Tag: zardari meet PM nawaz today

  • سابق صدرآصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات

    سابق صدرآصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات

    لاہور: سابق صدرآصف علی زرداری کی چوھدری برادرران سے ملاقات،ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے موثرحکمت عملی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں ،جہاں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی نے آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا،ملاقات میں پیپلزپارٹی اور پی ایم ایل کیو کی قیادت نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،آصف علی زرداری نے دھرنوں اور جمہوریت کو غیرمستحکم کرنے حوالے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت کے استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پرزور دیا،سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ رحمان ملک،اعتزاز احسن،رضاربانی بھی ملاقات میں شریک ہوئے ۔

  • سابق صدر آصف زرداری لاہور پہنچ گئے

    سابق صدر آصف زرداری لاہور پہنچ گئے

    لاہور: سابق صدر آصف زرداری لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم کی دعوت پر آصف زرداری سیاسی تناؤ کم کرنے کے لئے ملاقات کریں گے  جبکہ زرداری چوہدری برادران سے ملاقات اور جماعت اسلامی کے مرکزکا بھی دورہ کریں گے۔

    جب انقلاب اور آزادی مارچ والوں کو منانے کی تمام کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکیں، تو نوازشریف نےآصف زرداری کو سیاسی تناؤ پر قابو پانےکے لئے آج ظہرانے پر مدعوکرلیا، سیاسی صورتحال میں آج اہم موڑ آنے کا امکان  ہے۔

    وزیراعظم کی ضیافت میں سابق صدر زرداری سیاسی لقمے دیں گے، آصف زرداری نے اپنے دور حکومت میں اسی طرح کے مظاہرے سے نمٹا۔

    رائے ونڈ میں وزیراعظم کی ٹیم عبدالقادر بلوچ، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور سعدرفیق پر مشتمل ہوگی جبکہ آصف زرداری کے خورشید شاہ، رضا ربانی اور اعتزاز احسن ہمراہ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی دعوت کے بعد لاہور میں چوہدری برادران بھی سابق صدر سے ملاقات کریں گے، آصف زرداری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ بھی کریں گے۔