Tag: zakhmi

  • مراد علی شاہ کی سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں‌ کی عیادت

    مراد علی شاہ کی سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں‌ کی عیادت

    کراچی : وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں زیر علاج سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی، انہوں نے شہر میں زمینوں پرقبضے کے خلاف بھی ڈنڈا اٹھالیا اور ساتھ ہی سابق وزرا و مشیران کو دفاتر اور سرکاری گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے چاق و چوبند وزیراعلٰی آج بھی صبح نو بجے سے ہی کام پر نکل گئے۔ راستے میں ڈی جے کالج آیا تو گاڑی سے اترکر پرنسپل سے ملاقات کی۔

    بعد ازاں سید مراد علی شاہ وعدے کے مطابق کم پروٹوکول کے ساتھ آغا خان اسپتال پہنچے۔ پولیس اور پروٹوکول عملے کو باہر روک کر خود زخمیوں کی عیادت کی۔ یاد رہے کہ آغا خان اسپتال میں کوئٹہ سانحے کے زخمی زیرعلاج ہیں۔

    شہر میں چائنا کٹنگ ہونے کا اعتراف

    علاوہ ازیں وزیراعلٰی نے کراچی میں زمینوں پر قبضوں اور چائناہ کٹنگ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں ناجائز قبضہ ہوگا وہاں کا ایس ایچ او اس کا ذمہ دار ہوگا۔

    سابق وزرا و مشیران سے دفاتر و سرکاری گھر خالی کرانے کا حکم


    علاوہ ازیں وزیراعلٰی سندھ نے سابق وزیروں، مشیروں اورمعاون خصوصی سے دفاتر اورسرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایت بھی کردی, جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ حکومت نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ان عہدے داروں سے دفاتر اور رہائش گاہیں خالی کروائے گی اور انہیں دی گئی سرکاری گاڑیاں بھی واپس لے گی۔

    بوہری برادری کے وفد سے ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

    علاوہ ازیں نئے وزیراعلٰی سے کراچی کی بوہری برادری کے وفد نے بھی ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

  • لاہور: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو چینی خواتین  فائرنگ سے زخمی

    لاہور: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو چینی خواتین فائرنگ سے زخمی

    لاہور : ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو غیر ملکی خواتین فائرنگ سے زخمی ،رپورٹ طلب، تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقے گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دو غیر ملکی خواتین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ تجارتی دورے پر لاہور آنے والی دو چینی خواتین ینگ زو اورروکزیو ژوکھانا کھا کر ریسٹورنٹ سے باہر نکلیں تو دو ڈاکوؤں نے کرنسی اور پاسپورٹ چھیننے کی کوشش کی۔

    مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سےدونوں خواتین زخمی ہوگئیں، اس دوران دونوں ڈاکو پرس چھین کر فرار ہو گئے، زخمی خواتین کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • کراچی : فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دوافراد زخمی

    کراچی : فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دوافراد زخمی

    کراچی:  بن قاسم میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،اورنگی ٹاؤن میں گھرکےباہرکریکرحملہ،لانڈھی میں پولیس نے سرچ آْپریشن کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بن قاسم موڑ کے قریب فائرنگ سے سائرہ خاتون اوراکبر نامی شخص زخمی ہوگئے، واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اورنگی ٹاؤن بخاری کالونی میں گھرکےباہرکریکرحملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان ہوا۔لانڈھی سیکٹر چھتیس بی اورجی میں پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران تین افراد کوگرفتار کیاجن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔،

    جبکہ کارروائی کےدوران دس سےزائد مشتبہ افرادکوحراست میں بھی لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں جبکہ زیر حراست افراد سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری منہ پرمائیک لگنے سےزخمی

    ڈاکٹرطاہرالقادری منہ پرمائیک لگنے سےزخمی

    اسلام آباد:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری وفاقی دارالحکومت میں جاری انقلاب مارچ دھرنے میں منعقد کی گئی نمازِجمعہ کے دوران حادثاتی طورپرمائیک سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری نمازِجمعہ کےخطبے کے دوران اچانک مائیک کو تیزی سے اوپر اٹھانے میں اپنے ہی ہاتھوں منہ پرچوٹ کھابیٹھےاورزخمی ہوگئےاورمنہ سے خون بہنے لگا۔

    انقلاب مارچ میں موجود ڈاکٹروں نے انہیں فوری طورپرطبی امداد فراہم کی اوران کے مطابق زخم کی نوعیت انتہائی معمولی ہے۔