Tag: zarb eazb

  • جنوبی ایشیا میں ’پراکسی جنگوں‘ کا اختتام ضروری ہے، رچر اولسن

    جنوبی ایشیا میں ’پراکسی جنگوں‘ کا اختتام ضروری ہے، رچر اولسن

    پشاور: شمالی وزیرستان میں جاری آپریشنِ ضرب میں پاک فوج کے فیصلہ کن اقدامات کو سراہتے ہوئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں جاری پراکسی جنگیں ختم کی جائیں۔

    رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ ’’ میرا خیال ہے کہ جنوبی ایشیا میں پراکسی جنگیں اب ختم ہونی چاہئیں ‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ چاہے ان جنگوں کے پیچھے کوئی بھی لیکن اب ان کا اختتام ضروری ہے‘‘۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں آپریشن ضربِ عضب میں پاک فوج کی جانب سے پیش کی جانے والی قربانیوں کو سراہا۔ ضربِ عضب گزشتہ سال جون میں شروع کیا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دہشت گردوں پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں اور پاکستان ، اس کے عوام اور افغانستان کو اس کے عمومی فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپریشن کے ثمرات شاندار ہیں۔

    رچرڈ اولسن نے یقین دہانی کرائی کہ امریکہ پاکستان کے داخلی سیاسی امورمیں مداخلت نہیں کررہا۔

    افغانستان کی جانب سے پاکستان پر مداخلت کے الزامات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پراکسی جنگوں کا دور اب ختم ہوجانا چاہیئے۔

    پاکستان اور افغانستان میں داعش کی ممکنہ موجودگی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو گزشتہ 14 سالوں میں بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔ رچرڈ نے یہ بھی کہا کہ ’’ ہم داعش کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں‘‘۔

  • سانحہ پشاورکے شہداء کوقومی سطح پرخراجِ تحسین

    سانحہ پشاورکے شہداء کوقومی سطح پرخراجِ تحسین

    اسلام آباد: پشاور میں 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پرہونے والے اندوہناک حملے میں شہید ہونے والے بچوں اوراساتذہ کو آج ملک بھرمیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی گئیں۔

    سانحہ پشاور نے پوری قوم میں اتحاد کی ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔ عوام، سیاستدان اورآرمی قیادت سب کے سب دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہوگئے ہیں۔

    اس موقع پراسلام آباد میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِاطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ تمام قوم آج ایک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ملک کے کسی علاقے پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، حکومت، عدلیہ، فوج،اورمیڈیا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہیں۔

    وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان کو پاکستان کو دوبارہ قائدِ اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

    پشاور میں بھی ایک خصوصی تقریب منعقدکی گئی جس میں پاکستان فضائیہ کے طیاروں نےآرمی پبلک اسکول کے اوپر فضائی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

    پاک فضائیہ کے چیف ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ نے بچوں اوران کے اساتذہ کی بہادری اور حوصلے کو سراہا۔
    ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب میں پاک فضائیہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

    حکومت نے سانحہ پشاور کے بعد چھ سال سے پھانسی کی سزا پرعائد پابندی ختم کرکے دہشت گردی کے خلاف مضبوط اقدام اٹھانے شروع کردئیے ہیں۔

  • سزائے موت پرعملدرآمد: چاردہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    سزائے موت پرعملدرآمد: چاردہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    فیصل آباد: کوٹ لکھپت جیل میں قید چار دہشت گردوں کی سزائے موت پرعملدرآمد ڈیٹھ وارنٹ جاری نہ ہونے پرمؤخر کردیا گیا جبکہ سینٹرل جیل فیصل آباد میں قید جی ایچ کیوحملہ کیس کے چاردہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں مجرموں کو تیئس دسمبرکو پھانسی دیئے جانے کاامکان ہے۔

    سزائے موت پرعملدرآمد شروع ہوتے ہی ملک بھرکی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے حکومت سزائے موت پرعمل درآمد میں تاخیر کررہی ہے جس کے باعث عوام کے سر پر سے دہشت گردی کے خطرات ٹلے نہیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈیتھ وارنٹ جاری نہ ہونے کے باعث مزید پھانسیاں نہیں دی جا سکیں کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید چار مجرموں کامران، عظیم، ندیم اور محمد زاہد کو تختہ دار پرلٹکانے کا وقت آیا تو آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ چاروں کی سزائے موت پر عملدرآمد فی الحال مؤخرکردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بہاولپورجیل میں قید کالعدم تنظیم کےنوازمحمد سمیت چاردہشت گردوں اورپشاورجیل میں قید مجرم کو بھی جلد پھانسی دیئےجانےکاامکان ہے۔

    سکھرسینٹرل جیل ون میں کالعدم لشکر جھنگوی کےمحمداعظم اورعطاءاللہ سمیت چاردہشت گردوں کو تئیس دسمبر کو پھانسی دی جائے گی دہشتگردوں کو پھانسی دیئے جانے تک جیل سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کردی گئی ہے۔

  • آرمی چیف نےعیدالاضحی شمالی وزیرستان میں منائی

    آرمی چیف نےعیدالاضحی شمالی وزیرستان میں منائی

    راولپنڈٰی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عیدالا ضحی شمالی وزیرستان میں آپریشن میں مصروف پاک فوج کے جوانوں اور آئی ڈی پیز کے ساتھ منائی۔
    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب میں حصہ لینے والے جوانوں کے ساتھ نمازِعید ادا کی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی ویزرستان میں آپریشن ضربِ عضب میں مصروف جوانوں کی ہمت اوربہادری کوخراج تحسین پیش کیااوران کے حوصلے اورعزم کو سراہا۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےشمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے کیمپ کا دورہ کیا اورمتاثرین سے عید ملی۔ اس موقع پرآرمی چیف نے متاثرین کوہرقسم کی امداد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔

  • شمالی وزیرستان میں پاک فوج کو مسلسل کامیابیاں، کئی علاقے کلئیر

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کو مسلسل کامیابیاں، کئی علاقے کلئیر

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کو مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں۔ میران شاہ کے بعد بویا اور دیگان کو بھی دہشتگردوں سے کلیئر کرالیا گیا ہے۔پاک فوج اپنی پوزیشن مستحکم کر رہی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی کرالئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بویااور دیگان کےعلاقےدہشت گردوں سےکلیئرکرالیےگئے، بویااوردیگان میں پاک فوج اپناقبضہ مستحکم  کررہی ہے، بویااوردیگان ملکی وغیرملکی دہشت گردوں کےاہم مراکزتھے۔

    میرعلی میں گھرگھرتلاشی کاعمل جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ کے بعد بویا اور دیگان سے بھی دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ جان بچا کر بھاگ جانے والے دہشتگردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔