Tag: Zartaj Gul Wazir

  • پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کیخلاف مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کیخلاف مقدمہ درج

    ڈی جی خان : پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کیخلاف مقدمے کے اندراج کے بعد ان کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، کک بیکس اور خورد برد کے الزامات پر پی ٹی آئی کی سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے ڈی جی خان میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

    چھاپے کے وقت خاتون رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل اپنے گھرپر موجود نہیں تھیں، زرتاج گل کو کرپشن، کمیشن، کک بیکس کے الزامات کی انکوائری کیلئے متعدد بار طلب کیا گیا تھا۔

    اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زرتاج گل متعدد بار طلب کرنے کےباوجود پیش نہ ہوئیں، ان کیخلاف مقدمے میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ افسران ،ٹھیکیداروں کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

  • سیاست کیلئے بیٹیوں کا نام استعمال نہیں کرنا چاہئے، زرتاج گل

    سیاست کیلئے بیٹیوں کا نام استعمال نہیں کرنا چاہئے، زرتاج گل

    اسلام آباد : وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ سیاست کیلئے بیٹیوں کا نام استعمال نہیں کرنا چاہئے، شہباز شریف کو کفن چور کہنے والا ڈیوڈ روز ان کا انتظار کررہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    زرتاج گل نے کہا کہ سیاست کیلئے بیٹیوں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے، سیاست اور کرپشن کو الگ رکھنا چاہئے، سیاست سب کاحق ہے، اپوزیشن مجرموں کو ریلیف دلا کر معاشرے میں کیا مثال قائم کرنا چاہتی ہے؟

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو کفن چور کہنے والا ڈیوڈ روز ان کا انتظار کررہا ہے کہ وہ آئیں اور قانونی کارروائی کریں۔

    زرتاج گل وزیر نے مزید کہا کہ پروڈکشن آرڈر نہ ملنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کو دھمکیاں دی جارہی تھیں، شاہد خاقان عباسی پروڈکشن آرڈر پر دھمکیاں دے رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بھی بیرون ملک نہیں جانے دینا چاہتے تھے ، مریم نواز نے درخواست دی کہ میں والد کی عیادت کیلئے باہر جاناچاہتی ہوں لیکن ایک مجرم عیادت کیلئے کیسے باہر جاسکتا ہے، قانون سب کیلئے برابر ہے۔

  • سابق حکمرانوں نے نوجوانوں کو بیروزگاری کی دلدل میں دھکیلا، زرتاج گل

    سابق حکمرانوں نے نوجوانوں کو بیروزگاری کی دلدل میں دھکیلا، زرتاج گل

    ملتان : وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے نوجوانوں کو بیروزگاری کی دلدل میں دھکیلا، ملک کو اکتیس ہزارارب روپے کا مقروض چھوڑ کرگئے، "کامیاب جوان” پروگرام پاکستان میں انقلاب کا پیش خیمہ ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان وومن یونیورسٹی میں وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    زرتاج گل نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے دکھاوے کی ترقی اور اپنے سیاسی اور مالی مفادات کی خاطر سڑکیں اور پلوں پر سارا ملکی سرمایہ جھونک دیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ مکافاتِ عمل ہے کہ ملک پر تین دہائیوں تک حکومت کرنے والوں کو اُن کی منی لانڈرنگ اور ملکی خزانے کی لوٹ کھسوٹ سے ناجائز اثاثے بنانے کے جرم میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے سسیلین مافیا قرار دے کر انہیں تاحیات نااہل قراردیا۔

    وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران ملک کو اکتیس ہزار ارب روپے کا مقروض چھوڑ کر گئے، پاکستان کی آبادی کا 64فیصد حصہ تیس سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، یہی نوجوان ہماری اصل طاقت اور قیمتی سرمایہ ہیں، عمران خان اِسی ملک کے نوجوانوں کو ساتھ کر ملکی خودمختاری کا عزم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

    زرتاج گل نے کہا کہ عثمان ڈار کامیاب جوان پروگرام کو بڑی محنت کے ساتھ چلا رہے ہیں، یہ پروگرام پاکستان میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے جو ہم نے خاص طور پر ڈیجیٹل شمولیت کے میدان میں کیا ہے۔

  • یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمان کا ذاتی مفادات مارچ ہے، زرتاج گل

    یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمان کا ذاتی مفادات مارچ ہے، زرتاج گل

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمان کا ذاتی مفادات مارچ ہے، لوگوں نے سب سے زیادہ خود کشیاں ن لیگ کے دور حکومت میں کیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈی اسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ مولانا فضل الرحمان حکومت کا حصہ نہیں ہیں جس کا ان کو شدید غم ہے.

    پارٹی کے قائد کو ہی اپنے حلقے سےعوام نے مسترد کیا، دراصل یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمان کا ذاتی مفادات مارچ ہے،2018کےالیکشن میں ان کو ووٹ نہیں ملے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟

    یہ کیا کہ جہاں سے الیکشن جیتے وہاں ٹھیک لیکن جہاں سے شکست ہوئی وہاں دھاندلی ہوئی، مولانافضل الرحمان کے بیٹے کیا دھاندلی کرکے پارلیمنٹ میں آئے؟

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال میں سب سے زیادہ خود کشیاں ن لیگ کے دور حکومت میں کی گئیں اور جنوبی پنجاب میں کوئی ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا گیا۔ غریب لوگوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ وہ کیا بات کررہے ہیں؟

    وزیر مملکت زرتاج گل نے مزید کہا کہ مال روڈ پر نابینا افراد پر ڈنڈے پی ٹی آئی حکومت میں نہیں چلائے گئے اور کسانوں پر تشدد نہیں کیا گیا۔

    ن لیگ دور میں بہاولپور میں 125بچے ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے، لیہ میں 35افراد زہریلی لسی پینے کی وجہ سے مر ے تھے۔

  • ثقافت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے: وزیرِ مملکت زرتاج گل

    ثقافت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے: وزیرِ مملکت زرتاج گل

    لاہور: وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ثقافت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی خاتون رہنما اور وزیر زرتاج گل نے لاہور میوزیم میں پاکستان کے عظیم مصور صادقین کی 32 ویں برسی کے موقع پر ان کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔

    [bs-quote quote=”صادقین کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”زرتاج گل”][/bs-quote]

    مشہور مصور، خطاط، نقاش اور شاعر صادقین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لاہور میوزیم میں محکمہ فن و ثقافت کے تحت ایک فنکشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں زرتاج گل نے بہ طورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

    صادقین کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے وزیرِ مملکت زرتاج گل نے عجائب گھر کا بھی دورہ کیا اور نمائش میں رکھے گئے فن پارے دیکھے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ ثقافت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ہم پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔

    زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ثقافت کے فروغ کے لیے صادقین کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

    مزید پڑھیں:  پاکستان کےعظیم مصوراورخطاط صادقین کی 32 ویں برسی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مشہور پینٹر، خطاط، نقاش اور شاعر صادقین کی 32 ویں برسی منائی گئی، 1930 میں سید صادقین احمد نقوی امروہہ کے جس سادات گھرانے میں پیدا ہوئے، وہ خاندان اپنے فن خطاطی کے حوالے سے نہایت مشہور تھا۔ صادقین کے دادا خطاط تھے، جب کہ ان کے والد باقاعدہ خطاط تو نہ تھے، البتہ نہایت خوش خط تھے۔

  • سابقہ حکومت نے پام ٹری لگا کر لاہور کو دبئی بنانا چاہا مگر لاہور لاہور ہے دبئی نہیں، زرتاج گل

    سابقہ حکومت نے پام ٹری لگا کر لاہور کو دبئی بنانا چاہا مگر لاہور لاہور ہے دبئی نہیں، زرتاج گل

    لاہور : وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےوژن کوآگے بڑھانا ہے، سابقہ حکومت نے پام ٹری لگا کر لاہور کو دبئی بنانا چاہا مگر لاہور لاہور ہے دبئی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں وزیراعظم کی کلین گرین پاکستان مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیرمملکت برائےماحولیات زرتاج گل نے کہا کہ ملک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نکالنے کے لیے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہو گا، پالیسیاں موجود ہیں بس عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ایک گھر میں ایک درخت 4 انسانوں کو آکسیجن فراہم کرےگا، چھتوں پر پودے رکھنے سے 4 ڈگری تک درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور درخت وہ لگائیں جوآپ کے علاقوں میں اگ سکتے ہیں۔

    وزیرمملکت برائےماحولیات نے کہا وزیراعظم عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانا ہے، پالیسیاں صرف کتابوں، فائلوں کا حصہ بن کر رہ گئی ہیں، پالیسیوں کولاگو کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

    مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے پام ٹری لگا کر لاہور کو دبئی بنانا چاہا مگر لاہور لاہور ہے دبئی نہیں۔

    تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان نے مہم کے تحت تمام فیکلٹی کی طرف سے پودا لگانے کا اعلان کیا، اس موقع پر وزیر مملکت نے بھی پودا لگایا۔

    مزید پڑھیں :  ن لیگ کے کئی لوگوں کی نوکری عمران خان پر تنقید سے پکی ہوتی ہے، زرتاج گل

    یاد رہے دو روز قبل وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے تقریب سے خطاب میں کہا تھا ن لیگ کے کئی لوگوں کی نوکری عمران خان پر جملے کسنے اور تنقید کرنے سے ہی پکی ہوئی ہے، قوم اپنی لوٹی ہوئی دولت کاحساب چاہتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ترجمان اپنی صلاحیتیں بدعنوان رہنماؤں کی ترجمانی میں ضائع نہ کریں، قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ آپ کے قائدین کرپٹ ہیں، چاہے جتنا مرضی ان کا دفاع کرلیں لیکن کرپشن کا کبھی دفاع نہیں ہوتا، اس کا صرف اعتراف کیا جاتا ہے، ابھی بھی وقت ہے کہ ملکی خزانے کو لوٹنے والے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں۔

  • ن لیگ کے کئی لوگوں کی نوکری عمران خان پر تنقید سے پکی ہوتی ہے، زرتاج گل

    ن لیگ کے کئی لوگوں کی نوکری عمران خان پر تنقید سے پکی ہوتی ہے، زرتاج گل

    اسلام آباد : وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کئی لوگوں کی نوکری عمران خان پر جملے کسنے اور تنقید کرنے سے ہی پکی ہوئی ہے، قوم اپنی لوٹی ہوئی دولت کاحساب چاہتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے حالیہ بیان کے ردعمل میں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، زرتاج گل نے کہا کہ جو لوگ کونسلر کا الیکشن تک نہیں جیت سکتے وہ عوامی لیڈر عمران خان پر تنقید کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  کچھ لوگ عوام کے مقبول ترین لیڈر پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، ن لیگ کےکئی لوگوں کی نوکریاں عمران خان پر جملے کسنے اور تنقید کرنے سے ہی پکی ہوتی ہیں۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے ترجمان اپنی صلاحیتیں بدعنوان رہنماؤں کی ترجمانی میں ضائع نہ کریں، قوم اپنی لوٹی ہوئی دولت کاحساب چاہتی ہے، قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ آپ کے قائدین کرپٹ ہیں، چاہے ۔

    جتنا مرضی ان کا دفاع کرلیں لیکن کرپشن کا کبھی دفاع نہیں ہوتا، اس کا صرف اعتراف کیا جاتا ہے، ابھی بھی وقت ہے کہ ملکی خزانے کو لوٹنے والے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں۔

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم کے این آر او دینے سے متعلق بیان پر کہا تھا کہ اپوزیشن کسی قسم کی ڈکٹیشن نہیں لے گی اور نہ ہی آپ کی دھمکیوں سے ڈرے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ حکومتی رویے کے خلاف حکمت عملی طے کرنے کیلئے سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

  • عمران خان آنکھیں چراتے نہیں بلکہ آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں،زرتاج گل

    عمران خان آنکھیں چراتے نہیں بلکہ آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں،زرتاج گل

    ملتان : وزیرمملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران خان آنکھیں چراتےنہیں بلکہ آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں، ہم نےقوم سے وعدے کیے تھے، وہ جلد پورےہوں گے، 29نومبرکووزیراعظم اپنی کارکردگی پر قوم کو بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرمملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خوشی ہےجنوبی پنجاب میں خوبصورت ذہن پیداہورہےہیں، ہم نے قوم سے وعدے کیے تھے وہ جلد پورے ہوں گے۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ معاشی بحران ہےاس لیےچین سمیت مختلف ممالک سےبات کی، معاشی بحران کی ذمہ دارگزشتہ حکومتیں ہیں، ان سے پوچھیں ، 29نومبرکووزیراعظم اپنی کارکردگی پرقوم کوبریفنگ دیں گے، عمران خان آنکھیں چراتے نہیں بلکہ آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں۔

    کرتارپور بارڈر کے حوالے سے وزیر مملکت نے کہا کرتارپوربارڈر کھلنے سے تعلقات بہتر ہونے کا امکان ہے، گزشتہ حکومتوں نےقومی تعلقات کے بجائے ذاتی تعلقات بنائے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تشویش ہے، اقدامات کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں :پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنےوالے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، زرتاج گل

    یاد رہے چند روز قبل وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے بیان میں کہا تھا اپوزیشن کے اکٹھے ہونے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھی ہو رہی ہے۔

    وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عوام وزیراعظم کے وژن کے ساتھ ہیں، پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، عوام کوحکومتی اقدامات سے ریلیف ملے گا۔

  • پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنےوالے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، زرتاج گل

    پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنےوالے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، زرتاج گل

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانےکےلیے اکٹھی ہو رہی ہے، پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے بیان میں کہا اپوزیشن کے اکٹھے ہونے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھی ہو رہی ہے۔

    وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عوام وزیراعظم کے وژن کے ساتھ ہیں، پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

    زرتاج گل نے کہا عوام کوحکومتی اقدامات سے ریلیف ملے گا ، سعودی عرب نے پاکستان کی بہت سپورٹ کی ہے۔

    مزید پڑھیں : بہادر لوگ فیصلہ کرتے ہیں، زر تاج گل

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پی ٹی آئی کے رہنما زر تاج گل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا بار بار بھینسوں کے اشتہار کی بات کی جاتی ہے، بہادر لوگ فیصلہ کرتے ہیں، حکومت منی بجٹ آئی ایم ایف سےنجات حاصل کرنے کے لئے لائی ہیں۔

    زر تاج گل کا کہنا تھا کہ سابقہ دورمیں اشتہار میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر ہوتی تھیں، ماضی میں ٖ فاٹا کے لوگوں پر ڈرون حملے کئے گئے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 44 ارب ایکسپورٹ ری بیٹ دیا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا تھا کسان کومضبوط کرنےکیلئےکھاد پرسبسڈی دی گئی ، روٹی، کپڑا اور مالکان کے نام پر قبرستانوں پر بھی قبضے کئے گئے۔

  • بہادر لوگ بہادر فیصلہ کرتے ہیں، منی بجٹ آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرنے کیلئے لائے ہیں، زر  تاج گل

    بہادر لوگ بہادر فیصلہ کرتے ہیں، منی بجٹ آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرنے کیلئے لائے ہیں، زر تاج گل

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بہادر لوگ بہادر فیصلہ کرتے ہیں، منی بجٹ آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرنے کیلئے لائے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما زر تاج گل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بار بار بھینسوں کے اشتہار کی بات کی جاتی ہے، بہادر لوگ فیصلہ کرتے ہیں، حکومت منی بجٹ لے کرآئی۔

    زر تاج گل کا کہنا تھا کہ سابقہ دورمیں اشتہار میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر ہوتی تھیں، ماضی میں ٖ فاٹا کے لوگوں پر ڈرون حملے کئے گئے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 44 ارب ایکسپورٹ ری بیٹ دیا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کسان کومضبوط کرنےکیلئےکھاد پرسبسڈی دی گئی ، روٹی، کپڑا اور مالکان کے نام پر قبرستانوں پر بھی قبضے کئے گئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ منی بجٹ آئی ایم ایف سےنجات حاصل کرنے کے لئے لائے ہیں۔

    یاد رہے کے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی زرتاج گل کا اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین کے لیے انتخابات ایک مشکل ٹاسک ہے، انتخابات میں ٹکٹ کا حصول بھی ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے، ٹکٹ مل جائے تو حلقے کے عوام حوصلہ افزائی کرتے ہیں، عوام کی طرف سے خواتین امیدواروں کا پرتپاک استقبال کیا جاتا ہے۔

    خیال رہے تحریک انصاف کی زرتاج گل این اے 191 میں کامیاب ہوئیں تھیں، زرتاج گل کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    زرتاج گل کو وزارت مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان سونپا جائے گا۔