Tag: Zakaria Express

  • زکریاایکسپریس میں دوران سفر ٹرین عملے کی  خاتون سے اجتماعی  زیادتی

    زکریاایکسپریس میں دوران سفر ٹرین عملے کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

    لاہور :بہاالدین زکریا ایکسپریس میں دوران سفر ٹرین کے عملے نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، آئی جی ریلویز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق زکریا ایکسپریس میں 2 روز قبل خاتون سے ٹرین عملے کی اجتماعی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، کراچی کی خاتون کودوران سفرٹکٹ چیکر اور انچارج نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ملتان سے کراچی بذریعہ پرائیویٹ ٹرین 26DN بہاؤالدین زکریا ایکسپریس پر سفر کر رہی تھی کہ نجی کمپنی کی ٹرین میں ٹکٹ چیکرز نے زبردستی زیادتی کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون نے معاملے کے بارے میں کسی کو مطلع نہ کیا، ٹکٹ چیکرز عاقب، زاہد اور نامعلوم ملزم ملکر متاثرہ خاتون کو ٹکٹ چیک کرنے کے بہانے اے سی کلاس میں لے گئے تھے ، ملزمان نے متاثرہ خاتون کیساتھ دوران زیادتی مارپیٹ بھی کی۔

    ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق بہاالدین زکریہ ایکسپریس ریلوے کی نہیں نجی کمپنی کے زیر انتظام ہے اور ٹرین کی سیکیورٹی اور انتظامیہ پرائیویٹ کمپنی کی ذمہ داری ہے۔

    ملزمان کیخلاف ریلوے پولیس ملتان کو شکایت درج کرادی گئی ، درخواست میں کہا گیا کہ 27مئی کو متاثرہ خاتون ملتان اپنے بچوں سے ملنے گئی تھی اور ٹرین کےذریعے کراچی واپس آرہی تھی کہ سیٹ تبدیلی کا بہانہ بناکر اے سی کمپارٹمنٹ میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    ملزمان کیخلاف تھانہ ریلویز پولیس کراچی سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ : مبینہ ملزمان میں 2ٹکٹ چیکر اور ایک انچارج شامل ہے ، واقعے کےبعدسے ملزمان فرارہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کاجناح اسپتال میں میڈیکل کرا لیا گیا ہے اور خاتون کے بیان کے تحت تفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹرین انتظامیہ سے رابطہ کرلیاگیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتیشی ٹیم ملتان جائے گی۔

    آئی جی ریلویز نے ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہے۔

    آئی جی ریلویز فیصل کا کہنا ہے کہ ملزمان کوجلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • روہڑی کے قریب زکریا ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    روہڑی کے قریب زکریا ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    سکھر : روہڑی کے قریب زکریا ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ، ٹرین کی رفتارکم ہونے کی وجہ سے بوگیاں الٹنے سے محفوظ رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں روہڑی کےقریب زکریاایکسپریس کی2بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں، ریلوےذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی رفتارکم ہونےکی وجہ سےبوگیاں الٹنےسےمحفوظ رہیں، متاثرہ زکریاایکسپریس کراچی سےلاہورجارہی تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک بلاک ہوگیا تھا ، جس کے بعد ریلیف ٹرین کوجائےحادثہ روانہ کردیاگیا ہے۔

    بعد ازاں روہڑی کےقریب زکریاایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے واقعے پر ریلوے حکام نے کہا کہ بوگیاں پٹڑی پرچڑھاکرٹریک بحال کردیا ہے اور زکریا ایکسپریس کواپنی منزل کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

    زکریاایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑی سےاترنےکےباعث اپ ٹریک بلاک ہوگیاتھا اور مسافر ریل گاڑی کی رفتار کم ہونے کے باعث بڑا حادثے سے محفوظ رہے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی ، پٹڑی ٹوٹنے کے باعث پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا تھا۔