Tag: zarnish khan

  • لیموں کا رس اور چینی : زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

    لیموں کا رس اور چینی : زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

    شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کیلئے ان کی شخصیت اور خوبصورتی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے جسے وہ ہر صورت برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔

    اپنی اسی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے یہ اداکارائیں تمام تر جتن کرتی ہیں اور اس معاملے میں کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کیوں نہ کریں کیونکہ آخر لوگ ہمارا چہرہ ہی تو دیکھتے ہیں۔

    اسی حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ زرنیش خان نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر نے ان کی خوبصورتی اور جاذبیت سے متعلق راز جاننے کی کوشش کی۔

    انہوں نے بتایا کہ جلد کو ترو تازہ رکھنے کیلئے لیموں اور چینی سے اسکرب کرتی ہوں اگر چینی کی جگہ شہد شامل کرلیا جائے تو اور بھی بہتر ہے۔ اس کے علاوہ جلد پر کیسٹر آئل بھی لگانا چاہیے۔

    بالوں کی خوبصورت اور نشونما کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ دہی اور انڈے کے پیسٹ کے فوائد سے تو سب ہی واقف ہیں، تو کسی چیز کو اتنا مت سوچیں یہ چیزیں گھر میں ہپی موجود ہوتی ہیں ان سے فائدہ اٹھائیں۔

    ………………………………………………………………………………………………………………

    نوٹ : مندرجہ بالا تحریرایک عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • زرنش خان کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

    زرنش خان کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

    معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی، ویڈیو میں وہ ایک دریا کنارے موجود ہیں۔

    معروف اداکارہ زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں اداکارہ کسی سیاحتی مقام پر نظر آرہی ہیں۔

    ویڈیو میں پس منظر میں ایک شعر گونج رہا ہے جسے انہوں نے کیپشن میں بھی لکھا، ’بہت دنوں بعد آج یہ میرا دل یہی سوچ کر رو دیا، کہ آخر ایسا کیا پانا تھا مجھے کہ میں نے خود کو کھو دیا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    ان کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ زرنش سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

    انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 2.4 ملین ہے۔

  • زرنش خان کی عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر

    زرنش خان کی عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر

    معروف اداکارہ زرنش خان کی عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں، مداحوں نے ان کی بے حد تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں وہ سرخ رنگ کے عروسی لباس کے ساتھ تمام سولہ سنگھار سے سجی دکھائی دے رہی ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بالی ووڈ کے ایک گانے کی سطر لکھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    دیگر شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں ان کی تعریفیں کیں۔

    زرنش سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے نے حد پسند کیا جاتا ہے۔

    انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 2.4 ملین ہے۔

  • زرنش خان کس کے بغیر نہیں رہ سکتیں؟

    زرنش خان کس کے بغیر نہیں رہ سکتیں؟

    معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ایک فین کی بنائی ہوئی ویڈیو پوسٹ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو ان کے کسی فین نے بنائی ہے۔

    ویڈیو میں زرنش کے کسی ڈرامے کا منظر ہے جس میں وہ روتی ہوئی کہہ رہی ہیں، مجھے مرنا قبول ہے لیکن میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی۔

    اس کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کے جلسے کی ویڈیو ہے جس میں وہ لوگوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    زرنش نے لکھا کہ لوگ آج کل بے حد تخلیقی ہوگئے ہیں، ویسے یہ ویڈیو سچ ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں سابق وزیر اعظم کو ٹیگ بھی کیا۔

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں کئی فنکاروں نے آواز اٹھائی ہے اور زرنش خان بھی ان میں شامل ہوگئی ہیں۔

  • زرنش خان ساتھی اداکاراؤں پر برس پڑیں

    زرنش خان ساتھی اداکاراؤں پر برس پڑیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ زرنش خان نے کاسمیٹکس کرانے والی اداکاراؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سب بطخ بن چکی ہیں۔

    نوجوانوں میں مقبول پاکستان کی نامور اداکارہ نے یہ متنازع بیان ایک ویب شو میں دیا جہاں انہوں نے مہمان کے طور پر شرکت کی تھی۔

    پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے پلاسٹک سرجری کروانے سے متعلق سوال کیا جس پر اداکارہ نے انوکھا ہی جواب دیا۔

    زرنش خان نے کہا کہ ’’میں نے کبھی اپنے چہرے کو تبدیل کرنے کے بارے میں نہیں سوچا ہے آپ دس سال بعد بھی مجھے دیکھیں گے تو میں ایسی ہی نظر آؤں گی‘‘۔

    اس موقع پر انہوں نے پلاسٹک سرجری کرانے والی اداکاراؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’معذرت کے ساتھ، لیکن انہیں انسانی شکل پر بطخ کے ہونٹ نہیں چاہئیں، ہماری تمام اداکارائیں بطخ بن چکی ہیں۔

    زرنش نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ تمام اداکارائیں پہلے بہت خوبصورت ہوا کرتی تھیں لیکن اب نہ جانے ان کے ساتھ کیا ہوا ہے‘‘۔

  • ابرار الحق پر تنقید : معروف اداکارہ نے ناقدین کو کھری کھری سُنادیں

    ابرار الحق پر تنقید : معروف اداکارہ نے ناقدین کو کھری کھری سُنادیں

    کراچی : ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ زرنش خان نے گلوکار و پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کے آج کل کی ماؤں پر دیے گئے حالیہ بیان پر اُن سے اتفاق کرتے ہوئے ناقدین کو کھری کھری سُنادیں۔

    زرنش خان نے ابرار الحق کے حالیہ بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی شخص اچھی بات کرتا ہے تو اُس کی بات کواچھا کہیں، اُنہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں ماڈل نادیہ حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اُس شخص کی کہی گئی اچھی بات کو نظر انداز کرکے اُس کی مکمل زندگی پر تبصرے نہ کریں۔

    یاد رہے کہ نادیہ حسین نے ابرار الحق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ آپ نے ماں کی گود سے کلمہ سُنتے سُنتے ’نچ پنجابن‘ اور ’بِلّو کے گھر‘ تک کا سفر پتا نہیں کیسے طے کیا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرارالحق نے کہا تھا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اُس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لے کر اُنہیں کلمہ سُنا کر اور اللّہ تعالیٰ کا نام سُنا کر سُلایا کرتی تھیں اور بچے فوراَ سے سو بھی جاتے تھے۔

    ابرارالحق نے موجودہ دور کی ماؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل کی مائیں اپنے بچوں کو گود میں لیتی ہیں اُنہیں موبائل فونز تھما دیتی ہیں جن پر دُعاؤں کے بجائے "بے بی شارک” چل رہا ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کے بیان پر اتفاق بھی کیا گیا تھا۔

  • زرنش خان کو ملا شاندار سرپرائز، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    زرنش خان کو ملا شاندار سرپرائز، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، انہوں نے اپنی سالگرہ متحدہ عرب امارات میں منائی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل سن یارا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زرنش خان نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

    اپنی سالگرہ پر انہوں نے یونی کورن کیک کاٹا اور بتایا کہ یہ ان کی شوہر کی جانب سے ان کے لیے سرپرائز تھا۔

    اپنی پوسٹ میں زرنش نے لکھا کہ ان کے شوہر نے انہیں کام کا کہہ کر گھر سے باہر بھیجا، وہ اس وقت مشکوک ہوگئی تھیں تاہم بعد ازاں یہ انہی کے لیے ایک شاندار سرپرائز نکلا۔ زرنش نے اس سرپرائز پر اپنے شوہر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    #birthdaysurprise #xarnishkhan #unicorncake #fancycakes #gateaux #cheekylittleparties #uae🇦🇪

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan) on

    ان کی ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔

    خیال رہے کہ زرنش خان متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 17 لاکھ ہے۔

  • ماں کو کینسر اور ڈرامے کی شوٹنگ، اداکارہ پر کیا گزری؟

    ماں کو کینسر اور ڈرامے کی شوٹنگ، اداکارہ پر کیا گزری؟

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے  زندگی کا تلخ تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کینسر میں مبتلا تھیں اورمیں کراچی میں ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کروارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے ایک انٹرویو کے دوران کئی رازوں سے پردہ اٹھادیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے بہت ہی سادہ سی لڑکی ہوں میرے لیے سب سے پہلے میرے اہلخانہ ہیں اس کے بعد دوست و دیگر احباب کو ترجیح دیتی ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں زرنش نے کہا کہ میرے نزدیک کوئی ایک اداکار یا اداکارہ پسندیدہ نہیں ہے کیونکہ کسی ایک کا نام لے دوں گی تو دوسروں کے ساتھ ناانصافی ہوگی اس لیے تمام ہی فنکار اچھے ہیں۔

    زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کی جانب سے ملنے والا رسپانس اچھا ہوتا ہے، مداح میرے کردار کو پسند کرتے ہیں اور اس میں کوئی کمی ہو تو اصلاح بھی کردیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ زرنش خان پاکستان میڈیا انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، انہوں نے بہت کم وقت میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے، زرنش خان کے بولنے کے انداز اور اسٹائل کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

    خیال رہے کہ زرنش خان ان دنوں نجی ٹی وی چینلز پر دو ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں، اس سے قبل وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کی سالگرہ پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرچکی ہیں۔