Tag: Zaman Anwar

  • سلور میڈلسٹ انور زمان نے میچ کے بعد کیا کہا؟

    سلور میڈلسٹ انور زمان نے میچ کے بعد کیا کہا؟

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے زمان انور دل کی بات زبان پر لے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسلنگ کی ایک سو پچیس کلوکیٹگری میں سلورمیڈلسٹ زمان انورنے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرادا کرتاہوں کہ فائنل مقابلہ کھیلا مگر گولڈ میڈل نہ جیتنےکا بہت دکھ ہے۔

    زمان انور نے کہا کہ فائنل میں حریف کھلاڑی اولمپئین تھا لیکن اچھا مقابلہ رہا۔

    یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میں انعام بٹ نے سلور میڈل جیت لیا

    زمان انور نے شکوہ کیا کہ حریف کھلاڑی کوانٹرنیشنل ٹریننگ کرائی جاتی ہے مگرہم گھروں سےاٹھ کرمقابلہ کرنےآجاتے ہیں، ہمارے لیےانٹرنیشنل ٹریننگ بہت ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز دو ہزار بائیس میں پاکستان کے ریسلر زمان انور کو ریسلنگ کے فائنل میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد وہ سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔

    پاکستان کے زمان انور کو کینیڈا کے امرویر ڈیشی نے ایک سو پچیس کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں شکست دی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اب تک کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طور پر پانچ میڈلز اپنے نام کرچکا ہے، جن میں ایک گولڈ، دو سلور اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

     

  • انعام بٹ گولڈ میڈل کی ہیٹرک مکمل کے خواہاں

    انعام بٹ گولڈ میڈل کی ہیٹرک مکمل کے خواہاں

    اسلام آباد: یونان اور اٹلی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پاکستانی ریسلرانعام بٹ کو رومانیہ کا ویزہ مل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان کے دو ریسلر انعام بٹ اور زمان انور کو رومانیہ کا ویزہ مل گیا ہے، دونوں ریسلر آج شب رومانیہ کے لئے اڑان بھریں گے۔

    رومانیہ میں پچیس اور چھبیس دسمبر کو ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مقابلے ہونگے، انعام بٹ اٹلی اور یونان میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں اور رومانیہ میں بھی عمدہ کارکردگی کے زریعے گولڈ میڈل جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ زمان انور نے پہلے تین مراحل میں سے ایک میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرچکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: انعام بٹ نے ورلڈ بیچ سیریز ریسلنگ میں گولڈ‌ میڈل جیت لیا

    پاکستانی پہلوان انعام بٹ کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی تیاریاں بہترین ہیں، تیسرا گولڈ میڈل حاصل کرنا ہدف ہے، انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر وہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے ساتھ ہی انہوں نے سب سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو یونان میں منعقدہ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے فائنل میں آذربائیجان کے حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

    اس سے قبل چار ستمبر کو اٹلی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے فائنل میں انعام بٹ نے یوکرائن کے ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔