Tag: zarb e azab

  • آرمی چیف راحیل شریف اورایئر چیف سہیل امان کے درمیان ملاقات

    آرمی چیف راحیل شریف اورایئر چیف سہیل امان کے درمیان ملاقات

    راولپنڈی: ایئر چیف مارشل سہیل امان نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے مختلف پہلووٗں کا جائزہ لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں سربراہوں کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مختلف پہلؤں پر گفتگو کی گئی۔

    ملاقات کے دوران شوال میں جاری آپریشن پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایئر چیف کا کہنا تھا دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    انہوں مزید کہاکہ پاک فضائیہ کی جانب سے آپریشن میں تعاون جاری رہے گا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن میں پاک فضائیہ کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ شوال سمیت دور دراز علاقوں میں سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا۔

  • ضرب عضب: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، اہم کمانڈر سمیت 17شدت پسند ہلاک

    ضرب عضب: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، اہم کمانڈر سمیت 17شدت پسند ہلاک

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں طالبان کے اہم کمانڈر سمیت سترہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا شدت پسندوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ پاک فوج نے کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی بھی کرا لئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب شدت پسندوں کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے، جس میں شدت پسندوں کو بڑے جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں شدت پسند ازبک کمانڈر اسد منصور محصود اورکمانڈر عمر بھی شامل ہیں جبکہ بمباری سے دہشتگردوں کی تین گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

    ادھر پاک فوج کے آپریشن کے بعد شدت پسند فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں اور دوسرے علاقوں میں جانے کی کوششیں بھی کر رہے ہیں۔

  • ضرب عضب کی ضربیں جاری، فضائی کاروائی میں 33شدت پسند ہلاک

    ضرب عضب کی ضربیں جاری، فضائی کاروائی میں 33شدت پسند ہلاک

    اسلام آباد: پاک فوج دہشتگردوں کےمکمل خاتمے کیلئےپُرعزم، ضرب عضب کی ضربیں جاری، وزیرستان میں علا قے دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری، تیئتس شدت پسند ہلاک ہوگئے متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ضرب عضب کے بعد دہشتگردی میں کمی واقع ہو ئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضرب عضب کی ضربوں کا سلسلہ جاری ہے اور پاک فوج دہشتگروں کے مکمل خاتمے تک اس کو جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں، آج وزیرستان کے علا قے دتہ خیل میں پاک فوج  کی جانب سے فضائی کاروائی کی گئی جس میں دہشتگروں کے اہم ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان فضائی حملوں میں تیئتس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ متعدد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا اور آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہو ئی ہے۔