Tag: Zainab Abbas

  • زینب عباس کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

    زینب عباس کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

    پاکستان کی اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشی کی خبر کا اعلان کیا ہے، تصاویر میں انہیں اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zainab Abbas (@zabbasofficial)

    زینب عباس نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’لائف اپڈیٹ: نئے سال کے آغاز پر ٹی کا چھوٹا بھائی آ گیا ہے، حیدر حمزہ کاردار خاندان کے لیے بہت ساری خوشی لے کر آیا ہے۔‘

    خیال رہے کہ سال 2019 میں زینب اور حمزہ کی لاہور میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 7 دسمبر 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے تیمور حمزہ کاردار رکھا تھا۔

    واضح رہے کہ 2023 کے ورلڈ کپ پریزینٹرز پینل میں شامل زینب عباس کےخلاف بھارت میں بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم چلائی گئی، بھارتی وکیل نےالزام لگایا تھا کہ زینب نے ہندو مذہب اور بھارت کےخلاف سوشل میڈیا پر پیغامات لکھے۔

    بعدازاں زینب عباس نے بھارت چھوڑ دیا تھا اور وہ دبئی چلی گئی تھیں۔

  • ایرن ہالینڈ ’بہن‘ کی واپسی سے خوش

    ایرن ہالینڈ ’بہن‘ کی واپسی سے خوش

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پریزینٹر کے فرائض انجام دینے والی سابق مس ورلڈ ایرن ہالینڈ اپنی ’بہن‘ کی واپسی پر خوش ہوگئیں۔

    آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ پی ایس ایل کا مستقل حصہ ہیں اور پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

    ایرن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری بہن واپس آگئی۔

    ایرن ہالینڈ اب پی ایس ایل کا تقریباً مستقل حصہ بن چکی ہیں اور شائقین ان کے پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے پر انہیں خوب پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ اور سابق مس ورلڈ ہیں۔

  • کرکٹ پہلے شادی بعد میں! زینب عباس کی اپنی بارات میں‌ منفرد انٹری، ویڈیو دیکھیں

    کرکٹ پہلے شادی بعد میں! زینب عباس کی اپنی بارات میں‌ منفرد انٹری، ویڈیو دیکھیں

    کراچی: معروف پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹ زینب عباس دلہن بننے کے باوجود بھی کرکٹ کی دنیا سے دور نہ رہ سکیں اور انہوں نے ازدواجی زندگی کا آغاز بلا ہاتھ میں لے کر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی صحافی زینب عباس اپنی شادی میں دلہن کے روپ میں بلا ہاتھ میں تھام کر آئیں اور منفرد انداز سے انٹری دی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    زینب عباس کھیلوں اور بالخصوص کرکٹ ٹورنامنٹ کو کورر کرتی ہیں انہوں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر بین الاقوامی میڈیا تک رسائی حاصل کی اور ورلڈ کپ میں بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔

    پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی زینب نے اپنی شادی میں بھی پیشے سے محبت کا اظہار کیا اور انٹری میں اسپورٹس کا رنگ بھر دیا۔

    اُن کی انٹری کے وقت کوئی پس منظر میں کوئی رومانوی گانا نہیں بلکہ پی ایس ایل کا ہی ترانہ بج رہا تھا۔

    زینب عباس کے ساتھ اُن کے رشتے داروں نے ہاتھوں میں کرکٹ بیٹ اٹھا رکھے تھے جبکہ دلہن کے ہاتھ میں بھی بیٹ تھا، اسٹیج پر آنے سے پہلے رشتے داروں نے انہیں کرکٹرز کی طرح سلامی دی اور پھر زینب نے پنڈال میں ایک بال بھی کھیلی۔

    یاد رہے کہ زینب عباس کا نکاح نامور کرکٹر عبدالحفیظ کاردر کے صاحبزادے حمزہ کے ساتھ رواں ہفتے ہوا، اسپورٹس جرنلسٹ نے اپنی شادی کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں۔

  • پاکستانی صحافی زینب عباس کی سیلفیوں نے تہلکہ مچا دیا

    پاکستانی صحافی زینب عباس کی سیلفیوں نے تہلکہ مچا دیا

    کراچی : پاکستانی صحافی زینب عباس کی سیلفیوں کے چمپیئنز ٹرافی میں خوب چرچے ہورہے ہیں، ان کے ساتھ سیلفی لینے والا کسی بھی ٹیم کا کپتان اگلی گیند پر ہی آؤٹ ہوجاتا ہے اور نہ صرف آؤٹ بلکہ وہ ٹیم ہی میچ ہار جاتی ہے، زینب کو بھارت میں پنوتھی کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی اسپورٹس اینکر زینب عباس نے بھارت اور سری لنکا کے میچ میں ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی لی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا، اس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ سے قبل انہوں نے انگلش کپتان اے بی ڈیویلئر کے ساتھ بھی سیلفی لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

    ان سیلفیوں کے بعد بھارت کی ٹیم سری لنکا سے ہار گئی، پھر اسی طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی پاکستان کیخلاف اپنے اہم میچ میں شکست سے دوچار ہوئی جس پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی شکست کو ان سیلفیوں کی وجہ قرار دیا۔

    شائقین کرکٹ نے مطالبہ کیا کہ زینب عباس پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے قبل سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کے ساتھ بھی سیلفی لیں، زینب عباس نے ایسا ہی کیا اور اینجلو میتھیو کے ساتھ سیلفی لے کر اسے سوشل میڈیا پر جاری کردیااور پیغام لکھا کہ میں نے تو اپنا کام کردیا اب باقی ذمہ داری پاکستان ٹیم پر عائد ہوتی ہے۔

    پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سری لنکا کی ٹیم بھی پاکستان کے ہاتھوں اہم میچ گنوا بیٹھی، شائقین نے زینب عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زینب کی سیلفی نے اپنا کام کر دکھایا۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ چمپیئنزٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی کی پچھلی سیلفی کام آجائے گی یا زینب کو ایک بارپھر ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی بنانی پڑے گی۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زینب عباس کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ یہ سب کیا ہے پر مجھے تو ہنسی آتی ہے، بہر حال یہ سب محض اتفاق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں تو یہ کہو گی کہ اب پاکستان ٹیم کو میری سیلفی کی ضرورت بھی نہیں ہے، ایک موقع پرسری لنکا کے صحافیوں نے مجھے کہا کہ تم ہمارے کیپٹن سے دور رہو، زینب نے بتایا کہ بھارت میں مجھے پنوتھی کہا جاتا ہے کیونکہ شاید میں کالا جادو کرتی ہوں۔