Tag: zardari and bilawal

  • اختلافات سے بچنے کے لیے آصف زرداری اور بلاول میں ذمہ داریاں تقسیم ہو گئیں

    اختلافات سے بچنے کے لیے آصف زرداری اور بلاول میں ذمہ داریاں تقسیم ہو گئیں

    اسلام آباد: اختلافات سے بچنے کے لیے آصف زرداری اور بلاول نے ذمہ داریاں تقسیم کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو سیاسی بیان بازی اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری سیاسی جوڑ توڑ کریں گے، دونوں نے آپس میں ذمہ داریاں تقسیم کر لیں۔

    پی پی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی امور سے متعلقہ ذمہ داریاں تقسیم کر لی ہیں، جس کا مقصد باہمی اختلافات سے بچاؤ ہے، بلاول بھٹو فرنٹ اور آصف زرداری بیک گراؤنڈ میں رہیں گے، بلاول انتخابی جلسہ جلوس اور سیاسی بیان بازی کریں گے، جب کہ آصف زرداری بیک ڈور ملاقاتیں اور سیاسی جوڑ توڑ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا پالیسی بیان آصف علی زرداری دیں گے، بلاول صرف ضرورت پڑنے پر مشاورت سے پارٹی پالیسی بیان دیں گے، جب کہ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے ذمہ دار بلاول ہوں گے، ان پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو متحرک رکھنے کی ذمہ داری بھی ہوگی۔

    پیپلز پارٹی کے ملک گیر انتخابی جلسوں سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے، جب کہ آصف زرداری صرف ناگزیر صورت حال میں کسی انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    سیاسی رابطے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ، پارٹی میں شمولیت کے معاملات آصف زرداری دیکھیں گے، تاہم اس سلسلے میں بلاول بھٹو اور پارٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا، الیکشن کے لیے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم باہمی مشاورت سے ہوگی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ٹکٹس کی تقسیم پر سینئر رہنما اور صوبائی تنظیم آن بورڈ ہوگی۔

  • بلاول اور آصف زرداری کے اعلان سے جیالے خوش

    بلاول اور آصف زرداری کے اعلان سے جیالے خوش

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے قومی اسمبلی کے اراکین بننے کے لیے الیکشن لڑنے کے اعلان نے جیالوں کو خوش کردیا، کہتے ہیں اسمبلی میں قیادت کا لیگیوں سے سامنا ہوگا۔

    اطلاعات کے مطابق آج گڑھی خدا بخش میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسہ عام میں آصف زرداری اور بلاول کی جانب سے ضمنی انتخاب لڑ کر قومی اسمبلی کے ممبرز بننے کے اعلان سے پیپلز پارٹی کے کارکنان خوش دکھائی دیتے ہیں اور ان میں جوش کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق کارکنان کا موقف ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے ہی قومی اسمبلی میں موجود ہے تاہم بلاول اور آصف زرداری کے اسمبلی پہنچنے سے ایوان میں موجود پی پی کی طاقت یک دم بڑھ جائے گی۔

    جیالوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی لیگیوں سے اب اسمبلی میں آمنا سامنا ہوگا۔

    دریں اثنا نو سال بعد بھی جیالوں کی لیڈر سے محبت کم نہ ہوئی، خواتین اور مرد کارکن ہوں یا بچے، سب ہی آج بی بی کو یاد کرتے ہیں،لیاقت باغ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ننھے معصوم بچوں نے بھی دعا کی۔

    سکھر میں پاکستان سوئٹ ہوم کے یتیم بچوں نے شہید بی بی کے لیے دعا ئیں کیں جہاں رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ بھی موجود تھے۔