Tag: zamzam-water

  • رمضان کے دوران مسجد نبویؐ میں یومیہ 300 ٹن آب زم زم کی فراہمی

    رمضان کے دوران مسجد نبویؐ میں یومیہ 300 ٹن آب زم زم کی فراہمی

    مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ماہ رمضان المبارک کے دوران روزانہ 300 ٹن آب زم زم مہیا کیا جاتا ہے جو مسجد کے مختلف مقامات پر موجود 18 ہزار کولرز میں بھرا جاتا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین کا کہنا ہے مسجد نبویؐ میں رمضان کے دوران دنیا بھر سے بڑی تعداد میں زائرین عبادت کے لئے پہنچتے ہیں۔

    آب زم زم کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ ادارہ موجود ہے جہاں سیکڑوں کارکنان آنے والے زائرین کو آب زم زم فراہم کرتے ہیں۔

    ادارے کی جانب سے کولرز کے علاوہ مسجد نبوی کے اندرونی مقامات اور روضہ شریفہ کی جانب زائرین کو آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔

    اس کے علاوہ ان کارکنوں کے ذریعے آب زم زم کے 60 متحرک یونٹس کی سہولت بھی موجود ہے جو معمر اور بیمار زائرین کو ان کی جگہ پر زم زم فراہم کرتے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں سامان محفوظ رکھنے کے لگیج سینٹر 24 گھنٹے خدمات فراہم کررہے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سامان رکھنے کے مراکز زائرین کی سہولت کے لیے ہیں تاکہ وہ اپنی عبادات آرام سے انجام دے سکیں۔

    انتظامیہ نے زائرین کو ان مراکز سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے تاکہ مسجد الحرام کے اندر سامان لے جانے پرنقل و حرکت میں رکاوٹ نہ آئے اور سلامتی کویقینی بنایا جا سکے۔

    رمضان کا آخری عشرہ: روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنہ میں نماز کا شیڈول جاری

    انتظامیہ کے مطابق ’مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں کے کئی مقامات پر سامان محفوظ کرنے کے لیے مراکز قائم ہیں، جن میں سب سے بڑا مرکزباب 64 کے قریب اوروضو خانے نمبر 6 کے پیچھے ہے۔ مکہ مکرمہ لائبریری کے قریب مشرقی صحن شامل کے پاس بھی بڑا مرکز موجود ہے۔

  • حرمین شریفین انتظامیہ کا زائرین کو آب زم زم سے متعلق اہم پیغام

    حرمین شریفین انتظامیہ کا زائرین کو آب زم زم سے متعلق اہم پیغام

    سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین نے زائرین حرم سے اپیل کی ہے کہ آب زم زم کا استعمال احتیاط سے کریں، پانی پینے کے بعد استعمال شدہ گلاسوں کو مخصوص مقام پرڈالیں اورکولر کے ڈھکنوں کو نہ کھولیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام آنے والے زائرین کو ہدایات کی گئی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں آب زم زم کی مستقل فراہمی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

    20 ہزار کولرز زم زم کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسجد الحرام کے مختلف مقامات پر رکھے گئے ہیں جن میں گلاس بھی موجود ہیں، استعمال کئے گئے گلاسوں کو رکھنے کی جگہ بھی مخصوص کی گئی ہے۔

    ادارہ حرمین کے مطابق مسجد الحرام میں وضو کے لیے جگہیں مخصوص ہیں، جہاں سے وضو کیا جاسکتا ہے، اس بات کا خیال رکھا جائے کہ آب زم زم کی سہولت پینے کے لیے ہے۔

    واضح رہے کچھ زائرین آب زم زم کے کولروں سے وضو کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ جگہ گیلی ہو جاتی ہے اور دوسروں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو بے مثال طبی خدمات کی فراہمی جاری ہے، بیرونی ممالک سے آنے والوں کے لئے مقدس شہروں میں بہترین طبی سہولتوں کے ساتھ دواخانے موجود ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی ہلال الاحمر نے ”کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائس“ مسجد الحرام کے 15 مقامات پرنصب کردی ہیں، تاکہ طبی ٹیمیں بلا کسی تاخیر کے فرسٹ ایڈ کی فراہمی ممکن بنا سکیں۔

    ماہ رمضان میں عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچتے ہیں، ان کی دیکھ بھال اور انہیں فوری صحت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہلال الاحمر کی ٹیمیں ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں۔

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والے زائرین کیلئے اہم ہدایت

    مسجد الحرام میں ہلال الاحمر کے متعدد یونٹس موجود ہیں جبکہ زیادہ رش والے مقامات پر بھی ہنگامی امدادی ٹیمیں مکمل طبی امدادی سامان کے ساتھ زائرین کی خدمت کے لئے چوکس رہتی ہیں۔

  • عازمین حج کے لئے آب زم زم سے متعلق اہم خبر

    عازمین حج کے لئے آب زم زم سے متعلق اہم خبر

    سعودی عرب میں آب زم زم کی تقسیم کار کمپنی ’الزمازمہ‘ نے رواں سال مملکت آنے والے عازمین حج کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے عاجل نیوز کی رپورٹ کے مطابق ’الزمازمہ‘کمپنی کی جانب سے تربیتی ورکشاپس منعقد کی گئیں، جس کا مقصد فیلڈ سروس کے معیار کو بہتر بنانا اور عازمین کے مملکت آتے ہی ان کی تواضع آب زم زم سے کرنا ہے۔

    کمپنی کے بورڈ کے رکن ڈاکٹر یاسر بن سلیمان شوشو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منعقد کی جانے والی ورکشاپس کے ذریعے کارکنوں کو مکہ شہر کے اندر اور عازمین کی آمد کے پوائنٹس پرتعینات کرنا ہے تاکہ وہ عازمین حج کا بہترین استقبال کرتے ہوئے انہیں آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کریں۔

    پاکستانیوں سمیت عازمینِ حج کی سعودی عرب میں آمد کا سلسلہ جاری

    ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ اس سال ہمارا ہدف ہے کہ عازمین میں حج سیزن کے دوران 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم ہوں، اس حساب سے ہر ایک حاجی کو 22 بوتلیں دی جائیں گی۔

  • آب زم زم کی فروخت: سعودی حکام کی اہم ہدایت

    آب زم زم کی فروخت: سعودی حکام کی اہم ہدایت

    ریاض: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقے سے آب زم زم فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، عام افراد مستند مقامات سے ہی آب زم زم خریدیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان ہانی حیدر نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ انجانے ذرائع سے زم زم کی بوتلیں نہ خریدیں۔

    ہانی حیدر کا کہنا ہے کہ آب زم زم کی بوتلیں کنگ عبداللہ سقیا زم زم سے حاصل کریں یا پھر ان تجارتی مراکز سے خریدی جائیں جہاں باقاعدہ طور پر آب زم زم مہیا کیا جارہا ہے۔

    کنگ عبد اللہ سقیا زم زم کا ادارہ مکہ مکرمہ کے کدی محلے میں واقع ہے، جہاں عام افراد کو بھی زم زم کی بوتلیں فراہم کی جاتی ہیں۔ مملکت کے بڑے تجارتی مراکز میں بھی زم زم سپلائی کیا جا رہا ہے۔

    انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے آب زم زم کی بوتلیں فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور انہیں غیر قانونی عمل سے روکا جائے گا۔

    ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ غیر قانونی ذرائع سے آب زم زم کی بوتلیں حاصل کریں گے، وہ اس کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ ایسے مقامات سے فراہم کی جانے والی آب زم زم کی بوتلوں کے بارے میں کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کہ وہ اصلی بوتلیں ہیں یا جعلی ہیں۔

  • سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر آب زم زم لانے پر پابندی عائد

    ریاض / کراچی: سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر آب زم زم لانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، صرف عمرہ اور حج ویزہ کے حامل مسافروں کو ہی آب زم زم لانے کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر آب زم زم لانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

    جدہ ایئرپورٹ حکام نے پاکستان انٹرنیشل ایئر لائنز (پی آئی اے) سمیت تمام پرائیوٹ ایئر لائنز کو مراسلہ جاری کردیا۔

    مراسلے کے مطابق عمرہ اور حج ویزہ کے حامل مسافروں کو ہی آب زم زم لانے کی اجازت ہوگی، زائرین کو 5 لیٹر کی ایک ہی بوتل لانے کی اجازت ہوگی۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ وزٹ ویزہ، بزنس ویزہ اور سیاحتی ویزہ رکھنے والوں کو آب زم زم لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    سعودی حکام کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام ایئر لائنز انتظامیہ مسافروں کے سامان کی چیکنگ کو یقینی بنائیں اور سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی جائے۔

  • آب زم زم لانے والے زائرین ہوشیار: سعودی عرب نے بڑی پابندی لگادی

    آب زم زم لانے والے زائرین ہوشیار: سعودی عرب نے بڑی پابندی لگادی

    کراچی : سعودی عرب کی جانب سے مسافروں کو سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ائیرلائنز کو سخت ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ایئرلائنز کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں سامان میں آب زم زم رکھ کر لیجا نے پر پابندی عائد کردی۔

    اس حوالے سے سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں ائیرلائینز انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عمل درآمد نہ کروانے پر نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے، ائیربلیو سمیت دیگر غیر ملکی ائیرلائنز کو سخت ہدایات جاری کردیں۔

    سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سامان میں آب زم زم لیجانے کی اجازت نہیں ہے، ائیرلائینز انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کا عمل سخت کیا جائے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والی ائیرلائینز یقینی بنائیں کہ مسافروں کے سامان میں آب زمزم کی بوتلیں نہ ہوں۔

    سعودی ایوی ایشن نے خبردار کیا ہدایت کی تعمیل میں ناکامی صریح خلاف ورزی ہے ، سعودی حکام کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کروانے والی ائیرلائن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

  • حجاج کرام کے استقبال کے لیے ننھے منھے بچے بھی آگے آگے

    حجاج کرام کے استقبال کے لیے ننھے منھے بچے بھی آگے آگے

    ریاض : سعودی عرب میں حجاج کرام کی خدمت اوراستقبال کے لیے ننھے منھے بچے بھی پیش پیش ہیں ، زمزمی صغیر مہم کو سوشل میڈیا اور عوام الناس میں غیر معمولی پذیرائی ملی اور اسے سراہا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عازمین حج کی خدمت اور ان کے استقبال کے لیے کام کرنے والے زمازمہ کنسولی ڈیڈٹ مرکز کی طرف سے عازمین حج کے استقبال کی ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق زمزمی صغیر کے عنوان سے جاری اس مہم میں مکہ اور مدینہ منورہ کوملانے والی مرکزی شاہراہ پر بچے پھول اور زمزم کی بوتلیں لیے عازمین حج کا استقبال کرتے ہیں، بچے یہ پھول اور زمزم اللہ کے مہمانوں میں تقسیم کرکے ان سے داد تحسین وصول کرتے ہیں۔

    زما زمہ مرکز کے چیئرمین کے ڈپٹی ڈائریکٹرامیر عبید نے کہا کہ مہم کی سرپرستی رابطہ واطلاعات شعبے کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد عازمین حج اور ان کے اہل وعیال کی خوشیاں دوبالا کرنا اور انہیں یہ احساس دلانا کہ ان میں اپنائیت کا احساس پیدا کرنا ہے۔

    عبید کا کہنا تھا کہ اس مہم کا ایک دوسرا مقصد عوام میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے عازمین حج کے لیے ہرطرح کی سہولت اور خدمت کے جذبے کوآگے بڑھانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زمزمی صغیر مہم کو سوشل میڈیا اور عوام الناس میں غیرمعمولی پذیرائی ملی اور اسے سراہا گیا ہے۔