Tag: Zaman Park operation

  • راستے بند : پی ٹی آئی رہنما زمان پارک کی جانب پیدل روانہ

    راستے بند : پی ٹی آئی رہنما زمان پارک کی جانب پیدل روانہ

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کیے اطراف پولیس نے سخت پہرہ لگایا ہوا ہے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی جانے کی اجازت نہیں جبکہ زمان پارک میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماؤں نے میڈیا کو بتا کہ پولیس نے فواد چوہدری، شیریں مزاری، عثمان ڈار منزہ حسن ،حسان خاور و دیگر کو زمان پارک جانے سے روک دیا ہے جو پیدل ہی زمان پارک کی جانب روانہ ہونے لگے۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ہمیں زمان پارک نہیں جانے دیا جارہا، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پیدل جانے کی کوشش بھی کی لیکن ان کا راستہ روک دیا گیا، فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس نے راستے بند کرکے غیرآئینی اور غیر قانونی اقدام کیا ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کیمپ اکھاڑنے کے بعد پانی چھوڑ دیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بری طرح پامال کیا گیا ہے۔ وہاں جانے تمام راستے بند ہیں جبکہ آرٹیکل 15 تمام شہریوں کو مکمل حق دیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں ہونے والا ظلم کیمرے کی آنکھ نے دیکھا، آج زمان پارک میں جو ہوا وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں، عمران کشور کو پولیس نے نامزد کیا لیکن اسے بھی آپریشن کی اطلاع نہیں کی گئی۔

  • انتظامیہ عمران خان کے لئے سجایا جانے والے کنٹینر بھی لے گئی

    انتظامیہ عمران خان کے لئے سجایا جانے والے کنٹینر بھی لے گئی

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے انتظامیہ 14فٹ اونچا کنٹینر بھی ساتھ لے گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے اطراف کی جانے والی تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری ہے اس موقع پر لاہور کی انتظامیہ عمران خان کے لئے14فٹ اونچا سجایا جانے والے کنٹینر بھی ساتھ لے گئی۔

    ذرائع کے مطابق کنٹینر کو بغیر چابی لگائے اور اگنیشن کی تاریں براہ راست جوڑ کر اسٹارٹ کر کے لے جایا گیا، انتظامیہ نےعمران خان کے گھر کے باہر سے کنٹینر ضبط کیا۔

    چیئرمین تحریک انصاف کے خصوصی کنٹینر کو انتظامیہ نے لاہور کے بیجنگ انڈر پاس پھاٹک کے ساتھ روڈ پر لے جاکر کھڑا کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج صبح چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدالت میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کردیا۔ ڈنڈا بردار پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور کیمپس اکھاڑ پھینکے۔

    مزید پڑھیں : پولیس گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر میں داخل

    سی سی پی او لاہور نے پورے آپریشن کی خود نگرانی کی، بعد ازاں پولیس عمران خان کے گھر کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوگئی اور گھر کی تلاشی لی۔

  • پولیس کا زمان پارک میں آپریشن : ‘بشریٰ بی بی کہاں ہیں ؟’

    پولیس کا زمان پارک میں آپریشن : ‘بشریٰ بی بی کہاں ہیں ؟’

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے میرے گھر پر حملہ کردیا ، جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر زمان پارک آپریشن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟ یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ملاقات پر رضامندی کیلئے مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کیے گئے تھے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا پولیس نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوابول دیا ہے، بشریٰ بی بی گھر میں اکیلی ہیں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیاجارہا ہے اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم نامے کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

  • زمان پارک آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

    زمان پارک آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

    لاہور : زمان پارک آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا عمران خان کے گھر کے دروازےغیر قانونی طور پر توڑ دئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست فواد چوہدری نےایڈووکیٹ اظہرصدیق کی وساطت سے دائر کی، جس میں آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی آپریشن اورچیف سیکرٹری کوفریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سےعدالت کےاحکامات کی حکم عدولی کی جا رہی ہے، عمران خان کےگھر کےدروازےغیر قانونی طور پر توڑ دئیے گئے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کویقین دہانی کرائی گئی کہ باہمی مشاورت سے لائحہ عمل اپنایا جائے گا، جس طریقےسےآپریشن کیا گیا یہ آرٹیکل 23 ،24 ، 09 اور 14کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ داران کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔