Tag: Zardari

  • نوازشریف کو کٹہرے میں لے آئے اب آصف زرداری کی باری ہے،عمران خان

    نوازشریف کو کٹہرے میں لے آئے اب آصف زرداری کی باری ہے،عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتےکراچی آرہاہوں ، پی ٹی آئی سندھ کوآصف زرداری کے چنگل سے چھڑوائے گی، نواز شریف کو کٹہرے میں لے آئے اب آصف زرداری کی باری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے علی زیدی کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے کراچی آرہا ہوں، عوام سے ملکر آصف زرداری اور ٹولے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ ناقابل برداشت ہے، پی ٹی آئی سندھ کوآصف زرداری کےچنگل سے چھڑوائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف کو کٹہرے میں لے آئے اب آصف زرداری کی باری ہے ، ملک کرپشن فری کرنے کیلئے آصف زرداری کا تعاقب کرینگے۔


    مزید پڑھیں : سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے: عمران خان


    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پر خصوصی توجہ ہے، تبدیلی کے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ سندھ پیپلز پارٹی کی بدترین انتظامی کارکردگی کی بھینٹ چڑھ رہا ہے، سندھ کے ظالم حکمرانوں نےعوام کوصاف پانی سےبھی محروم رکھاہے، کھوکھلے نعروں سے سندھ کے عوام کی رگوں میں زہر اتارا جارہا ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھی عوام پر بدترین اور کرپٹ ترین ٹولہ مسلط ہے، شہری اور دیہی سندھ کی امیدوں کا واحد مرکز تبدیلی کاپیغام ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • خیبرپختونخوا حکومت ناکام ہوچکی، شہباز شریف

    خیبرپختونخوا حکومت ناکام ہوچکی، شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ناکام ہوچکی، عمران خان کس بنیاد پر 2018ء کا الیکشن لڑیں گے؟

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پشاور کے عوام کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں میٹرو بس دی جائے، تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پونے دو سال ضائع نہ کیے جاتے تو اورنج لائن ٹرین سروس شروع ہوجاتی، عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے پشاور میں میٹرو بس منصوبے پر ایک اینٹ نہیں لگائی، عمران خان نے اپنی ناکامیوں کا غصہ اورنج لائن منصوبے پر نکالا۔

    یہ پڑھیں: ملک کوخونی انقلاب سے بچانا ہے تو اورنج انقلاب لانا پڑے گا، شہباز شریف

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پورا پاکستان سی پیک کا حصہ ہے، ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موٹر بائیکس ایمبولینس ساؤتھ ایشیاء کا پہلا منصوبہ ہے، دیہی علاقوں میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ شیخوپورہ کے اسپتال میں زچہ بچہ کیئر سینٹر بنارہے ہیں، اسپتال میں جدید الٹرا ساؤنڈ مشینوں کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی، پنجاب حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری نے کل ایک بھاشن دیا، سر سے پاؤں تک کرپٹ لوگ بھاشن دے رہے ہیں، آصف زرداری سر سے پاؤں تک چور ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مشرف بہادر ہیں تو آکر عدالتوں کا سامنا کریں، زرداری

    مشرف بہادر ہیں تو آکر عدالتوں کا سامنا کریں، زرداری

    کمالیہ: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشرف کی کمر میں تکلیف ہے مگر سوشل میڈیا پر ان کا ناچ دیکھ رہے ہیں، مشرف اتنے ہی بہادر ہیں تو آکر عدالت میں پیش ہوں۔

    کمالیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیشہ الزامات لگانے پر ہی الزامات لگتے رہے ہیں، تمام مسائل کا حل اقتصادی ترقی سے ممکن ہے۔

    شروع سے کہا تھا چار سال انہیں حکومت کرنے دوں گا

    آصف زرداری نے کہا کہ تاریخ ثابت کرچکی ہے کہ شریف خاندان کو حکومت کرنی آتی ہے نہ سنبھال سکتے ہیں، شروع سے کہا تھا چار سال انہیں حکومت کرنے دوں گا۔

    ویڈیو دیکھیں:

    ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کرکے ٹیکس لیا جاتا تو آگے بڑھنے کا موقع ملتا، حکومت اب کہے گی ہمیں نکالا گیا اس لیے معیشت تباہ ہورہی ہے، ن لیگ والے بھارتی لابی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

    عمران خان انشاء اللہ کرکٹ کوچ بنیں گے

    سابق صدر نے کہا کہ عمران خان سندھ آرہے ہیں تو میں بھی کے پی کے جارہا ہوں، ایک نیا پاکستان بنانے والے کے پی کے میں تبدیلی نہیں لائے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کا سیاسی مستقبل کیا دیکھ رہے ہیں، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان انشاء اللہ کرکٹ کوچ بنیں گے۔

    الیکشن قریب آرہے ہیں ایم کیو ایم کو شاید چمک نظر آگئی

    آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن کا زمانہ ہے مل کر الیکشن لڑنا ہے، ایم کیو ایم نے آج سینیٹ سے واک آؤٹ کیا اور ہمیں سپورٹ نہیں کیا، الیکشن قریب آرہے ہیں ایم کیو ایم کو شاید چمک نظر آگئی ہو۔

    این اے 120 میں الیکشن کے دوران ترقیاتی کام کیے گئے

    سابق صدر نے کہا کہ این اے120 میں الیکشن کے دوران ترقیاتی کام کیے گئے، ن لیگ نے 30 سال میں اس حلقے میں ایک بلب بھی نہیں لگایا، ایک لاکھ 40 ہزار ووٹ کسی ایک امیدوار کو نہیں مل سکتے، این اے120 میں اربوں روپے خرچ کیے گئے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ 4 سال سے ملک کا کوئی وزیر خارجہ ہی نہیں تھا چار سال بعد خواجہ آصف کو وزیر خارجہ لگایا اب کیا کریں گے۔

    یہ پڑھیں: بےنظیراورمرتضی بھٹوکے قتل کے پس پشت زرداری ہیں،پرویزمشرف

  • فاٹا انضمام: اسلام آباد میں دھرنا ہوا تو پی پی شامل ہوگی، آصف زرداری

    فاٹا انضمام: اسلام آباد میں دھرنا ہوا تو پی پی شامل ہوگی، آصف زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فاٹا حقوق کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی، فاٹا حقوق کے لیے وفاقی دارالحکومت میں دھرنا ہوا تو پی پی بھی شامل ہوگی۔

    اسلام آباد میں فاٹا اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کے بعد گفتگو کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ فاٹا کے حقوق کے لیے چلنے والی ہر تحریک کا غیر مشروط ساتھ دیں گے، انضمام کے معاملے میں کسی گورنر یا پرمٹ راج کو نہیں مانتے۔

    انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کی خواہش ہے کہ اُن کے علاقے کو خیبرپختونخواہ میں ضم کیا جائے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی سطح پر اٹھنے والی آواز کا ساتھ دیا لہذا فاٹا کے معاملے پر چلنے والی ہر تحریک میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

    پڑھیں:  فاٹا اصلاحات کا بل کسی صورت منظور نہیں ہونے دینگے، فضل الرحمان

     آصف زرداری نے کہا کہ فاٹا حقوق کے لیے اگر اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا تو پیپلزپارٹی بھی بھرپور شرکت کرے گی، رمضان میں دھرنا ہوا تو شرکاء کی افطاری میری طرف سے ہوگی۔ سابق صدر نے فاٹا اراکین کو یقین دہانی کروائی کہ فاٹا حقوق کے لیے پارلیمنٹ کے اندر و باہر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔

    دوسری جانب اسپیکر ایاز صادق نے فاٹا اصلاحات میں تاخیر کا ملبہ شیر گل آفریدی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ کچھ اراکین نے اپنے مقاصد کے لیے انضمام کی غلط تصویر پیش کی۔

     

     

  • سانحہ آرمی پبلک اسکول کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے، آصف زرداری

    سانحہ آرمی پبلک اسکول کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے، آصف زرداری

    پشاور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کے ورثاء سے ملاقات ہوئی تو جذبات قابو میں نہ رکھ سکا، اے پی ایس کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائی جائے، چار سال میں صرف حکومت کی ناکامی نظر آئی، شیر اچھا نہیں سب کچھ کھا جاتا ہے۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 5 دن کا قیام سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے واضح اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائے گی، آصفہ سندھ، بلاول اور میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو 4 سال دیکھ لیا یہ نااہل ہیں ان سے کچھ نہیں ہوتا، امید ہے خیبرپختونخوا میں اگلے انتخابات میں سونامی کی حکومت نہیں ہوگی، سیاسیت میں کبھی دروازے بند نہیں کیے ہمیشہ سب کو خوش آمدید کہا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ اس مرتبہ ملک بھر میں بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی، امیدواروں کو خود ٹکٹس تقسیم کروں گ اتو مجھےنہیں لگتا کوئی ہم سے دورجائے گا، دور کے دوست بھی صحیح لیکن محلے والوں سےمراسم رکھنا ضروری ہیں، محلے والوں سےمراسم نہ رکھے تو خطرناک بھی ہوسکتے ہیں۔

    پاک سرزمین پارٹی پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پی ایس پی کو پارٹی ہی نہیں مانتا، کسی کو اگر کسی کو جلسے کی خواہش ہے تو ریڈ زون کے بجائے کسی گراؤنڈ میں جائیں، مذموم مقاصدکے لیے اگر کوئی شاہراہ فیصل بلاک کرنا چاہتا ہے تو اسے اجازت نہیں دیں گے۔

    خیبر پختونخوا جیالوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے پارٹی کے لیے بہت محنت کی، خیبرپختونخوا کی دھرتی سے ہمیشہ پیار تھا اور رہے گا۔

    ویڈیو دیکھیں

    آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سوات آپریشن کے متاثرین کی باعزت واپسی ممکن بنائی مگر موجودہ حکومت حالیہ متاثرہ خاندانوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہی، ہمارے اوپر دہشت گردی مسلط کی گئی جس کے مائنڈ سیٹ کی کوئی زندگی نہیں مگر عوام اور جوان اس کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

    پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کے جذبات سُن کر آبدیدہ ہوگیا تھا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ اے پی ایس کی انکوائری رپورٹ منظرعام پرلائی جائے۔

    آصف زداری نے مزید کہا کہ فاٹا کے عوام کو اُن کی خواہشات کے مطابق حق دیا جائے مگر حکومت میں بیٹھے کچھ لوگ فاٹا اصلاحات کو پسند نہیں کرتے۔

  • پاکستان پر مغل بادشاہ حکومت کررہا ہے، آصف زرداری

    پاکستان پر مغل بادشاہ حکومت کررہا ہے، آصف زرداری

    پشاور: سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پر اس وقت مغل بادشاہ حکومت کر رہا ہے، جسے کچھ پتہ نہیں کہ کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے۔ ایک ہفتے میں انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو عدالت جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پشاور پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سے 3 بارڈر نہیں سنبھالے جا رہے ہیں۔ ن لیگ کی سوچ بھی مارشل لا سے ملتی جلتی ہے۔ غیر جمہوری قوتوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ قطر سے مہنگی گیس خریدی جا رہی ہے۔ حکومت قرضے پہ قرضہ لے کر نسلوں کو گروی رکھ رہی ہے۔ ہر چیز 3 گنا قیمت پر بنا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اس وقت مغل بادشاہ حکومت کر رہا ہے، اس کا بادشاہ سلامت سے حساب لیں گے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن میں صرف 8 سے 9 ماہ رہ گئے ہیں۔ غیر جانبدار اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ الیکشن ہم نے جیتنا ہے۔ ایک ہفتے میں انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

  • مسلم لیگ ن کو سینیٹ کی نشتیں بھی نہیں ملیں گی، آصف زرداری

    مسلم لیگ ن کو سینیٹ کی نشتیں بھی نہیں ملیں گی، آصف زرداری

    بدین: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں جہاں بھی گیا وہاں سے پیار ملا کیونکہ میں غریبوں کا درد سمجھتا ہوں، میاں صاحب کو آج نہیں تو کل جانا ہوگا اور اب ن لیگ کو سینیٹ کی نشتیں بھی نہیں ملیں گی۔

    بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ  شیر کاغذی اور بلا دیسی ثابت ہوگا، بلے والوں کو نہیں معلوم کہ عوام کی ضروریات کیا ہیں اور شیر کا نشان رکھنے والے بھی عوام کی فکر نہیں کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جہاں بھی گیا وہاں سے پیار ملا کیونکہ میں غریبوں کے درد کو سمجھتا ہوں، بی بی کارڈ کو دگنا کریں گے اور انشاء اللہ اس مرتبہ ہر جگہ بی بی کے کارڈ کا ہی چرچا ہوگا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب، اب تو ججوں نے بھی کہہ دیا ہے، آج جائیں یا تین مہینے بعد جانا تو آپ کو لازمی ہوگا، مجھے معلوم ہے کہ نوازشریف ہمارے مارچ کا انتظار کررہے ہیں ، پیپلزپارٹی کا ملین مارچ شروع ہوا تو ہم ن لیگ کا خاتمہ کردیں گے اور آئندہ انہیں سینیٹ کی نشستیں بھی نہیں لینے دیں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سی پیک کی قدر نہیں کی بلکہ اس سے اپنوں کو مال بانٹا، میاں صاحب تو چاہتے ہیں کہ سندھ کے حصے کی گیس بھی نہ دی جائے مگر ہم اس دھرتی کے لوگ ہیں اور اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

    سابق صدر نے مزید کہا کہ بلوچستان سے بڑی آوازیں آرہی ہیں، جن کے دل ٹوٹے اُن کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں، ہم سب کے پاس جائیں گے اور آئندہ انتخابات میں اپنی حکومت بنا کر ن لیگ کا خاتمہ کردیں گے، پیار بانٹنے والا ہوں جہاں بھی گیا مجھے پیار ملا اس لیے اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب میں بھی ہماری ہی حکومت ہوگی۔

  • آصف زرداری کے حکم پر مسلم لیگ کا اقتدار ختم کردیں گے، پی پی رہنماء

    آصف زرداری کے حکم پر مسلم لیگ کا اقتدار ختم کردیں گے، پی پی رہنماء

    حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، وفاقی حکومت سندھ حکومت کے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، آصف زرداری نے اعلان کیا تو مسلم لیگ کا اقتدار ختم کردیں گے۔

    حیدرآباد میں وفاقی حکومت کے خلاف دیے جانے والے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے ظلم اورناانصافی کا سلسلہ جاری ہے، سندھ میں 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے اور یہاں کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نوازشریف کی جاگیر نہیں، اب عوام جاگ گئے اور اب دما دم مست قلندر  ہوگا، جس دن عوام نکل گئے تو حکمراں خاندان رائے ونڈ میں بھی نہیں رہ سکتا،  آصف زرداری نے اسلام آباد جانے کا اعلان کیا تو اقتدار ختم کردیں گے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ نوازشریف کے اردگرد موجود لوگ نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں اور عمران خان بھی غلط زبان استعمال کرتے ہیں، سب کو متنبہ کرتا ہوں کہ اپنی زبان کو سنبھال کر استعمال کریں ورنہ ہمیں بھی بولنا آتا ہے۔پی پی رہنماء نے کہا کہ مسلم لیگ ن جتنے بھی جھوٹے مقدمات درج کرلے پیپلزپارٹی اُن کا سامنا کرے گی۔

    سینیٹر عاجز دھامرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’وفاقی وزیر بجلی و پانی عابد شیر علی نے حیدرآباد آکر عوام پر بجلی چوری کا الزام لگایا، اگر 15 لوگ بل نہیں دیں گے تو کیا پورے گاؤں کی بجلی بند کردی جائے گی‘‘۔

    سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ ’’کالا باغ ڈیم کے خلاف سب سے پہلے نعرہ ہم نے اسی جگہ پر لگایا کہ جو کالا باغ کا یار ہے غدار ہے  اور آج تک ہم نے اُسے بننے نہیں دیا‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’ابھی سندھ کے 5 ڈویژن میں حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے، حکمراں خاندان نے اقتدار نہ چھوڑا تو ہم نے اسلام آباد بھی دیکھا ہوا ہے، جب ججوں نے وزیراعظم کو چور قرار دے دیا تو یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ملک کو چوروں سے نجات دلائیں‘‘۔

  • ’مشرف کی طرح نوازشریف کو بھی گھر بھیجیں گے‘

    ’مشرف کی طرح نوازشریف کو بھی گھر بھیجیں گے‘

    جھنگ: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب فتح کرکے ملک کو شریفوں سے نجات دلائیں گے، میاں صاحب کو مشرف کی طرح بھیج کر اپنی حکومت بنائیں گے، پیچھے لگ گیا دیکھئے اب آپ کے خلاف کیا کرتا ہوں۔

    جھنگ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ فیصل صالح حیات کو پارٹی میں واپسی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اُن سے گزارش ہے وہ پارٹی کی وائس چیئرمین شپ قبول کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اس بار پنجاب فتح کرنے کے لیے نکلے ہیں تاکہ ملک کو شریفوں سے نجات دلواسکیں، ہم ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کا ہنر جانتے ہیں جبکہ مسلم لیگ نے ملک کو پیچھے دھکیلا، میاں صاحب کے خلاف حتمی تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔

    پڑھیں: میاں صاحب تھوڑی سی شرم اورحیا ہے تو استعفیٰ دیں، بلاول بھٹو

    سابق صدر نے کہا کہ ہم نے جیسے پرویزمشرف کو وزیر اعظم ہاؤس سے باہر نکالا ویسے ہی نوازشریف کو بھی نکالیں گے، میاں صاحب گھر نہیں کسی اور کے گھر جائیں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ نوازشریف کتنے بہادر ہیں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کے رونے کی آوازیں سندھ تک آرہی ہیں، نوازشریف چاہیے مدینہ جائیں یا پھر لانڈھی جیل اُن کو کھانے پہچانے کے لیے تیار ہوں کیونکہ میاں صاحب پائے اور سرکاری روٹیاں توڑنے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے۔

    نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سابق صدر نے مزید کہا کہ  میاں صاحب آپ کو نکالنے تک ہم آپ کے پیچھے لگے رہیں گے، آپ کے خلاف یہ میرا پہلا جلسہ ہے،یہ تو ابتدا عشق ہے، دیکھئے گا میں آپ کے خلاف کیا کرتا ہوں۔

  • میرے دور میں سویلین لاپتہ نہیں ہوئے، آصف زرداری

    میرے دور میں سویلین لاپتہ نہیں ہوئے، آصف زرداری

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میرے جتنے مرضی لوگ اغوا ہوجائیں کوئی فرق نہیں پڑتا، میرے زمانے میں کسی اور قسم کی من مانی نہیں ہوتی تھی مگر کسی سویلین کو ہاتھ نہیں لگایا گیا۔

    نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب جب تک مشکل میں نہیں آتے رابطہ نہیں کرتے اُن کی ہمیشہ کوشش رہی کہ وہ سندھ سے سیٹیں حاصل کریں مگر ناکام رہے، حکومت نے ناکامی کے خوف سے پری پول ریگنگ شروع کردی مگر میں نوازشریف کو تھکا کر شکست دینا چاہتا ہوں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ میرے زمانے میں کسی اور قسم کی من مانی نہیں ہوتی تھی، اسٹیبلشمنٹ کے لوگ میری رائے کا احترام کرتے تھے اور اُس دوران کسی سویلین کو ہاتھ نہیں لگایا گیا، میرے جتنے لوگ اغوا ہوجائیں کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ یہ میرے قریب آنے والوں کو خوفزدہ کرنا چاہ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ  نوازشریف سی پیک معاہدے کا کریڈٹ لیتے ہیں مگر وہ میں نے سائن کیا اسی طرح حکومت نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا کریڈٹ بھی خود لیتی ہے جبکہ انہوں نے اس کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کا فیصلہ سندھ حکومت کا ہے اگر وہ اچھے افسر ہیں تو کیا دوسرے افسران برے ہیں؟ ، ہم جمہوری لوگ ہیں اس لیے میں نے 13 سال جیل کاٹی اور کوئی ڈیل نہیں کی، حراست کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا جس کا فائدہ اپنی صدارت کے دوران اٹھایا۔

    آصف رزداری نے کہا کہ جنرل(ر) کیانی اور پاشا کو پالیسیوں پر اعتماد میں لیتا تھا، اُس وقت کی اسٹیبلشمنٹ میری اوپر اعتماد کرتے ہوئے رائے کا احترام کرتی تھی جبکہ اس دور میں صورتحال بہت مختلف ہے۔

    سابق صدر نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جان کی فکر ہے اس لیے انہیں گاڑی سے باہر نکلنے سے روکتا ہوں مگر وہ میری بات پر عمل نہیں کرتے، جلد ہی اپنے جلسوں میں گو نواز گو کے نعرے ضرور لگائیں گے کیونکہ ہم دھرنے نہیں دیتے اور حکومت کی کارکردگی ایسی نہیں کہ اُن کے ساتھ کام کیا جائے۔

    اُن کامزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے بے نظیر بھٹو کی وصیت کے مطابق بلاول کو چیئرمین نامزد کیا اور پارٹی کی ساری باگ دوڑ اُن کے حوالے کردی، وزیر اعظم کے امیدوار کا فیصلہ بھی بلاول بھٹو کے ہاتھ میں دے دیا گیا۔ بھٹو اور بی بی شہید کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے  تھر میں پانی پہنچایا اور ائیرپورٹ بنارہے ہیں ۔

    مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو کچھ نہیں دیا بلکہ اپنے ہی صوبے سے کچرا صاف نہیں کرسکی، لاہور کے موچی دروازے پر کچرے کا انبار حکومتی کارکردگی کی غمازی کرتا ہے ، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے حکومت نے صرف اعلانات کیے۔