Tag: Zara Noor Abbas

  • زارا نور اور اسماء عباس کی کلاسیکل ڈانس پرفارمنس نے دل جیت لیے

    زارا نور اور اسماء عباس کی کلاسیکل ڈانس پرفارمنس نے دل جیت لیے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماء عباس اور زارا نور عباس کی کلاسیکل ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    اسماء عباس اور زارا نور عباس ایک مشہور شخصیت ہیں، زارا نور عباس کو عہد وفا اور خاموشی جیسے ہٹ ڈراموں کے لیے جانا جاتا ہے جبکہ اسماء عباس رانجھا رانجھا کردی اور ردّ جیسے مشہور ڈراموں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

    گزشتہ روز زارا نور نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ اسماء عباس کے ہمراہ ایک خوبصورت کتھک ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

    انہوں نے میڈم نور جہاں کے گائے ہوئے کلاسک گانے پر رقص کیا، ویڈیو میں زارا نور عباس نے زرد چنری ساڑھی جبکہ اسماء عباس نے گلابی رنگ کی خوبصورت چنری ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔

    زارا نور عباس نے اپنی پرفارمنس اپنی والدہ کے نام کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘ اماں، آپ سب سے مضبوط عورت ہیں جو میں نے زندگی میں دیکھی، آپ سے میں نے یہ سیکھا کہ دکھ کو خاموشی سے کیسے سہنا ہے، بغیر داد کے قربانی کیسے دینی ہے اور دنیا چاہے سراہائے یا نہ سراہائے، وقار کے ساتھ کیسے جینا ہے’۔

    اداکارہ نے کیپشن میں مزید لکھا کہ آج میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ شاید اماں، آپ کو اتنی قربانیاں نہیں دینی چاہییں تھیں، شاید آپ کے خواب بھی اہم تھے اور شاید مجھے بھی اپنی ماں کی طرح بے حد بے لوث بننے کی ضرورت نہیں، تاکہ میں ان کے خواب ان کے ساتھ جینے کی کوشش کر سکوں۔

    اس پرفارمنس کو سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، زویا ناصر، حرا مانی، حبا عزیز نے بھی اس پرفارمنس کو خوب پسند کیا ہے۔

  • جنگ کو گلیمرائز کرنا بند کریں، زارا نور عباس بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

    جنگ کو گلیمرائز کرنا بند کریں، زارا نور عباس بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

    پاک بھارت جنگ کے ماحول کو گلیمرائز کرنے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ جنگ کوئی مذاق نہیں، صرف وہی لوگ اس کا اصل درد سمجھتے ہیں جو کسی قریبی شخص کو کھو چکے ہوں۔

    اُنہوں نے کہا کہ آپ خوش ہورہے ہیں کہ ہم نے جنگ شروع کردی مگر جنگ میں جن کی جانیں جاتی ہیں ان کی مائیں ان کی بیویوں اور بچوں کو اس کا نقصان اُٹھانا پڑتا ہے تکلیف ان ہی کو ہوتی ہے جن کے پیارے دنیا سے چلے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ دانیہ انور پاکستان پر بھارتی بزدلانہ حملوں کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام بھارتی فنکاروں کو ان فالوں اور بلاک کردیا جائے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دو دن قبل آدھی رات کے بعد پاکستان میں بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے گئے جس میں کئی شہری شہید ہوئے، آپریشن سندور کے نام سے ہونے والے حملوں کے بعد کئی بھارتی فنکاروں نے اس کی سپورٹ میں پوسٹ شیئر کی تھی۔

    دانیہ انور نے آپریشن سندور اور بنا ثبوت کے حملوں کو سپورٹ کرنے والے بھارتی اداکاروں کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔

    پاکستانی اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں پاکستانیوں کو مخاطر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں تمام بھارتی فنکاروں کو اَن فالو اور بلاک کر دینا چاہیے۔

    ہانیہ عامر نے مداحوں کو خبردار کردیا

    دانیہ انور نے مزید کہا کہ آرٹ کے نام پر تمام بھارتی اداکاروں کی حمایت کرنا بند کریں جبکہ یہ تمام لوگ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارت کے بزدلانہ حملوں اور آپریشن سندود کی حمایت میں پوسٹ کررہے ہیں۔

  • زارا نور عباس بیٹی کی ویڈیوز وائرل کرنے والوں پر برس پڑیں

    زارا نور عباس بیٹی کی ویڈیوز وائرل کرنے والوں پر برس پڑیں

    پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس کی ننھی پری نورِ جہاں کا غیر ارادی طور پر فیس ریویل ہوگیا جس پر اداکارہ برس پڑیں۔

    پاکستان شوبز کے معروف اداکار اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباس کے ہاں مارچ 2024 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، بیٹی کی پیدائش کے بعد جوڑے نے اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    اب حال ہی میں زارا نور عباس کے بھائی کی شادی کی حالیہ تقریب کے موقع پر نور جہاں کا چہرہ غیر ارادی طور پر سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک کلپ میں زارا نور کی گود میں انکی ننھی پری کو دیکھا گیا جسے دیکھنے کے بعد صارفین کا خیال تھا کہ یہ ممکنہ زارا اور اسد کی بیٹی نور جہاں ہیں تاہم اب اداکارہ نے خود تصدیق بھی کردی ہے۔

    سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بیٹی کی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد زارا نور عباس سیخ پا ہوگئیں اور تصاویر ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کردی۔

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں لکھا کہ ’اگر میں نے اپنی بیٹی کی تصویر خود نہیں دکھائی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اسے پرائیویٹ رکھنا چاہتی ہوں، اس کے باوجود کچھ لوگ اس کا احترام نہیں کررہے‘۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’یہ آپ سب سے ایک بار دوبارہ درخواست ہے کہ براہِ مہربانی میری بیٹی کی ویڈیوز پوسٹ کرنا بند کردیں اور اگر آپ پوسٹ کرچکے ہیں تو پلیز انہیں ڈیلیٹ کردیں۔

  • زارا نور عباس کی شخصیت میں ماں بننے کے بعد کیا تبدیلی آئی؟ اداکارہ کا انکشاف

    زارا نور عباس کی شخصیت میں ماں بننے کے بعد کیا تبدیلی آئی؟ اداکارہ کا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ماں بننے کے بعد اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلی سے متعلق بتادیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بچے کی پیدائش کے بعد اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل کر بات کی۔

    اداکارہ زارا نور نے کہا کہ ماں بننے کے بعد میری شخصیت میں بہت ساری مثبت تبدیلیاں آئیں، جیسا کہ مجھے والدہ سمیت دیگر تمام ماؤں کا احساس زیادہ ہونے لگا ہے، پہلے بھی میں اپنی والدہ کا احساس کرتی تھی لیکن خود ماں بننے کے بعد مجھے تمام ماؤں کی تکلیف، محبت اور اپنے پن کا زیادہ احساس ہونے لگا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد میں زیادہ سمجھدار ہوگئی ہوں، اب میں غصہ نہیں کرتیں اور وقت کی پابندی کا خیال رکھتی ہوں، مجھے ایک مثالی والدہ کا زیادہ علم نہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں ایک اچھی ماں ثابت ہوں گی۔

    زارا نور عباس نے کہا کہ میرے لیے تعلیم میں اچھے گریڈز اور نمبرز لانا اہمیت نہیں رکھتا، میری خواہش ہے کہ میری بیٹی اچھی انسان بنیں، وہ دوسروں کا خیال رکھیں۔

    واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں رواں برس مارچ میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا انہوں نے نورجہاں صدیقی نام رکھا تھا۔

  • زارا نور عباس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    زارا نور عباس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    لاہور : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ زارا نور جو گزشتہ دنوں ایک خوبصورت اور پیاری سی بیٹی کی والدہ کے مرتبے پر فائز ہوئی ہیں ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے۔

    گزشتہ دنوں زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ’خوش آمدید جشن نورِ جہاں‘ تقریب رکھی گئی جس میں اداکارہ زارا نور عباس نے ڈانس بھی کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)

    مذکورہ ویڈیو میں زارا نور عباس مشہور بھارتی گانے کی دھن پر محو رقص ہیں، اس موقع پر وہاں موجود مہمانوں نے بھی انہیں خوب سراہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 مارچ کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی تھی۔

    اپنی پوسٹ میں انہوں نے نومولود بیٹی کا نام ’نور جہاں صدیقی‘ بتایا جبکہ دونوں نے مداحوں سے بیٹی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

     

  • زارا نورعباس نے شوبز اندسٹری کے جھوٹ اور فریب کو بے نقاب کردیا

    زارا نورعباس نے شوبز اندسٹری کے جھوٹ اور فریب کو بے نقاب کردیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل زارا نور عباس نے شوبز اندسٹری کے جھوٹ اور فریب کو بے نقاب کردیا۔

    حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نے یاسر حسین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے نی زندگی سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

    زارا نور عباس نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ایوارڈز شوز جھوٹے ہوتے ہیں، اس میں شرکت کرنے والے اداکاروں کو پہلے سے ہی علم ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈ ملے گا یا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایوارڈز شو میں شرکت نہ کرنے والے اداکاروں کو پہلے سے ہی پتا ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈز نہیں ملیں گے، اس لیے وہ جاتے ہی نہیں اور جو اداکار ایوارڈز شوز میں شرکت کرتے ہیں، انہیں پہلے سے علم ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈز ملیں گے۔

    زارا نور عباس نے انڈسٹری کی اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ ایوارڈز کو زیادہ اہمیت نہ دیا کریں اور اس طرح کے شوز کو سنجیدہ نہ لیا کریں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایوارڈز شوز ہونے ہی نہیں چاہئیے، خوامخواہ کا اتنا خرچہ کیا جاتا ہے، میں نے جتنے بھی ایوارڈز شوز میں ڈانس پرفارمنس کی ہے اس کے پیسے ملے ہیں اور میں وہ پیسے لیتی ہوں۔

  • زارا نور عباس نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    زارا نور عباس نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس جلد دوسری بار ماں بننے والی ہیں، انہوں نے مداحوں سے یہ بات شیئر کرتے ہوئے خوشخبری بھی سنائی۔

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے فوٹو ایند شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دوسرے بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق اعلان کیا۔

    زارا نور عباس نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ہاتھ میں ڈونٹ لیے کافی خوش نظر آرہی ہیں جبکہ اُن کے عقب میں اُن کے شوہر اور اداکار اسد صدیقی پودوں کو پانی دے رہے ہیں۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’’راؤنڈ 2، انشااللہ‘‘، اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے بچے اور فیملی والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس سے واضح ہورہا ہے کہ وہ دوسری بار حاملہ ہیں۔

    اس پوسٹ پر پاکستان کی معروف پُرستاروں اور مداحوں کی جانب سے زارا نور عباس اور اسد صدیقی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ زارا نور عباس کے پہلے بچے کی قبل ازوقت پیدائش ہوئی تھی جو فوری طور پر انتقال کرگیا تھا، اس سے متعلقان کے شوہر اسد صدیقی نے بتایا تھا کہ اُن کی اہلیہ کا پہلا حمل ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ بچے کی قبل از وقت (6 ماہ) پیدائش ہوئی تھی۔

    اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے خود اپنے اور زارا نور عباس کے بچے کی تدفین کی تھی جبکہ بچے کے انتقال کی وجہ سے زارا نور عباس ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی۔

  • زارا نور کا دوست کی شادی میں ڈانس، ویڈیو وائرل

    زارا نور کا دوست کی شادی میں ڈانس، ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کی دوست کی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی دوست زینب اور قاسم کی شادی میں مشہور گانے پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

    زارا نور کو بھارتی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے گانے ’پنگا‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فلم میں اس گانے پر دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا نے پرفارم کیا تھا۔

    سوشل میڈیا صافین کی جانب سے اداکارہ کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور اس پر مداح اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دلہن کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hasaam Mumtaz (@muhammadhasaam)

    واضح رہے کہ زارا نور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل اداکارہ کو والدہ اسما عباس اور بھائی احمد عباس کے ساتھ بھارتی گانے پر گنگناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    زارا نور عباس متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ زارا نور عباس معروف اداکار و میزبان اسد صدیقی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

  • اداکارہ زارا نور عباس کی تصویر مداحوں کو بھاگئی

    اداکارہ زارا نور عباس کی تصویر مداحوں کو بھاگئی

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کی تصویر مداحوں کو بھا گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    زارا نور عباس نے اپنی تصویر میں خوبصورت اسٹائل اپنایا ہوا ہے، اداکارہ نے سنہری بالوں سے ایک آنکھ کو چھپا رکھا ہے، جس میں وہ انتہائی پرکشش نظر آرہی ہیں۔

    مداح ان کی تصویر دیکھ کر تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور دل کھول کر ان کی تصویر کی تعریف کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Trick or treat?

    A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official) on

    ایک مداح نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’زارا آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں، ایک اور صارف نے کہا کہ اتنی خوبصورتی کہاں سے لائی ہیں۔

    واضح رہے کہ شوبز سے جڑی شخصیات سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتی ہیں اور ان کی جانب سے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں، مداح کی اپنی پسندیدہ فنکار کی تصویر کو پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ کی تصویر کو ایک لاکھ سے زائد مداحوں نے پسند کیا ہے اور ایک ہزار کے قریب صارفین نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

  • فیروز خان کی زارا نور عباس کے ساتھ شوبز میں واپسی

    فیروز خان کی زارا نور عباس کے ساتھ شوبز میں واپسی

    کراچی: شوبز کو خیرباد کہنے والے اداکار فیروز خان کی عید الاضحیٰ پر ٹیلی فلم میں دوبارہ واپسی ہورہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والے اداکار فیروز خان عید الاضحیٰ پر ٹیلی فلم کے ذریعے واپس آرہے ہیں اور ان کے ہمراہ اداکارہ زارا نور عباس مرکزی کردار ادا کریں گی۔

    فیروز خان کی ٹیلی فلم کا نام تو نہیں بتایا گیا لیکن اس کی کاسٹ سامنے آگئی ہے جس میں منزا وقاص، زارا نور عباس ودیگر شامل ہیں اس کی ہدایت کاری کے فرائض احسن تالش نے انجام دئیے ہیں۔

    شوبز حلقوں کے مطابق یہ ہوسکتا ہے کہ فیروز نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کے اعلان کرنے سے پہلے ٹیلی فلم پر دستخط کیے ہوں یا شاید یہ ٹیلی فلم ان کے وژن کے مطابق ہے لیکن جو بھی وجہ ہو فیروز کے شائقین اپنے پسندیدہ اداکارہ کو اسکرین پر دوبارہ دیکھ سکیں گے۔

    Screenshot 20200718 010029 Instagram

    واضح رہے کہ فیروز خان ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف ڈرامے ’عشقیہ‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ان کے ہمراہ رمشا خان، ہانیا عامر، گوہر رشید اور شبیر جان ودیگر شامل ہیں۔

    عشقیہ ڈرامے میں رمشا خان (حمنا) کا کردار ادا کررہی ہیں اور وہ حمزہ (فیروز خان) کی دوست ہوتی ہیں لیکن ان کی شادی کہیں اور ہوجاتی ہے تو فیروز خان حمنہ سے بدلہ لینے کے لیے ان کی چھوٹی بہن (رومیسا) یعنی ہانیا عامر سے شادی کرلیتے ہیں۔