Tag: zakat

  • زکوٰة کا پیسہ جماعت اسلامی نے اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا، سعید غنی کا الزام

    زکوٰة کا پیسہ جماعت اسلامی نے اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا، سعید غنی کا الزام

    کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی نے الزام لگایا ہے کہ جماعت اسلامی نے زکوٰة کا پیسہ اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ حافظ نعیم نے خود کہا ہے کہ ہمیں ووٹ اس لیے ملا کہ سیلاب متاثرین کو راشن دیا، زکوٰة کا پیسہ جماعت اسلامی نے اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ میئر کراچی کا انتخاب مئی میں‌ متوقع ہے، جنوری میں‌ الیکشن ہوا ہے لیکن میئر کراچی کے لیے 4 ماہ لگا دیے گئے، الیکشن کمیشن بتا دے کہ اتنی تاخیر کی وجہ کیا ہے؟

    انھوں نے سوال اٹھایا کہ 11 سیٹوں کا الیکشن 18 جنوری کو کیوں نہیں ہو سکتا تھا؟ انھوں نے مزید کہا کہ قانون میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن 60 دن میں تمام کیسز نمٹائے گا۔

    جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے باہر ان کی مقبولیت کہاں چلی گئی ہے، کراچی سے باہر نکل کر ان کی حالت کیوں خراب ہے، جب کہ ہم نے شہری اور دیہی علاقوں میں الیکشن جیتا ہے، کراچی میں ہمارے 5 ایم این ایز ہیں، ضمنی الیکشن اور کنونمنٹ بورڈ ہم نے جیتے ہیں، ہمارے مینڈیٹ پر سوال اٹھاتے ہو تو سب سے بڑا سوال آپ کے مینڈیٹ پر ہے۔

  • سال 2023 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری

    سال 2023 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری

    کراچی: وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں سال کا زکوٰۃ نصاب جاری کر دیا گیا ہے، ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے یا اس سے زائد بیلنس کے سیونگ اکاؤنٹس پر زکوہ لاگو ہوگی۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 103159 روپے سے کم بیلنس کے سیونگ کھاتوں سے زکوٰۃ منہا نہیں کی جائے گی۔

  • 95ہزار مستحقین زکوة کے لیے 57کروڑ روپے کے فنڈز جاری

    95ہزار مستحقین زکوة کے لیے 57کروڑ روپے کے فنڈز جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے 95ہزارمستحقین زکوة کے لیے 57کروڑروپےکےفنڈزگزارہ الاؤنس کی مدمیں جاری کردیے، مستحقین زکوة کوفی کس 6ہزار روپے دئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 95 مستحقین زکوة کی دہائی 6 ماہ بعد سن لی اور مستحقین زکوة کےلیے فنڈزجاری کردیئے ، محکمہ زکوة سندھ نے57کروڑروپےکےفنڈزگزارہ الاؤنس کی مدمیں جاری کئے۔

    سندھ کے95082مستحقین زکوة کوفی کس 6ہزارروپےدئیےگئے ، 570ملین کے فنڈز سندھ بینک کے ذریعے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے گئے بیواؤں، نادار افراد کو فنڈ کی ادائیگی جولائی 2019سے التوا میں تھی۔

    دوسری جانب سندھ حکومت نے مستحقین زکوة کی بائیومیٹرک تصدیق کافیصلہ کیا ہے ، آئندہ ششماہی کےلیےگزارہ الاؤنس کااجرابائیومیٹرک تصدیق کے  بعد ہوگا، بائیومیٹرک تصدیق کے لیے نادرا 12 روپےفی کس وصول کرےگا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےبائیومیٹرک تصدیق کےلئے 50لاکھ جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔