Tag: zardari assets case

  • نیب ریفرنسز کیس : آصف زرداری کی بریت پرفیصلہ محفوظ

    نیب ریفرنسز کیس : آصف زرداری کی بریت پرفیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے دو نیب ریفرنسز میں آصف زرداری کی بریت سے متعلق درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا، جو چوبیس نومبر کوسنایا جائے گا۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے دو نیب ریفرنسز ایس جی ایس اور کوٹیکنا سے بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، سماعت کے موقع پر آصف علی زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے تھے۔

    آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے حتمی دلائل میں عدالت کو بتایا کہ ریفرنس کی اصل دستاویزات موجود نہیں۔ تفتیشی افسر نے بھی اصل دستاویزات نہیں دیکھیں۔ کیسز سیاسی انتقام لینے کے لیے بنائے گئے۔

    عدالت نے سابق صدر کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو چوبیس نومبر کوسنایا جائے گا.

  • زرداری اثاثہ جات کیس: فاروق نائیک نے مہلت طلب کرلی

    زرداری اثاثہ جات کیس: فاروق نائیک نے مہلت طلب کرلی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے اثاثہ جات سے متعلق کیس کی 12 سال بعد سماعت ہوئی، سابق صدر کے وکیل کی جانب سے دی گئی مہلت کی درخواست منظورکرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری کے اثاثہ جات سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی۔ سا بق صدر کے وکیل نے کیس کے مطالعے کے لئے وقت طلب کیا۔

    درخواست گزار کا موٗقف تھا کہ آصف زرداری کی جائیداد غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔

    آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اوراستدعا کی کہ کیس بارہ سال بعد عدالت میں آیا ہے لہذا انہیں کیس سے متعلق دستاویزات کے مطالعے کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔

    عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔