Tag: zartaj gul

  • زرتاج گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    زرتاج گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے زرتاج گل کو دو مقدمات سے بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف آزادی مارچ کے مقدمات میں زرتاج گل کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے زرتاج گل ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو کیس کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

  • زرتاج گل اور عمر ایوب کو بھی گرفتار کرنے کی تیاری

    زرتاج گل اور عمر ایوب کو بھی گرفتار کرنے کی تیاری

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جائے گا جن میں عمر ایوب، زرتاج گل اور دیگر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار رہنماؤں کو متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمر ایوب، زرتاج گل اور دیگر کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ اس وقت کئی رہنما پارلیمنٹ کے اندر موجود ہیں اور پولیس باہر ان کا انتظار کررہی ہے۔

    اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ پولیس نے شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خود پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آکر گرفتاری دی۔

    گرفتاری سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے حالات کی طرف نہ جائیں کہ کسی کی ہار جیت نہ ہو۔

    پولیس نے جب شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے حراست میں لیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع اور امن عامہ بل کے تحت تین مقدمے درج کیے گئے ہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جلسہ این او سی کی خلاف ورزی پر پرچے کاٹے گئے۔

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مزید 9 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

    ایف آئی آر میں بیرسٹر گوہرعلی ،شیر افضل مروت ،شعیب شاہین، عمر گل، زرتاج گل، عامر مغل، سیمابیہ طاہر اور راجہ بشارت سمیت 28رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی اینٹی کرپشن میں طلبی

    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی اینٹی کرپشن میں طلبی

    لاہور : محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے زرتاج گل کو19اپریل کی صبح 10بجے دوبارہ طلب کرلیا، سابق خاتون رکن اسمبلی پر منصوبوں کے ٹھیکوں میں رشوت خوری کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 19اپریل کو صبح 10بجے دوبارہ طلب کرلیا۔ اس سے قبل انہیں 10اپریل کو طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئیں۔

    تحریک انصاف کی خاتون رہنما زرتاج گل پر مختلف منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو مارکیٹ سے کم ریٹ پر دینےکا الزام ہے۔

    زرتاج گل اور ان کے خاوند ہمایوں رضا اخوند پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں کو ریوائز کروانے کا بھی الزام ہے زرتاج گل اور ان کے خاوند نے منصوبوں کو ریوائزکروا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا۔

    ذرائع کے مطابق زرتاج گل نے تمام منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو دے کر بھاری رشوت وصول کی۔

    ان پر الزام ہے کہ انہوں نے منظورشدہ منصوبوں کے پلان میں ازخود تبدیلی کروا کے اپنے گھر اور سیکرٹریٹ کو پختہ سڑک سے منسلک کروایا۔ زرتاج گل نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرایا جس کی وجہ سے کام مکمل ہونے سے پہلے ہی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔

  • یو این ماحولیات کانفرنس کے دوران  زرتاج گل اور  امین اسلم کی لڑائی،  تحقیقات کا حکم

    یو این ماحولیات کانفرنس کے دوران زرتاج گل اور امین اسلم کی لڑائی، تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد :پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا کہ یو این ماحولیات کانفرنس کے دوران وزیرمملکت زرتاج گل اور مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کی لڑائی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا کہ گلاسکو میں وزیر مملکت زرتاج گل اور مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کے درمیان لڑائی ہوئی اور زرتاج گل ،امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آگئی۔

    ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ گلاسکو کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث نمائندگی غیر معیاری تھی، نیپال اور دیگرممالک کے وفد کو پاکستان کیمپ میں کسی افسرنے ریسیو نہ کیا۔

    اجلاس میں ریاض فتیانہ نے بتایا کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے نااہل افسران کے باعث قومی خزانے کے کروڑوں روپے ضائع ہوئے۔

    چیئرمین کمیٹی نے آڈٹ حکام کو زرتاج گل اور امین اسلم کی لڑائی کی حقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • خواتین پر حملہ ، پارلیمنٹ پرحملہ قرار

    خواتین پر حملہ ، پارلیمنٹ پرحملہ قرار

    اسلام آباد: پی ٹی آئی خاتون ارکان قومی اسمبلی نے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والے واقعے کو پارلیمنٹ اور خواتین پر حملہ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گذشتہ روز کے واقعے میں زخمی ہونے والی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے کہا کہ کل جوہوا وہ پارلیمان کیلئے سیاہ دن تھا، میری ذاتی طورپر تذلیل ہوئی، پارلیمان میں خاتون رکن پر کتاب پھینکی اور گالیاں دی گئیں۔

    ملیکہ بخاری نے کہا کہ کل جو نون لیگ نےکیا وہ کوئی نئی بات نہیں، ہنگامہ آرائی کرنے والے اس جماعت کے رکن ہیں،جنہوں نےماڈل ٹاؤن واقعہ کیا، ہم جانتےہیں کہ شیریں مزاری کیساتھ کیاکیا؟ ہم جانتےہیں آپ نے محترمہ بینظیربھٹو کیساتھ کیا کیا؟جب بینظیربھٹوپارلیمنٹ میں آتی تھیں توکن القابات سےنوازاجاتاتھا؟۔

    زخمی رکن قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھتےہیں کہ جمہوری تقاضے وہی ہیں جو آپ طےکرینگے، اگر آپ گالیاں دینگے،سیٹیاں اور کتابیں پھینکیں گےتو ری ایکشن آئےگا، کیاسوچتی ہوگی دنیا پاکستان میں ممبران پارلیمان بھی محفوظ نہیں۔

    ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ پارلیمان کوگالی نہ دیں پارلیمان بلند ادارہ ہے، طےکرلیں کہ کیا قواعدضوابط ہیں آگےبڑھنےکے، کل جو مچھلی بازار لگا افسوسناک ہے، میرےلیڈرنےتلقین کی جب حق سچ پرہوں تودلائل سےبات کریں۔

    ملیکہ بخاری نے نون لیگ پر عورت کارڈ کھیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لیگی ارکان کہتےہیں کہ مریم نوازکویہ نہ بولوتو وہ نہ بولو، کیا ہم عورت نہیں کیاہماری عزت نہیں ہے؟مریم نوازپاناماکیس میں جےآئی ٹی کےسامنے پیش نہیں ہوتی تھیں، مریم نوازاس لئےپیش نہیں ہوتی تھیں کہ مردوں نےسوال کرناتھا۔

    https://twitter.com/MunazaHassan/status/1404845377766019076?s=20

    اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپوزیشن پر خوب برسی اور کہا کہ اپوزیشن کے رویئےسےکوئی خاتون رکن پارلیمنٹ محفوظ نہیں، اسمبلی اجلاس میں ن لیگ نےخواتین سے متعلق بد زبانی کی، ن لیگ بدتمیزوں، ہلڑبازی اور حملہ کرنیوالوں کی جماعت بن گئی ہے، ن لیگ کاوطیرہ بن گیاہے کہ خواتین سےبداخلاقی کرو۔

    زرتاج گل نے الزام عائد کیا کہ بیواؤں،یتیموں کی زمینوں پر قبضہ کرنیوالوں کو پارلیمنٹ میں چھوڑ دیاگیا، ن لیگ کا لیڈر ملک سے باہرہے،یہ قوم کاپیسہ لوٹ کرباہربیٹھےہیں۔

    وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ نون لیگ نے رات تین بجےتنظیم سازی کرنےوالےکوترجمان بنادیا، آپ کی اپنی خواتین آپ کےہاتھوں میں محفوظ نہیں ہے، ہمیں اللہ نےعزت دی آپ کون ہو ہم سےعزت چھیننے والے؟ ہم کسی صورت سیاست سےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے اراکین کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی ملیکہ بخاری زخمی ہوئیں تھی۔

  • اب پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی ایمرجنسی نافذ ہوجانی چاہیے، زرتاج گل

    اب پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی ایمرجنسی نافذ ہوجانی چاہیے، زرتاج گل

    اسلام آباد : وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑاچیلنج ہے، اب پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی ایمرجنسی نافذ ہوجانی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت زرتاج گل نے این ایچ اے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر سیکٹر کے لوگ آئیں گے، جو ماحولیات پر کام کریں گے، کل وزیراعظم نے آسٹریلوی ہم منصب کوفون کرکےاموات پرافسوس کااظہارکیا۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سےاسلام آباد کادرجہ حرارت بھی مائنس میں جا رہا ہے، اس وقت پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑاچیلنج ہے، اب پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی ایمرجنسی نافذہو جانی چاہیے۔

    وزیر مملکت نے کہا ہے کہ درخت پودے ہرجگہ لگائے جاتے ہیں مگرخیال رکھنا بھی ضروری ہے، ہائی ویزپردرخت لگائے جانےوالےدرخت مہنگے ہوتے ہیں، یہ گلیاں،سڑکیں ہماری ہیں ہرشخص نے حصہ ڈالنا ہے، کراچی اور لاہور میں اسموگ ایمرجنسی لگانی چاہیے۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے زرتاج گل نے آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے حوالے سے بتایا این ڈی ایم اے کے پاس ہیلی کاپٹر نہیں ہے، این ڈی ایم اے کو مزید فعال بنانے پر کام جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر بڑے پیمانے پر ہوا ،کشمیرمیں زیادہ جانی نقصان ہوا بلوچستان نے ابھی تک تفصیلات نہیں دیں ، طوفان اتنا بڑا ہے کہ نمٹنےمیں وقت لگے گا۔

  • چڑیا گھر میں بندر کو پلاسٹک بیگ سے کھیلتے دیکھ کر فواد چوہدری اور زرتاج گل کا رد عمل

    چڑیا گھر میں بندر کو پلاسٹک بیگ سے کھیلتے دیکھ کر فواد چوہدری اور زرتاج گل کا رد عمل

    اسلام آباد: چڑیا گھر میں بندر کو پلاسٹک بیگ سے کھیلتے دیکھ کر فواد چوہدری اور زرتاج گل کا رد عمل سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پنجاب چڑیا گھر کی ایک ویڈیو دیکھ کر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتیں تو اتوار اور جمعہ بازاروں میں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائیں۔

    قبل ازیں، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے پنجاب کے چڑیا گھر کی ایک ویڈیو شیئر کی، بندروں کے پنجرے میں ایک بندر بچہ پلاسٹک کی تھیلی میں پھنسا ہوا تھا اور وہ اس سے نکلنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔

    رزتاج گل نے ٹویٹ میں لکھا کہ انھوں نے پولیتھین بیگز پر پورے پنجاب کے چڑیا گھروں میں پابندی لگانے کے لیے متعلقہ وزارت کو لکھ دیا ہے۔ ویڈیو پر انھوں نے کہا کہ یہ پلاسٹک تھیلیوں کے مسئلے کا ایک اور رخ ہے، جو اس ویڈیو میں نظر آ رہا ہے۔ میں نے پنجاب کے تمام چڑیا گھروں میں پلاسٹک تھیلیوں کی مکمل پابندی کے لیے کہہ دیا ہے۔

    انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور بے زبان جانوروں کا خیال رکھیں۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے کلین اینڈ گرین تحریک شروع کر رکھی ہے تاکہ پاکستان کو ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ بنایا جا سکے، حال میں ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک تھیلیوں پر اسلام آباد میں پابندی عائد کی جا چکی ہے، لیکن اس کی اہمیت دیکھتے ہوئے پورے ملک میں اس پر پابندی کی ضرورت ہے۔

    زرتاج گل نے کہا کہ انھیں لوگوں نے پنجاب کے چڑیا گھروں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے سلسلے میں کئی ویڈیوز بھیجی ہیں۔

  • ہم جو پانی پی رہے ہیں  وہ زہر ہے  ، زرتاج گل

    ہم جو پانی پی رہے ہیں وہ زہر ہے ، زرتاج گل

    فیصل آباد : وزیر مملکت زرتاج گل کا کہنا ہے پاکستان میں 70فیصد آبادی کو صاف پانی مہیا نہیں ، ہم جو پانی پی رہے ہیں وہ زہر ہے ، 73 سال کا گند دو منٹ میں صاف نہیں کر سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر صنعت کاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے کوئی قرض نہیں لیا، سابق حکومت کے لئے گئے قرضے سود سمیت ادا کرنے کے لئے ایسا اقدام کرنا پڑا ۔

    وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے قرضوں کی رقم اپنے گھر لے گئے جس سے انہوں نے مے فیئر فلیٹ اور دبئی ٹاور بنایا ۔

    زرتاج گل نے کہا وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں میں ایک سال میں ایک روپے کا اضافہ نہیں ہوا اور نہ ہی انہوں نے کوئی فیکٹری لگائی ہے، سابق حکمران تو پینے کا پانی اور خوراک بھی بیرون ملک سے منگواتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 70فیصد آبادی کو صاف پانی مہیا نہیں ، ہم جو پانی پی رہے ہیں وہ زہر ہے ، وفاق کے بعد پنجاب میں بھی پلاسٹک بیگ پر پابندی لگا دی جائے گی اور کپڑے کے بیگ متعارف کروائے جائیں گے۔

    وزیر مملکت نے کہا وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جبکہ مولانا فضل الرحمان تو کشمیر کمیٹی کے نام پر چودہ لاکھ روپے کی لسی پی گئے، ہم اس ایشو پر آخری گولی اور آخری میدان تک لڑیں گے ۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ آئندہ جہاں انڈسٹریل اسٹیٹ بنے گی وہاں رہائشی کالونی کا این او سی نہیں دیا جائے گا ، گلوبل وارمنگ میں پاکستان دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے جبکہ کراچی اور فیصل آباد آلودہ ترین شہر بن چکے ہیں، ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے والے صنعت کاروں کے خلاف ایکشن لینا ہو گا۔

  • پاکستان کو پلاسٹک بیگ فری بنانے کا خواب پورا کریں گے ، زرتاج گل

    پاکستان کو پلاسٹک بیگ فری بنانے کا خواب پورا کریں گے ، زرتاج گل

    اسلام آباد : وزیرمملکت ماحولیات زرتاج گل کاکہناہے کہ پاکستان کوپلاسٹک بیگ فری بنانےکاخواب پوراکریں گے، کسی کاکاروبارختم نہیں کرنےکا ارادہ نہیں ماحول ٹھیک کرناہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت ماحولیات زرتاج گل نے اپنے بیان میں کہا 14اگست سے اسلام آبادمیں پلاسٹک بیگزپرپابندی لگادی گئی، پلاسٹک بیگز کیخلاف مہم میں میڈیاسمیت اداروں نےکرداراداکیا، پنجاب میں بھی پلاسٹک بیگزپرجلدپابندی لگائی جارہی ہے۔

    ،زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پابندی پرعملدرآمدیقینی بنانےکیلئےسب کوکرداراداکرناہوگا، پلاسٹک بیگزپابندی مہم میں سول سوسائٹی کوشامل کیاگیاہے، پاکستان کوپلاسٹک بیگزفری ملک بناکردکھائیں گے۔

    کراچی میں سیوریج سسٹم بندہونےکی وجہ پلاسٹک بیگزہیں

    وزیرمملکت ماحولیات کراچی میں سیوریج سسٹم بندہونےکی وجہ پلاسٹک بیگزہیں، ملک میں سالانہ5ارب پلاسٹک بیگزاستعمال ہوتےہیں، افسران قانون پرعمل درآمد یقینی بنانےکےلئےکام کررہے۔

    انھوں نے واضح کیا کہ  کوئی قانون کوچیلنچ کرنےکی کوشش نہ کرےحکومت قانون پرعمل درآمد کرواناجانتی ہے، عوام سمیت سب کا ساتھ چاہیے۔

    یاد رہے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کپڑے کے بیگ متعارف کرا رہے ہیں، جلد اسے پنجاب میں بھی لے کر آئیں گے، ہاتھ سے بنے بیگز کے استعمال سے کاٹیج انڈسٹری پروان چڑھے گی، 14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کا استعمال بند کر دیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے پر 5 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

  • اپوزیشن حکومت ہٹانے چلی تھی پہلے کراچی کو تو بچالیں، زرتاج گل

    اپوزیشن حکومت ہٹانے چلی تھی پہلے کراچی کو تو بچالیں، زرتاج گل

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تحفظ زرتاج گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت ہٹانے چلی تھی پہلے کراچی کو بچالیں، صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو معافی مانگنی چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تحفظ زرتاج گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ان سیکٹرز پر کام کر رہے ہیں جو پہلے نظر انداز تھے، ماضی میں بجٹ پلوں اور سڑکوں پر لگتا تھا ہم لوگوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی کانامی پر زرتاج گل کا کہنا تھا کہ شکرہے صادق سنجرانی صاحب سیٹ پربراجمان ہیں ، وفاق کی علامت صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو معافی مانگنی چاہیئے۔

    تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو معافی مانگنی چاہیئے

    وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تحفظ نے کہا عمران خان نےخصوصی طور پر روٹی کی قیمت پرنوٹس لیا اور کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے آٹے اور روٹی کی قیمتیں نہ بٍڑھانے کی ہدایت کی ہے، مہنگائی اس لئے آئی کہ 31 ہزار ارب روپے کا قرضہ ماضی کی حکومتوں نے لیا۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ حمزہ شہباز کی سیاست مریم نواز نے دفن کر دی ہے، اپوزیشن حکومت ہٹانےچلی تھی پہلے کراچی کو بچا لیں۔

    حمزہ شہباز کی سیاست مریم نواز نے دفن کر دی ہے

    پیٹرول کی قمیتوں میں اضافے پر ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرول کی قیمتیں زیادہ ہوئیں، جس کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا ہے، 22 کروڑ میں ایک فیصد پاکستان کے ٹیکس کابوجھ نہیں اٹھاسکتے۔

    زرتاج گل نے کہا کہ حاصل بزنجو کو چاہیئے کہ اسٹیٹ کے اداروں پر الزام کے بجائے مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں، کیا پتہ زرداری نے ہاتھ کر دیا ہو۔

    14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کا استعمال بند کر دیا جائے گا

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کپڑے کے بیگ متعارف کرا رہے ہیں، جلد اسے پنجاب میں بھی لے کر آئیں گے، ہاتھ سے بنے بیگز کے استعمال سے کاٹیج انڈسٹری پروان چڑھے گی، 14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کا استعمال بند کر دیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے پر 5 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔