفتار، دفترِخارجہ کی تصدیق


    ان کا کہنا تھا کہ ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے دو ہفتے قبل زید حامد کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی جس کے بعد سے سفارتی حکام زید حامد تک سفارتی رسائی حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب کے مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    زید حامد کو سعودی عرب میں آٹھ سال کی سزا

    کراچی: پاکستان کے دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو سعودی عرب میں یمن کے تنازعے پرسعودیہ کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر آٹھ سال کی سزا سنا دی گئی۔

    اطلاعات کے مطابق زید حامد کو سینکڑوں کوڑے بھی لگائیں جائیں گے کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ زید حامد کو 1،200کوڑوں کی سزا ملی ہے۔

    گزشتہ جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں دفاعی تجزیہ کارزید حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تصدیق کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے دو ہفتے قبل زید حامد کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی جس کے بعد سے سفارتی حکام زید حامد تک سفارتی رسائی حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب کے مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔


    زاہد حامد کون ہے؟


    ید زید زمان حامد پاکستان کے ایک سیاسی اوردفاعی تجزیہ نگارہیں اوراکثروبیشترٹی وی چینلزمیں بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف بات کرتے نظرآتے ہیں۔

    پاکستانی صحافی، سول سوسائٹی ممبران، اسلامی اسکالرز کی ایک کثیرتعداد زاہد حامد پرتنقید کرتے رہتے ہیں اور ان کے نظریات کو سازشی  قراردیتے ہیں۔

  • ایم کیوایم ، عمران خان اور زید حامد ٹوئٹر پرآج موضوع بحث بننے ہوئے ہیں

    ایم کیوایم ، عمران خان اور زید حامد ٹوئٹر پرآج موضوع بحث بننے ہوئے ہیں

    ایم کیوایم کےاہم رہنما اورالطاف حسین کےقریبی ساتھی سمجھےجانے والےطارق میر کےمبینہ بیان نےتہلکہ مچادیا۔

    ایم کیوایم کے رہنماطارق میر نے لندن پولیس کودیئے گئے مبینہ انٹرویو میں بھارت سے مالی امدادکااعتراف کرلیا۔ لندن پولیس کی مبینہ دستاویزسوشل میڈیا پر جاری ہوئیں تو میڈیا اور سوشل میڈیا کا بھرپور ردعمل سامنے آیا ۔

     ایم کیوایم رہنما طارق میر کے بھارت سے پیسے لینے کے مبینہ اعترافی بیان سے سیاسی حلقوں سمیت سوشل میڈیا پر بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ایم کیوایم کے خلاف چلنے والا ٹرینڈ سب سے اوپر دیکھائی دیا۔

    #TariqMirExposesMQMRAWNexus

     

    پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ای کے چھ سو دو کے ذریعے کراچی پہنچے، بلاول بھٹو ائیر پورٹ سے باہر آئے تو ان کے ہمراہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی تھے۔

    پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے حق میں ٹرینڈ منظر عام پر آیا ۔جس میں پی ٹی کے چیئرمین عمران خان کو شدید کا تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

    #bhagniazibossaagaya

     

    دوسری جانب سعودیہ میں گرفتار ہونے والے زید حامد کے حق میں بھی ٹرینڈ گردش کرتا نظر آیا ہے ۔

     

  • زیدحامد سعودی عرب میں گرفتار، دفترِخارجہ کی تصدیق

    زیدحامد سعودی عرب میں گرفتار، دفترِخارجہ کی تصدیق

    اسلام آباد: دفترِخارجہ نے دفاعی تجزیہ کار زید حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں دفاعی تجزیہ کارزید حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تصدیق کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے دو ہفتے قبل زید حامد کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی جس کے بعد سے سفارتی حکام زید حامد تک سفارتی رسائی حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب کے مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    قاضی خلیل کا مزید کہنا تھا کہ سفارت خانے کی کاوشوں کے سبب دو روز قبل زید حامد کی اہلیہ کا ان سے رابطی کرایا گیا ہے اور 30 جون 2015 کو ان کی اہلیہ سے ملاقات بھی کرائی جائے گی۔

    پریس بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی حالیہ دنوں ہونے والی میٹنگ میں القائدہ کے خطرے کو بنیاد بنا کر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا عالمی دنیا سے تعاون اور قربانیاں دنیا بھر کے سامنے ہیں اوررواں سال جنوری میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی کمیٹی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا ، دورے کے دوران مرتب کردہ رپورٹ میں کمیٹی نے دہشت گردی کے سدِ باب کے لئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو مثبت قرار دیا تھا لہذا اقوام متحدہ نے بھارت کی پاکستان کے خلاف کوشش کو لایعنی قرار دیتے ہوئے کسی قسم کا قدم نا اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بی بی سی پر متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف نشر ہونے والی ڈاکیومنٹری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے میڈیارپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے اور ہمارے مجاز عہدیداران اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور امن کو قائم کرنے کے لئے بھارت کو پاکستان کی اس خواہش کا جواب امن سے ہی دینا ہوگا۔

    افغان انٹیلی جنس کی جانب سے کابل پارلییمنٹ پر ہونے والے حملے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے افسر کے ملوث ہونے کے الزام سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی پر اس قسم کے بے بنیاد الزامات ماضی میں بھی لگتے رہے ہیں۔ پاکستان افغانستان کا خیرخواہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے مروجہ اصولوں میں ایک اصول یہ بھی ہے کہ دونوں ممالک اپنی زمین ایک دوسرےکے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔