Tag: zain murder case

  • جماعت اسلامی احتجاجی تحریک چلائے گی، سراج الحق

    جماعت اسلامی احتجاجی تحریک چلائے گی، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ زین کے قاتل کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی باقاعدہ تحریک چلائے گی۔

    ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی سراج الحق نے سابق وزیرمملکت صدیق کانجو کے بیٹے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طالب علم زین کے گھر لواحقین سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔

    سراج الحق نے زین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور پرسہ دیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ زین کا قتل وزیراعلیٰ پنجاب کی ناک کے نیچے ہو۔

    سراج الحق نے کہا کہ اگر زین کے قاتل بگڑے امیرزادے کو بچانے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی ظالموں کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے زین کے اہل خانہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل عام پنجاب حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

  • زین قتل کیس: مصطفٰی کانجو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    زین قتل کیس: مصطفٰی کانجو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر صدیق کانجو کے بیٹے مصطفٰی کانجو کو زین قتل کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    پولیس نے طالب علم زین کو قتل کرنے کے الزام میں مصطفٰی کانجو اور اس کے چار محافظوں صادق، سعد، اکرام اور آصف کو سخت سکیورٹی میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔

    پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ مصطفٰی کانجو اور اس کے محافظوں کی فائرنگ سے طالب علم زین قتل ہوا ہے، ملزموں سے ابھی تفتیش باقی ہے، لہذا عدالت 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے۔

    مصطفٰی کانجو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس مخالفین کے ساتھ مل کر اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسا رہی ہے، طالب علم زین مصطفٰی کانجو کی فائرنگ سے ہلاک نہیں ہوا۔

    عدالت نے قرار دیا کہ قانون اور انصاف کے مطابق ہی کیس کا فیصلہ کیا جائے گا، جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    مصطفٰی کانجو نے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وقت ثابت کرے گا کہ زین کو اس نے قتل نہیں کیا، الزامات بے بنیاد ہیں۔

  • زین قتل کیس:مصطفی کانجو کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    زین قتل کیس:مصطفی کانجو کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    لاہور:سابق وفاقی وزیر صدیق کانجو کے بیٹے مصطفٰی کانجو کو زین قتل کیس میں آج لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

    مصطفی کانجو نے گاڑی ٹکرانے پر کیولری کے علاقے میں اچانک فائرنگ شروع کردی تھی، اس دوران نوجوان زین گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ حسنین زخمی ہوا تھا۔

    پولیس نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مصطفٰی کانجو کے محافظوں کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ مصطفی کانجو کو گذشہ روز کہروڑپکا سے گرفتار کیا گیا۔

    مصطفی کانجو کے بھائی اختر کانجو لودھراں کے حلقے سے پاکستان تحریکِ انصاف کے جہانگیر ترین کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور بعدازاں مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

    یاد رہے کہ مصطفی کانجو نے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ شریف کے بیٹے پر بھی انیس سو ننانوے میں قاتلانہ حملہ بھی کیا تھا۔