Tag: zardari reference case

  • اثاثہ جات ریفرنس، آصف زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ

    اثاثہ جات ریفرنس، آصف زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ

    راولپنڈی: احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔

    آصف علی زرداری کےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، راولپنڈی احتساب عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے سابق صدر زرداری پہلی بارعدالت میں پیش ہوئے۔

    سابق صدر کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی اُن کے مؤکل کی جان کو خطرات ہیں، انھیں حاضری سے استثنا دیاجائے۔

    وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ریفرنس جھوٹا اور بے بنیاد ہے، آصف زرداری عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اس لئے پیش ہوئے ہیں ۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیدیا، احتساب عدالت نے دو جون کو سرکاری گواہاں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • غیرقانونی اثاثہ جات کیس، زرداری کوآج حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    غیرقانونی اثاثہ جات کیس، زرداری کوآج حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    راولپنڈی: سابق صدر آصف زرداری کو غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا جبکہ انہیں تیرہ مئی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جا ت کیس کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ہوئی، سابق صدر کے وکیل سینیٹر فاروق نائیک نے عدالت میں تحریری درخواست جمع کرائی کہ ان کے موکل اسلام آباد پہنچ چکے ہیں مگر ان کی طبیعت ناساز ہے اور وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

      لہذا انہیں حاضری سے استثنی دیا جائے۔

    عدالت نے یہ درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت تیرہ مئ تک ملتوی کردی تاہم طلبی کا حکم برقراررکھا گیا۔

    سماعت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع تھی، جو پارٹی کے شریک چئیرمین کے حق میں نعرے بازی کرتی رہی ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے

    واضح رہے کہ آصف علی زرداری پر سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں قومی احتساب بیورو نے غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا تھا ۔

  • سابق صدر آصف زرداری کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 5مئی تک ملتوی

    سابق صدر آصف زرداری کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 5مئی تک ملتوی

    راولپنڈی: احتساب عدالت نے سمن کی تعمیل نہ ہونے کی بناء پر سانق صدر آصف زرداری کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت پانچ مئی تک ملتوی کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر طلبی کا حکم برقرار رکھا ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت نمبر ایک کے جج خالد محمود رانجھا نے کی، آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کو طلبی کے سمن کی تعمیل نہیں ہوئی۔

    عدالت نے کیس کی سماعت پانچ مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آصف زرداری کی طلبی کا حکم برقرار رکھا۔

    قبل ازیں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میرے مؤکل کیخلاف پندرہ سال قبل ریفرنس بنایا گیا، آصف علی زرداری پر کرپشن کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا۔

    احتساب بیورو آصف علی زرداری کو بلا وجہ تنگ کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری 5 میں سے 3ریفرنسز میں با عزت بری ہو چکے ہیں، باقی دو سے بھی جلد بری ہو جائیں گے۔

    فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سابق صدر کو عدالت طلبی کے سمن کی تعمیل نہیں ہوئی، اخبار میں شائع خبر کے بعد سابق صدر کی ہدایت پر عدالت پیش ہوا، آصف علی زرداری کو جب بھی طلب کیا گیا وہ عدالت پیش ہونگے، وہ مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، ماضی میں بھی آصف زرداری نے مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں۔