Tag: Zardari

  • سندھ میں تاریخی ترقیاتی کام مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے دور میں ہوئے: بلاول بھٹو

    سندھ میں تاریخی ترقیاتی کام مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے دور میں ہوئے: بلاول بھٹو

    نوابشاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں تاریخی اور ترقیاتی کام مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے دور میں ہوئے، ہم نے غربت کا مقابلہ کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوابشاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو زرداری کا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو نام نہاد سیاسی جماعتوں نے اپنا منشور پیش ہی نہیں کیا، ان جماعتوں کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔


    تمام طاقتوں کو بتانا چاہتا ہوں، عوام پراعتماد کریں، انھیں فیصلہ کرنے دیں: بلاول بھٹو زرداری


    انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے منشور میں انقلابی چیزیں شامل کیں ہیں، بھوک مٹاو پروگرام کے ذریعے فوڈ کارڈ دیں گے، فوڈ کارڈز کے ذریعے کھانے پینےکی اشیا کم قیمت پر حاصل ہوں گی، پیپلزپارٹی کا منشور ہمیشہ کسان دوست رہا ہے، ہم نے عوام کی خدمت کی ہے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ کسان خوشحال تو ملک خوشحال، پیپلزپارٹی کسانوں کو قرضے دے گی، ہم نے نوابشاہ میں ترقیاتی کام کرائے، ہماری جماعت وہ واحد جماعت ہے جس نے غربت کا مقابلہ کیا ہے، مخالفین کا کام تنقید کرنا ہے ہم کام کرتے ہیں۔


    سندھ میں دل کے 8 اسپتال بنے جہاں مفت علاج ہوتا ہے: بلاول بھٹو


    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے بینظیر انکم سپورٹ کارڈ دیا تھا اس طرح بینظیر کسان کارڈ دیں گے، اس کارڈ کے ذریعے سبسڈی، قرضے اور فصلوں کو انشورنس دی جائے گی، کسان دوست پالیسی ہوگی، اقتدار میں آکر غرمت کا خاتمہ کردیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید بی بی کے نامکمل مشن کی تکمیل کے لیے نکلا ہوں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کے لیے جدوجہد کی، کٹھ پتلی اتحاد والوں نے ماضی میں آمریت کا ساتھ دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سندھ میں دل کے 8 اسپتال بنے جہاں مفت علاج ہوتا ہے: بلاول بھٹو

    سندھ میں دل کے 8 اسپتال بنے جہاں مفت علاج ہوتا ہے: بلاول بھٹو

    ٹنڈو محمد خان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں دل کے آٹھ اسپتال بنے جہاں مفت علاج ہوتا ہے خیبر پختونخواہ میں 5 سال میں ایک بھی سرکاری اسپتال یا یونیورسٹی نہیں بنی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو محمد خان میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ انقلابی منشور لائی ہے، نام نہاد سیاسی جماعتوں کے پاس عوام کو دینے کے لیے منشور ہی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق میں حکومت آئی تو انقلابی پروگرامز لائیں گے، ہم زرعی انقلاب لائیں گے، ہم بے نظیر کسان کارڈ سے بلا سود قرضے فراہم کریں گے، کسان خوش حال تو پاکستان خوش حال ہوگا، حکومت میں آکر کسانوں کی انشورنس بھی کریں گے۔


    پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ پانی پر کام کیا، بلاول بھٹو


    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کسان دوست پالیسی لائی ہے، بھوک مٹاؤ پروگرام سے بھوک اور بےروزگاری کا مقابلہ کریں گے، بھوک مٹاؤ پروگرام ایسا ہوگا جس میں فوڈ کارڈ دیں گے، فوڈ کارڈ سے کھانے پینے کی اشیا کم قیمت پر ملیں گی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یوسی سطح پر فوڈ اسٹور کھولیں گے جو خواتین چلائیں گی، جیسے آپ نے شہید بھٹو اور محترمہ کا ساتھ دیا ویسے ہی میرا ساتھ دیں، بی بی کا وعدہ نبھانا ہے پاکستان کو بچانا ہے۔


    مل کر بی بی کا وعدہ نبھانا ہے اور پاکستان کو بچانا ہے، بلاول بھٹو


    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے ٹنڈو محمد خان پہنچنے میں 14 گھنٹے لگ گئے، راستے میں جگہ جگہ پی پی کے جمہوریت کے کارواں کا استقبال ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میری کسی سے ڈیل ہوتی، تو اسماعیل ڈاہری گرفتارنہ ہوتے: آصف زرداری

    میری کسی سے ڈیل ہوتی، تو اسماعیل ڈاہری گرفتارنہ ہوتے: آصف زرداری

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیرکی آئین میں گنجائش نہیں.

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ہر صورت الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانا ہوگا، یہی جمہوریت کی ضرورت ہے.

    [bs-quote quote=” جس جماعت کو بھی حکومت بنانی ہوگی، اسے ہر صورت پیپلزپارٹی سے بات کرنی ہوگی” style=”style-2″ align=”left” author_name=”آصف علی زرداری”][/bs-quote]

    آصف زرداری نے کہا کہ خان صاحب تو کہہ چکے ہیں کہ وہ میرے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتے، عمران خان کی مجھ پرتنقید ان کا حق ہے. البتہ خان صاحب نے سارے دروازے خود بند کر دیے.

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں ارتقا پریقین رکھتا ہوں، انقلاب پرنہیں، میرا وزیر اعظم کا امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہے.

    انھوں نے منظور وٹو سے متعلق کہا کہ کو کسی نے ان سے کہا ہے کہ یہ آپ کا آخری الیکشن ہے، آزاد لڑیں، ویسے بھی منظوروٹوپیپلزپارٹی سےفارغ ہوگئے ہیں اور اس وقت ہرجگہ آزاد امیدوارکھڑے ہو رہے ہیں.

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ جس جماعت کو بھی حکومت بنانی ہوگی، اسے ہر صورت پیپلزپارٹی سے بات کرنی ہوگی.

    آصف علی زرداری نے کہا کہ اسماعیل ڈاہری کی گرفتاری کسی کی ادا ہے، ہرادا ایک پیغام ہوتا ہے، اسماعیل ڈاہری میرا کارکن ہے، جس کو میرے گھر کے قریب سے گرفتارکیا گیا، میری کسی سے ڈیل ہوتی تو اسماعیل ڈاہری گرفتارنہ ہوتے۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ن لیگ اورپی ٹی آئی بنی نہیں تھیں، یہ بنائی گئی تھیں، نوازشریف سے لاہورمیں کوئی ملاقات نہیں ہوئی،  جب سےروٹھے ہیں، تب سے نوازشریف سےنہیں ملے۔


    ہم عوام کی طاقت اور مخالفین چور دروازے سے اقتدار میں آتے ہیں، آصف زرداری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کارکن الیکشن کی تیاری کریں، 25 جولائی پیپلزپارٹی کی فتح کا دن ثابت ہوگا: آصف زرداری

    کارکن الیکشن کی تیاری کریں، 25 جولائی پیپلزپارٹی کی فتح کا دن ثابت ہوگا: آصف زرداری

    نواب شاہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن 2018میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کامورو اور سکرنڈ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی طاقت ہے.

    آصف زرادری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور عوام کا رشتہ اٹوٹ ہے. پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے پارٹی اثاثہ ہیں، پیپلزپارٹی الیکشن 2018 میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی.

    انھوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیربھٹو کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کارکنوں کا خیال رکھتی ہے.

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کارکن الیکشن کی بھرپور تیاریاں کریں، 25جولائی پیپلز پارٹی کی فتح کا دن ثابت ہوگا.

    سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی سندھ سمیت پورے پاکستان سے کامیابی حاصل کرے گی.

    قبل ازیں آصف علی زرداری سے پیر مظہر الحق نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں میں ضلع دادو کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دادو میں انتخابات 2018 سے متعلق صلاح مشورے کئے گئے۔


    عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، آصف زرداری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آصفہ بھٹو نے فی الحال سیاست میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے: خورشید شاہ

    آصفہ بھٹو نے فی الحال سیاست میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے: خورشید شاہ

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے فی الحال سیاست میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی میں الیکشن سے متعلق ٹکٹ پر کوئی اختلاف ہے تو میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایسا کچھ بھی ہماری جماعت میں نہیں ہے۔

    انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف کو عدالتوں کا احترام کرنے کا مشورہ دوں گا جس طرح شریف خاندان اداروں کے خلاف باتیں کررہے ہیں ایسا مناسب نہیں ہے۔


    الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں


    رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ اقامہ کے پیچھے ایک مائنڈ سیٹ ہے جو متحرک ہے، اقامے کے پیچھےکوئی مافیا ہے ہمیں تو ویزہ بھی مشکل سے ملتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، پورے ملک سے الیکشن لڑیں گے جبکہ گھوٹکی کے مہر برادران پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔


    سزا یا شکست کا خوف : ن لیگ کا الیکشن کے روز پاک فوج کی تعیناتی پراعتراض


    خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں جس کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی عام انتخابات میں مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لیں گے: آصف علی زرداری

    قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لیں گے: آصف علی زرداری

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جیالے میدان میں ہوں، تو بھٹو مخالفین کی شکست یقینی ہوتی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق وزیر تسنیم قریشی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا. ان کہا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ اور طاقت ہیں.

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ سے قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لیں گے، بھٹو کے چاہنے والے انتخابی میدان میں فتح حاصل کریں گے.

    انھوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس سوائے رونے دھونے اور کھوکھلے دعوؤں کے کچھ نہیں، پانچ سال میں پی ٹی آئی نے کے پی میں تباہی کے سوا کوئی کام نہیں کیا، دس سال سے پنجاب میں ن لیگ نے نوجوانوں، کسانوں کے لیے بھی کچھ نہیں کیا.

    انھوں‌ نے کہا کہ چھوٹے سرکاری ملازمین سخت مشکلات کا شکار ہیں، سرکاری ملازمین کوانتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کسانوں کا معاشی قتل کیا جا تا ہے، پیپلزپارٹی نوجوانوں، کسانوں کو مشکلات سے نکالے گی.

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آتی ہے، تو ہر شعبے کے لوگ سکون کا سانس لیتے ہیں، اللہ کی مہربانی سے غریبوں کی مشکلات ختم ہونےوالی ہیں.


    نواز شریف نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے لڑوا کر خود ہاتھ ملا لیا: آصف زرداری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف 30 سال اسٹیبلشمنٹ کےکندھے پر سیاست کرتے رہے: آصف علی زرداری

    نوازشریف 30 سال اسٹیبلشمنٹ کےکندھے پر سیاست کرتے رہے: آصف علی زرداری

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف 30 سال اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر سیاست کرتے رہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلزپارٹی لاہورڈویژن کی افطار پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ سزائیں دلانا ہمارا مقصد نہیں، لوگوں کو غلطیاں یاد دلا کر معاف کرنا ہے.

    [bs-quote quote=”بدقسمتی سے یہ لوگ طاقت کے نشے میں آج دھرتی کا بھی ساتھ دینے کوتیار نہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”آصف علی زرداری”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ آپ سب کو رمضان کی مبارک باد دیتا ہوں، سیاسی موقع نہیں، مگر سیاست دان سیاسی بات نہ کرے تو کیا کرے.

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ تکلیف میں ہیں، پہلے ملک ہے، دھرتی ہے، جہاں قبر ہے، وہ جگہ اہمیت رکھتی ہے، بدقسمتی سے یہ لوگ طاقت کے نشے میں آج دھرتی کا بھی ساتھ دینے کوتیار نہیں.

    انھوں نے کہا کہ پہلے بھی بھٹو صاحب کا ریفرنس سپریم کورٹ میں بھیجا، جو پینڈنگ میں ہے، نوازشریف 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر سیاست کرتے رہے ہیں.

    انھوں نے روایتی حریف کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ اپنی دکان بتائیں کہ یہ کہاں سے بنائی؟ پاکستان میں آپ کے بزرگ کیا لے کر آئے تھے اور اب آپ کیا ہیں، ہمارا مقصد لوگوں کو ان کی غلطیاں یادنا ہے.


    نواز شریف نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے لڑوا کر خود ہاتھ ملا لیا: آصف زرداری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میرا اصل مقابلہ ان سے ہے جن سے زرداری اورعمران  ڈکٹیشن لیتے ہیں، نوازشریف

    میرا اصل مقابلہ ان سے ہے جن سے زرداری اورعمران ڈکٹیشن لیتے ہیں، نوازشریف

    جہلم : سابق اور نااہل وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ زرداری یا عمران سے نہیں بلکہ ان لوگوں سے ہے جن سے یہ دونوں ڈکٹیشن لیتے ہیں۔ سرتوڑ کوشش ہے کہ نوازشریف کو کسی طریقے سے جیل بھیج دیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کے زیر اہتمام جہلم میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نواز شریف نے کہا کہ افسوس ہے 70سال سے ووٹ کی عزت نہیں، وزیراعظم دن رات قوم کی خدمت کرتا ہے اندھیروں کو دور کرتا ہے۔

    وزیراعظم لوڈشیڈنگ ،دہشت گردی ختم کرتا ہے، سی پیک لے کر آتا ہے، ملک کو بلندیوں پر لے کرجاتا ہے تو اس کے ساتھ وہ سلوک ہوتا ہے جودنیا میں کہیں نہیں ہوتا، کیا نوازشریف کو عوام کی خدمت کا یہ صلہ دیا گیا؟

    انہوں نے کہا کہ سارا زور مجھ پر ہے دن رات مقدمہ چل رہا ہے، سرتوڑ کوشش کی جارہی ہیں کہ نوازشریف کو کسی طریقے سے جیل بھیج دیا جائے حالانکہ مجھ پر کرپشن کا ثبوت تو دور کی بات کوئی الزام بھی نہیں ہے۔

    نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ 70سال کی تاریخ اب نہیں دہرائیں گے ووٹ کی عزت کرینگے اورکروائیں گے، ووٹ کی پرچی کو پھاڑنے اوراس کی توہین کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    سابق وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں عمران خان کو اپنی تنقید کا نشانہ بھی بنایا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے تاحیات نااہل کردیا گیا اور اس کا پٹیشنر عمران خان تھا لیکن عمران خان تمہارے ساتھ میرا مقابلہ نہیں ہے، تم جس کی طرف اشارہ کرتے ہو وہ امپائر کون ہے؟

    پرویز خٹک کہتے ہیں کہ سنجرانی کو ووٹ دینا ہے یہ اوپر سے حکم آیا ہے، پرویزخٹک نے اوپر کی وضاحت کی کہ بنی گالہ کی بات کررہا تھا، بنی گالہ اوپر ہے یا زمین پر؟ عمران خان قوم کو دھوکا دے رہےہیں،اصول کی بات کرنیوالے عمران خان بےاصول آدمی نکلے، عمران خان میں طاقت ہے تو سامنے آکر مقابلہ کرو۔

    عمران خان کہتے تھے کہ زرداری سے ہاتھ نہیں ملاسکتا اب تو دل بھی ملارہے ہو، طاہرالقادری نے لاہور میں جلسہ کیا اللہ نے اسے ناکام بنایا، عمران خان نے کہا زرداری جس جلسے میں آئے گا میں نہیں آؤں گا، پھرجلسے میں عمران بھی آیا اور زرداری بھی آیا ،تقریریں بھی کی گئیں۔

    نوازشریف نے کہا کہ اب امپائر کی انگلی نہیں عوام کا انگوٹھا چلے گا، عوام کا انگوٹھا لگے گا تو مسلم لیگ(ن) کامیاب ہوگی، ہم ملک میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں،2018کا الیکشن ریفرنڈم ہوگا، اس تالے کی چابی اور اس کا حل آپ کے ساتھ میں ہے۔

    ووٹ دیں گے تو نااہلی کے فیصلے کو پارلیمنٹ سے ختم کردیا جائیگا، نئی نسل کا درد میرے سینے میں ہے، وعدہ ہے پاکستان کے ایجنڈے کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • میاں صاحب خلائی مخلوق کو استعمال کرتے رہے ہیں، اب وہی ان کا نام بتائیں: آصف زرداری

    میاں صاحب خلائی مخلوق کو استعمال کرتے رہے ہیں، اب وہی ان کا نام بتائیں: آصف زرداری

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،ہم نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جیل گئے، بے نظیر اور ذوالفقار بھٹو کی شہادت جمہوریت کے لئے تھی۔

    انھوں نے سابق وزیر اعظم کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب خلائی مخلوق کو استعمال کرتے رہے ہیں، وہی اب ان کا نام بتائیں۔

    انھوں نے کہا کہ جب نوازشریف خلائی مخلوق کو استعمال کررہے تھے، ہم جمہوریت کے لئے قربانیاں دے رہے تھے، ہم اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی میں بیٹھنے کے لیے تیار ہیں.

    انھوں نے کہا کہ الیکشن وقت پرہوں گے اور وقت ہی پر ہونے چاہییں، پہلے بھی گرمیوں اور رمضان میں ہم نے الیکشن لڑے ہیں، اب بھی تیار ہیں۔

     آصف زرداری نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ضرورت تھی، تو پی ٹی آئی سے اتحاد کیا، الیکشن کے بعد ضرورت پڑی، تو عمران خان سے اتحاد کیا جاسکتا ہے۔

    انھوں نے موجودہ حالات میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، ہم نےماضی میں بھی حکومتیں کی ہیں، ہمیں کوئی شوق نہیں ہم وزیراعظم یا صدر ہاؤس دیکھیں۔

    یاد رہے کہ  سابق صدر نے لاہور میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، عمران خان کے جلسے کے بعد انھوں نے لاہور میں چھ بڑے جلسوں کا اعلان کیا تھا۔


    اٹھارویں ترمیم پر عمل نہ ہونے کے باعث صوبوں میں اشتعال پایا جاتا ہے، آصف زرداری


  • آصف  زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں،شہبازشریف

    آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں،شہبازشریف

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں، روزاول سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار  بنایا ہے، انتخابات میں کامیاب ہوکرخدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نام نہاد تبدیلی کےنام پردھرنے دےکر وقت برباد کیاگیاہے، تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں، دونوں نے خیبرپختونخوااور سندھ میں عوام کے لیےکچھ نہیں کیا، روشنیوں کے شہر کراچی کی ابتر صورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے، خیبر پختو نخوا میں میٹروبس کے نام پر  شہر کو اکھاڑ دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میٹرو پرتنقیدکرنےوالوں میں بڑےترقیاتی منصوبے بنانےکی اہلیت نہیں، روزاول سے عوام کی خدمت کواپناشعاربنایاہے، ماضی اور  حال عوام کی خدمت سےعبارت ہے، انتخابات میں کامیاب ہوکرخدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔


    مزید پڑھیں : باشعورعوام خدمت،امانت،دیانت کی سیاست کرنیوالوں کوووٹ دیں گے،شہبازشریف


    یاد رہے دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باشعورعوام خدمت،امانت،دیانت کی سیاست کرنیوالوں کوووٹ دیں گے، دھرناگروپ نے صرف جھوٹ، الزامات کی منفی سیاست کی، 2018انتخابات میں بھی ناکامی ان عناصرکامقدر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ ان عناصرنےذاتی مفادات کوترجیح دےکرعوام سےناانصافی کی، باشعورعوام بہتان تراشیاں کرنے والوں سے متنفرہوچکے ہیں، باشعورعوام خدمت، امانت، دیانت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔