Tag: zarbeazb

  • میران شاہ کلیئر ہونا پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف

    میران شاہ کلیئر ہونا پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف

    راولپنڈی: برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے کہ ہے کہ میران شاہ کا دورہ میرے لیے قابل فخر ہے ، جس انداز میں پاک فوج نے یہاں بحالی اور تعمیر نو کا کام کیا وہ متاثر کُن ہے۔

    فوج کے تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی کے چیف آف جنرل اسٹاف نے میران شاہ کا دورہ کیا اور وہاں پر پاک فوج کے بحالی اور تعمیر نو کے کردار کو سراہا۔

    جنرل نکولس نے کہا کہ اس مقام کے بارے میں صرف سُنا ہی تھا، برطانوی فوج کے سربراہ کے طور پر میران شاہ کا دورہ قابل فخر ہے ، پاک فوج نے اس مقام کو دہشت گردوں سےکلیئر کروایا جو بہت بڑا کارنامہ ہے کیونکہ میں افغانستان میں تعینات رہا ہوں اور مجھے مشترکہ خطرے سمیت اس علاقے کی مشکلات کا اچھی طرح اندازہ ہے۔

    برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ ’’جس انداز میں پاک فوج نے اس علاقے میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے کام کیا وہ متاثر کن ہے، میں دیکھ رہا ہوں کہ یہاں کی بڑی آبادی واپس آرہی ہے جس کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے‘‘۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر کورکمانڈر پشاور ہدایت الرحمان بھی برطانوی چیف آف جنرل کے ہمراہ تھے انہیں اس دورے میں ایجنسی کی موجودہ صورتحال سمیت آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی واپسی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ جس پر برطانوی جنرل نے پاک فوج کے کردار اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    genetal-nikola

    قبل ازیں جنرل نکولس جنرل ہیڈ کوارٹر پہنچنے اور انہوں نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور سیکیورٹی معملات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ بعد ازاں برطانوی جنرل نے شہداء یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھاتے ہوئے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

     

  • فوجی کی جانب سے حکومت کو یاددہانی میں کوئی حرج نہیں: چوہدری شجاعت

    فوجی کی جانب سے حکومت کو یاددہانی میں کوئی حرج نہیں: چوہدری شجاعت

    سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ ’’اگر فوج نے حکومت کو اس کے حصے امورمکمل کرنے کی یاددہانی کرائی ہے تواس میں کوئی ہرج نہیں ہے۔

    سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بیان بازی تشویش ناک ہے۔

    آپریشن ضربِ عضب شروع کرنے کے لئے منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں یہ طے پایا تھا کہ کچھ امورپر سول حکومت کام کرے گی جبکہ دہشت گردی کی روک تھام اور آپریشن کے حوالے سے فوج اپنا کردا رادا کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوج اپنے حصے کے امور پر درست سمت میں کام کررہی اور اگر حکومت اپنے حصے کے امور انجام دینے میں تاخیر کررہی ہے اورفوج نے ان میں سے کسی جانب نشاندہی کی ہے تواس میں کوئی ہرج نہیں ہے۔

    بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مسلم لیگ ن سے نہیں ہے بلکہ ضلع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی او صاحبان سے ہے جن کی پشت پناہی حکومت کررہی ہے۔

  • آرمی چیف کی زیرِ صدارت کورکمانڈرز کانفرنس، آپریشن میں تیزی لانے کافیصلہ

    آرمی چیف کی زیرِ صدارت کورکمانڈرز کانفرنس، آپریشن میں تیزی لانے کافیصلہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان سمیت متعدد امور پر غورکیا گیا اور ملک میں جاری آپریشنز میں تیزی لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہتر نتائج کیلئے قوم میں اتحاد اور گڈ گورننس بہت ضروری ہے، ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے طویل المدتی پالیسی بنائی جائے۔

    جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹیز کی انکوائریاں جلد اورترجیحی بنیادوں پرمکمل کی جائیں اگرتفتیش جلد مکمل نہ کی گئی تو ملک میں جاری آپریشن متاثرہوں گے۔

    اجلاس میں آرمی چیف کے مجوزہ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی موقف پربھی غورکیا گیا۔

    آرمی چیف نے کانفرنس کے شرکاء کو سعودی عرب کے دورے پراعتماد میں لیا۔

    اجلاس میں آپریشن سے بے گھر قبائلیوں کی اپنے گھروں واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے آپریشن پرکامیابیوں پراظہار تفاخرکیا اورکانفرنس میں ملک کی اندرونی سکیورٹی کے معاملات بھی زیرغورآئے۔

  • وادی تیراہ میں کاروائی، خودکش حملہ آوروں سمیت20 دہشت گرد ہلاک

    وادی تیراہ میں کاروائی، خودکش حملہ آوروں سمیت20 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: وادیِ تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکی بڑے پیمانے پر کاروائی کے دوران تین خودکش بمباروں سمیت تین دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے وادیِ تیراہ میں پاک فضائیہ نے جمعرات کی صبح کاروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا۔

    کاروائی میں بیس دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جن میں تین دہشت گرد خود کش حملہ آور بھی شامل ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کاروائی میں بڑے پیمانے پراسلحہ اورگولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں آپریشن ضربِ عضب 15 جون 2014 کو شروع کیا گیا تھا اور پاک فوج اس میں بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔