Tag: zardari disqualification

  • آصف زرداری کی نااہلی کےلیےدرخواستوں پرسماعت کل ہوگی

    آصف زرداری کی نااہلی کےلیےدرخواستوں پرسماعت کل ہوگی

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لیے درخواستوں پرسماعت کل ہوگی، چیف جسٹس نےدرخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات دور کردیئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لیے درخواستوں پرسماعت کل ہوگی، درخواستوں پر رجسٹرار آفس نےنمبرلگادیے۔

    گذشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی نااہلی کے لئے درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے کیس ابتدائی سماعت کے لئے مقرر کر دیا تھا اور حکم دیا تھا رجسٹرار آفس دونوں درخواستوں کو نمبر لگا دیں۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کے وکیل سےکہا تھا سیاسی درخواست عدالت لے کر کیوں آتے ہیں ؟ درخواست کا متعلقہ فورم الیکشن کمیشن ہے،  سیاسی لڑائی سیاسی فورم اور پارلیمنٹ میں لڑنی چاہیے۔ عدالت میں متعدد کیسز زیر التوا ہیں۔

    مزید پڑھیں :  آصف زرداری کی نااہلی کےلیے درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے منظور، رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم

    چیف جسٹس کا آئندہ سماعت پردلائل طلب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مطمئن کرنا ہو گا کہ یہ کیس عوامی نوعیت کا ہے، اس پر بھی مطمئن کریں اسے ترجیحی بنیادوں پر کیوں سنیں؟

    جس پر درخواست گزاروں کے وکیل نے دلائل میں کہا تھا آصف زرداری نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے،وہ صادق اورامین نہیں رہے، اثاثےچھپانےپرآرٹیکل باسٹھ ون ایف کےتحت نااہل قراردیاجائے۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عثمان ڈاراورخرم شیرزمان نے درخواستیں دائر کر رکھی ہے، جس میں اثاثےچھپانےاورغیرقانونی طریقےسےبلٹ پروف گاڑی رکھنے پر آصف زرداری کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔

    رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات کئے تھے، رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات کیےتھے کہ درخواست کےساتھ منسلک دستاویزات غیرواضح ہیں۔

  • آصف زرداری کی نااہلی کیس کافیصلہ بھی تاریخ میں لکھا جائے گا ،عثمان ڈار

    آصف زرداری کی نااہلی کیس کافیصلہ بھی تاریخ میں لکھا جائے گا ،عثمان ڈار

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار  کا کہنا ہے کہ  آصف زرداری کی نااہلی  کیس کافیصلہ بھی تاریخ میں لکھا جائے گا، مراد علی شاہ جیسے درباری ن لیگ میں بھی تھےدیکھ لیں ن لیگ کاکیا حشر ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست منظور کرنے پر ہائی کورٹ کاشکرگزارہوں، کیس کافیصلہ بھی تاریخ میں لکھا جائے گا۔

    [bs-quote quote=” آصف زرداری 62 ون ایف کے تحت نااہل ہوں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”عثمان ڈار”][/bs-quote]

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اپنے اثاثے اور نیویارک کے اپارٹمنٹ چھپائے جبکہ مہرین شاہ کوفرنٹ مین کی طرح استعمال کیا گیا، اگلی سماعت پر نوٹس جاری ہوں گے، آصف زرداری 62 ون ایف کے تحت نااہل ہوں گے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا مرادعلی شاہ کوپاکستان ڈوبتانظرآرہاہےسندھ نہیں؟ وہ اچھل کود اسمبلی کی بجائے اپنی قیادت کے سامنے کرتے اور اومنی گروپ میں بےنامی اکاؤنٹس سےمتعلق پوچھتے؟ پیپلز پارٹی کامستقبل چاہتےہوتوآصف زرداری سےسوال کرو۔

    ان مزید کہنا تھا کہ آپ کو وزیراعلیٰ اس لیے نہیں بنایاگیاتھاکہ سندھ کےعوام نیچے جائیں اور آصف زرداری کےاثاثے اوپر، مراد علی شاہ جیسے درباری ن لیگ میں بھی تھے مفت مشورہ دیتاہوں ن لیگ کاحشر دیکھیں۔

    اثاثوں کو الیکشن کمیشن میں ظاہر نہ کرکے قوم کو دھوکا دیاگیا، خرم شیر زمان


    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا آج ایک نئی تاریخ رقم ہونے کا آغاز ہورہا ہے، کیس میں کورٹ کے اعتراضات دور ہوگئے ہیں، اثاثوں کو الیکشن کمیشن میں ظاہر نہ کرکے قوم کو دھوکا دیاگیا۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ معزز عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے، سیاست سے جھوٹ، فریب اور دھوکا دہی کا خاتمہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں :  آصف زرداری کی نااہلی کےلیے درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے منظور

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لیے درخواستوں پر رجسٹرار  آفس کے اعتراضات ختم کردیئے اور درخواستوں کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلیا جبکہ درخواستیں قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عثمان ڈاراورخرم شیرزمان نے درخواستیں دائرکیں تھیں، جس میں اثاثےچھپانےاورغیرقانونی طریقےسےبلٹ پروف گاڑی رکھنے پر آصف زرداری کی نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔